04/06/2026
تاریخ: 03-06-2026
وقت: 04:44 شام
ترجمان، ریسکیو 1122 لاڑکانہ سندھ
مقام: پروفیسرز کالونی،لاڑکانہ
نوعیت واقعہ: جانور ریسکیو
تفصیل: بلی ڈرینیج ہول میں پھنس گئی
لاڑکانہ: پروفیسرز کالونی میں گیٹ نمبر 02 کے قریب ایک بلی کے ڈرینیج ہول میں پھنس جانے کی اطلاع موصول ہوئی۔
ا سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی لاڑکانہ ڈسٹرکٹ اسٹیشن کی تربیت یافتہ ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا اور ڈرینیج ہول میں پھنسے ہوئے بلی کو بحفاظت نکال لیا۔ بعد ازاں بلی کو اس کے مالک کے حوالے کر دیا گیا۔
واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو آپریشن کی کامیاب تکمیل پر کالر نے ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ خدمات پر ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
میڈیا انچارج:
سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122)
ڈسٹرکٹ لاڑکانہ اسٹیشن۔