Agriculture Extension Lakki Marwat

Agriculture Extension Lakki Marwat Activities of Agriculture Extension Lakki Marwat

31/07/2026
ضلع لکی مروت (مورخہ 30 جولائی 2026)محکمہ زراعت (توسیع) ضلع لکی مروت کے فیلڈ اسسٹنٹ سردار علی اور ان کی فیلڈ ورکرز ٹیم، خ...
30/07/2026

ضلع لکی مروت (مورخہ 30 جولائی 2026)
محکمہ زراعت (توسیع) ضلع لکی مروت کے فیلڈ اسسٹنٹ سردار علی اور ان کی فیلڈ ورکرز ٹیم، خطے میں زراعت و باغبانی کی فروغ کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ کے فیلڈ اسٹاف نے ضلع کے مختلف دیہاتوں اور زرعی علاقوں میں جنگلی بیر کے درختوں پر اعلیٰ نسل اور تجارتی اہمیت کے حامل "سیب بیر" کی پیوند کاری (Grafting) کی وسیع مہم شروع کر رکھی ہے۔
یہ تمام تر فیلڈ سرگرمیاں محض سرکاری فرائض تک محدود نہیں بلکہ مقامی کسانوں اور زمینداروں کی اقتصادی حالت بہتر بنانے اور خطے میں جدید باغبانی کو فروغ دینے کے لیے مکمل طور پر رضاکارانہ جذبے کے تحت کی جا رہی ہیں۔ فیلڈ اسٹاف کی اس کاوش سے ناقابلِ استعمال جنگلی بیر کے درخت اب قیمتی اور منافع بخش پھلدار درختوں میں تبدیل ہو رہے ہیں۔
زرعی ماہرین کے مطابق جولائی اور اگست یعنی ساون کا موسم پیوند کاری (گرافٹنگ) کے لیے انتہائی موزوں ترین وقت ہوتا ہے۔ اس موسم میں ہوا میں نمی اور درجہ حرارت کی مناسبت کی وجہ سے پیوند کی کامیابی کا تناسب (Success Rate) سو فیصد کے قریب ہوتا ہے، جس سے نہ صرف درختوں کی نشوونما تیزی سے ہوتی ہے بلکہ آئندہ سیزن میں معیاری پھل کی پیداوار میں بھی پائیدار اضافہ ممکن ہوتا ہے۔

Address

Lakki Marwat
28420

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Agriculture Extension Lakki Marwat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Agriculture Extension Lakki Marwat:

Shortcuts

Share