امید ویلفیئر فاؤنڈیشن

امید ویلفیئر فاؤنڈیشن Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from امید ویلفیئر فاؤنڈیشن, Social service, Lakki Marwat.

امید ویلفیئر فاؤنڈیشن غازی خیل اپنے گاؤں اور ملحقہ دیہات میں امدادی سرگرمیوں، اپنی مدد آپ کے تحت چھوٹے موٹے مفاد عامہ کے کام اور صدقہ جاریہ والے کام کرنے کیلئے ہے۔

ہمارے گاؤں غازی خیل کے علماءِ کرام کا ایک خوش آئند اور قابلِ تحسین فیصلہہمارے گاؤں غازی خیل کے معزز علماءِ کرام کی محنت ...
30/03/2026

ہمارے گاؤں غازی خیل کے علماءِ کرام کا ایک خوش آئند اور قابلِ تحسین فیصلہ
ہمارے گاؤں غازی خیل کے معزز علماءِ کرام کی محنت اور کوششوں سے ایک نہایت خوش آئند فیصلہ سامنے آیا ہے کہ ان شاء اللہ اگلے جمعہ سے ہمارے گاؤں کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ باقاعدگی سے ادا کی جائے گی۔
یہ صرف ایک عبادت کا آغاز نہیں، بلکہ ہمارے معاشرے میں بہتری، اتحاد اور اصلاح کی ایک مضبوط بنیاد ہے۔ جس طرح یہ ہماری دیرینہ خواہش تھی، اسی طرح اب ہم سب پر کچھ ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں۔
نمازِ جمعہ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ ہمارے اندر اجتماعیت، بھائی چارہ اور مثبت سوچ کو فروغ دیتی ہے۔ یہ ہمیں سکھاتی ہے کہ:
دلوں سے نفرتوں کو نکالیں
امن، اتحاد اور محبت کو اپنائیں
ایک دوسرے کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں
اپنی روزمرہ زندگی میں سادگی، ہمدردی اور اچھے اخلاق کو شامل کریں
اب سوال یہ ہے کہ: کیا ہم ان ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے تیار ہیں؟
اگر ہم واقعی ان اصولوں پر عمل کرنے کا عزم کرلیں، تو بے شک نمازِ جمعہ سے بڑھ کر کوئی عمل ہمارے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا۔ کیونکہ یہی عمل ہمیں ایک مضبوط، بااخلاق اور متحد قوم بنا سکتا ہے۔
یہ فیصلہ نہ صرف ہمارے لیے باعثِ خوشی ہے بلکہ ہمارے گاؤں کی نجات اور بہتری کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔
تمام گاؤں والوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں اس کی قدر کرنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
شکریہ 🙏🏿

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہایک نہایت ہی تکلیف دہ بات کے ساتھ آپ احباب سے تعاون کی درخواست ہے۔ ہمارے  نزدیک گاؤں کرمو...
17/05/2025

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ایک نہایت ہی تکلیف دہ بات کے ساتھ آپ احباب سے تعاون کی درخواست ہے۔ ہمارے نزدیک گاؤں کرمو خیل کے ایک بزرگ، جو گزشتہ 30 سال سے شوگر کے مریض ہیں، شدید علالت کے بعد اپنا ایک پاؤں کھو بیٹھے ہیں۔ وہی والد، جنہوں نے اپنی زندگی بچوں کے لیے قربان کر دی، آج بے سہارگی کی حالت میں ہیں۔

نہ روزگار باقی رہا، نہ آمدنی کا کوئی ذریعہ۔
گھریلو اور طبی اخراجات ایک پہاڑ کی صورت بن چکے ہیں۔

ایسے وقت میں ہم آپ جیسے دوستوں اور درد دل رکھنے والے لوگوں سے مدد کے طالب ہیں۔

الحمدللہ، ایک بھائی DilfarazKhan Marwat مصنوعی پاؤں بنانے کا کہا ہے، اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ باقی ضروریات کے لیے آپ کا تھوڑا سا تعاون بھی ہمارے لیے بہت بڑی امید بن سکتا ہے۔
برائے مہربانی دل کھول کر اس مہم کا حصہ بنیں۔آپ کے اور ھمارے 100 . 200 سے ان کا کچھ ھو جائے
اللہ تعالیٰ آپ سب کے رزق میں برکت دے، اور ہر مشکل آسان فرمائے۔
آمین..🤲

Easy Piasa Account , Basir khan 03459855082

Rabta Nmbr ,03092633911

کل ڈائلائسز کے مریض ایک بچے کیلئے امید ویلفیئر فاؤنڈیشن غازی خیل کے ممبر بصیر خان نے امداد کی اپیل کی تھی جو کہ نہایت غر...
07/04/2025

کل ڈائلائسز کے مریض ایک بچے کیلئے امید ویلفیئر فاؤنڈیشن غازی خیل کے ممبر بصیر خان نے امداد کی اپیل کی تھی جو کہ نہایت غریب گھرانے سے ہے۔ آج اس بچے تک 26520 روپے نقد پہنچائے گئے۔ اللہ تعالیٰ سب لوگوں کے صدقات اور کوششیں قبول کریں ۔ آمین

زبردست اقدام۔۔۔۔۔۔ تمام دوستوں سے گذارش ہے کہ لائٹ کا انتظام مثبت ذہن رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ رات کو بارش، آندھی یا کیچڑ ...
15/03/2025

زبردست اقدام۔۔۔۔۔۔ تمام دوستوں سے گذارش ہے کہ لائٹ کا انتظام مثبت ذہن رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ رات کو بارش، آندھی یا کیچڑ میں لوگ مسجد آتے ہیں شدید تکلیف کا سامنا کرتے ہیں۔ چوک میں دکانوں کو چوری چکاری سے حفاظت فراہم کرتی ہے، مسافروں کیلئے آسانی ہوتی ہے، عید اور رمضان کے دنوں میں نوجوانوں کا چوک میں بیٹھنے پر پرامن ماحول کی فراہمی کرتی ہے وغیرہ۔ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ لائٹ اور ایسے مزید کام فاؤنڈیشن کے چندے کے امانت کے پیسوں سے خریدی جاتی ہے۔ لہذا مہربانی کرکے اس کی حفاظت کریں۔ شکریہ

امید ویلفئیر فاؤنڈیشن غازی خیل کو ملے ہوئے غریبوں اور بیواؤں کے راشن کو آج تقسیم کیاگیا۔ انشاءاللہ دوسرے مرحلے میں انتہا...
04/03/2025

امید ویلفئیر فاؤنڈیشن غازی خیل کو ملے ہوئے غریبوں اور بیواؤں کے راشن کو آج تقسیم کیاگیا۔ انشاءاللہ دوسرے مرحلے میں انتہائی غریب گھرانوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔

Address

Lakki Marwat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when امید ویلفیئر فاؤنڈیشن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to امید ویلفیئر فاؤنڈیشن:

Share

Category