Social Welfare Department Lakki Marwat

Social Welfare Department Lakki Marwat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Social Welfare Department Lakki Marwat, Government Organization, Marwat public school Lakki Marwat, Lakki Marwat.

27/05/2026

📢 اہلِ ضلع لکی مروت کے نام عید الاضحیٰ کا پیغام 📢
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عید الاضحیٰ کے اس بابرکت اور پُرمسرت موقع پر ضلع لکی مروت کے تمام معزز عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اللہ تعالیٰ اس مقدس تہوار کے صدقے ہم سب کی زندگیوں میں امن، خوشحالی، صحت، اتفاق و بھائی چارے اور بے شمار برکتیں عطا فرمائے۔
عید الاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے اور ایثار، صبر، اخلاص اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہے۔
آئیں! اس موقع پر ضرورت مندوں، یتیموں، بیواؤں اور خصوصی افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں اور معاشرے میں محبت، رواداری اور ہمدردی کو فروغ دیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری عبادات، قربانیاں اور نیک اعمال کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور پاکستان کو امن و ترقی کا گہوارہ بنائے۔ آمین 🤲
عید الاضحیٰ مبارک 🌙🐐
محمد جمشید خان

19/05/2026

دفتر ضلعی آفیسر سوشل ویلفیئر ضلع لکی مروت

📢 عوام الناس، بالخصوص خصوصی افراد کے نام اہم اطلاع

• حکومتِ خیبر پختونخوا، محکمہ سماجی بہبود، خصوصی تعلیم و خواتین بااختیار سازی کی جانب سے خصوصی افراد کے لیے E-Disability Certificate کے اجراء کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

• ضلع لکی مروت کے تمام خصوصی افراد (Persons with Disabilities) جن کے پاس پہلے سے دستی (Manual) معذوری سرٹیفکیٹ موجود ہیں، وہ فوری طور پر اپنے سرٹیفکیٹس کو E-Disability Certificate میں تبدیل کروائیں۔

• E-Disability Certificate کے حصول سے حکومتی سہولیات، وظائف اور دیگر مراعات کے حصول میں آسانی ہوگی۔

📑 ضروری دستاویزات:

• اصل دستی معذوری سرٹیفکیٹ
(Original Manual Disability Certificate)

• کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) یا ب فارم

• خصوصی فرد / امیدوار کا رابطہ نمبر

⚠️ اہم ہدایت:

• امیدوار / خصوصی فرد کی ذاتی حاضری لازمی ہوگی۔

📝 نوٹ:

• وہ تمام خصوصی افراد جن کے E-Disability Certificates (Online Certificates) پہلے سے بنے ہوئے ہیں، انہیں دوبارہ آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

📍 مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے دفترِ ضلعی آفیسر سوشل ویلفیئر، ضلع لکی مروت سے رابطہ کریں۔

محمد جمشید خان
ضلعی آفیسر سوشل ویلفیئر
ضلع لکی مروت

11/05/2026

📢 جینڈر ڈیسک آگاہی پیغام

District Social Welfare Office Lakki Marwat عوام الناس کو مطلع کرتا ہے کہ ضلع کی سطح پر جینڈر ڈیسک قائم کیا گیا ہے تاکہ صنفی اور سماجی بہبود سے متعلق امور میں رہنمائی، معاونت اور آگاہی فراہم کی جا سکے۔

جینڈر ڈیسک کی فراہم کردہ خدمات:
• سماجی بہبود محکمہ کی خدمات سے متعلق معلومات کی فراہمی
• خواتین اور مستحق افراد کے لیے رہنمائی اور مشاورت
• خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات سے متعلق آگاہی
• خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے سہولت کاری
• متعلقہ معاملات میں معاونت اور ریفرل سروسز کی فراہمی

عوام الناس سے گزارش ہے کہ بروقت رہنمائی اور معاونت کے لیے جینڈر ڈیسک کی خدمات سے استفادہ کریں۔

📞 رابطہ نمبر: 0345-9771673

سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، لکی مروتمورخہ: 06/05/2026سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، لکی مروت کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال...
06/05/2026

سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، لکی مروت

مورخہ: 06/05/2026
سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، لکی مروت کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال، لکی مروت میں ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ کے تحت خصوصی افراد کے لیے "ون ونڈو آپریشن" کا انعقاد کیا گیا۔

🔹 78 درخواست گزاروں کا طبی، نفسیاتی اور انتظامی معائنہ کیا گیا۔جن کو موقع پر ہی خصوصی افراد کے سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔

اس اقدام کا مقصد خصوصی افراد کو بروقت، شفاف اور مؤثر سہولیات کی فراہمی اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔

The notification regarding the constitution of the District Committee on the Status of Women has been received from the ...
02/05/2026

The notification regarding the constitution of the District Committee on the Status of Women has been received from the Honorable Chief Minister, Khyber Pakhtunkhwa.

Mr. Muhammad Jamshed Khan Khattak, District Officer Social Welfare, Lakki Marwat, has officially received the notification.

This is a significant step towards strengthening efforts for the protection and empowerment of women at the district level.

26/04/2026

ڈسٹرکٹ آفس سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، لکی مروت

ہم قدم ڈس ایبل ویلفیئر آرگنائزیشن لکی مروت کی ایگزیکٹو باڈی کی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر سے ملاقات

"ہم قدم ڈس ایبل ویلفیئر آرگنائزیشن" لکی مروت کی ایگزیکٹو باڈی کے اراکین نے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر، محمد جمشید خٹک سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خصوصی افراد کی فلاح و بہبود، انہیں درپیش مسائل، تنظیم کی رجسٹریشن اور اس سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر نے خصوصی افراد کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اطلاعِ عامتمام خصوصی افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جن افراد نے ابھی تک خصوصی آلہ جات کے حصول کے لیے آن لائن درخواست جمع ن...
21/04/2026

اطلاعِ عام
تمام خصوصی افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جن افراد نے ابھی تک خصوصی آلہ جات کے حصول کے لیے آن لائن درخواست جمع نہیں کروائی، وہ ازراہِ کرم جلد از جلد اپنی درخواست جمع کروائیں کیونکہ درخواست دینے کا عمل کسی بھی وقت بند کیا جا سکتا ہے۔

آن لائن درخواست درج ذیل لنک کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہے:
https://www.facebook.com/share/1CNa3v38MC/⁠�
درکار دستاویزات:
معذوری کا سرٹیفکیٹ
قومی شناختی کارڈ (CNIC) یا فارم-ب
خصوصی فرد کی حالیہ تصویر

نوٹ:
جن افراد نے پہلے سے اپنی درخواست جمع کروا دی ہے، وہ دوبارہ درخواست جمع نہ کریں۔
تمام متعلقہ افراد سے گزارش ہے کہ بروقت درخواست جمع کروا کر اس سہولت سے فائدہ حاصل کریں۔

محمد جمشید خان
ڈسٹرکٹ آفیسر
سوشل ویلفیئر، لکی مروت

سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، لکی مروتمورخہ: 15/04/2026سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، لکی مروت کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال...
20/04/2026

سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، لکی مروت

مورخہ: 15/04/2026
سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، لکی مروت کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال، لکی مروت میں ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ کے تحت خصوصی افراد کے لیے "ون ونڈو آپریشن" کا انعقاد کیا گیا۔

🔹 83 درخواست گزاروں کا طبی، نفسیاتی اور انتظامی معائنہ کیا گیا۔جن کو موقع پر ہی خصوصی افراد کے سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔

اس اقدام کا مقصد خصوصی افراد کو بروقت، شفاف اور مؤثر سہولیات کی فراہمی اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔

آج بروز پیر مورخہ 20.04.2026، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ضلع لکی مروت کے نئے دفتر میں صفائی و ستھرائی کا کام جاری ہے۔سوشل وی...
20/04/2026

آج بروز پیر مورخہ 20.04.2026، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ضلع لکی مروت کے نئے دفتر میں صفائی و ستھرائی کا کام جاری ہے۔

سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ضلع لکی مروت کے نئے دفتر میں بہتر دفتری ماحول کی فراہمی کے پیشِ نظر صفائی و ستھرائی کا کام باقاعدگی سے جاری ہے۔ اس دوران دفتر کے احاطے سے جھاڑیوں، گھاس اور غیر ضروری ملبے کو ہٹا کر جگہ کو منظم کیا جا رہا ہے تاکہ دفتری امور خوش اسلوبی سے انجام دیے جا سکیں۔

مذکورہ اقدام کا مقصد دفتر کے ماحول کو صاف، محفوظ اور خوشگوار بنانا ہے تاکہ آنے والے سائلین کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں اور عوامی خدمات کی فراہمی مزید مؤثر انداز میں یقینی بنائی جا سکے۔

20/04/2026

📢 اہم اطلاع!

تمام خصوصی افراد (PWDs) کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ڈیٹا سینٹر میں فنی خرابی کے باعث ایم آئی ایس کا نظام عارضی طور پر بند ہے۔

ڈیٹا سینٹر کی تکنیکی ٹیم مسئلہ کے حل اور نظام کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہے۔

براہ کرم ڈسٹرکٹ آفس سوشل ویلفیئر لکی مروت آنے کی زحمت نہ کریں اور بحالی تک تعاون فرمائیں۔

محمد جمشید خان
ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر، لکی مروت

Address

Marwat Public School Lakki Marwat
Lakki Marwat
48420

Telephone

+923459771673

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Social Welfare Department Lakki Marwat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Social Welfare Department Lakki Marwat:

Share