پنجاب خصوصی افراد معلوماتی مرکز

پنجاب خصوصی افراد معلوماتی مرکز Punjab Special Person Information Center


پنجاب خصوصی افراد معلوماتی مرکز

*پنجاب E-Bike سکیم 2026 کی تفصیل*وزیراعلی مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ 1 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ الیکٹرک بائیک طلباء کو دی...
04/09/2026

*پنجاب E-Bike سکیم 2026 کی تفصیل*

وزیراعلی مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ 1 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ الیکٹرک بائیک طلباء کو دی جائیں گی۔

شرائط کیا ہیں؟
- *ڈاؤن پیمنٹ: زیرو*۔ اب کوئی ایڈوانس نہیں دینا
- *ماہانہ قسط: تقریباً 3000 روپے*
- *سود اور انشورنس: حکومت دے گی*
- *ہیلمیٹ اور سیفٹی راڈ: فری* ملیں گے
- *2 دن کی فری ڈرائیونگ ٹریننگ* بھی دی جائے گی.

پہلے لڑکوں کے لیے 14,000 ڈاؤن پیمنٹ + 2100 قسط تھی، اور لڑکیوں کی ڈاؤن پیمنٹ حکومت دیتی تھی۔ لیکن اب نیا فیصلہ ہے کہ سب کے لیے ڈاؤن پیمنٹ ختم۔

اہلیت - Who Can Apply*
- عمر: کم از کم 18 سال.
- ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ کالج/یونیورسٹی کا ریگولر طالبعلم
- پنجاب کا ڈومیسائل
- موٹر سائیکل لائسنس یا لرنر پرمٹ
- پہلے سے رجسٹرڈ موٹر سائیکل نہ ہو
- ایک گھر میں صرف 1 بائیک.
*اپلائی کیسے کریں؟*
1. *سرکاری پورٹل*: `https://ebike-preprod-cmyi.punjab.gov.pk/`
قومی شناختی کارڈ.
پورٹل پر لاگ ان ائی ڈی.
ڈومیسائل،
لائسنس یا لرنر پرمٹ.
اپلوڈ کریں
یافارم جمع کروائیں
اگر درخواست زیادہ ہوئیں تو *کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی ہوگی.

وزیراعلی نے ہدایت دی ہے کہ *اس ہفتے پورٹل ایکٹیو* کر دیا جائے۔ یعنی 4 ستمبر 2026 سے اپلائی شروع ہو رہی ہے۔ بائیک 6 ہفتے میں مل جائیں گے۔

*5. ہیلپ لائن*: بینک اف پنجاب

042-111-333-267

فیک ویب سائٹس بھی چل رہی ہیں جیسے `e-bikescheme.pk`۔ اس میں گیمز کے لنک ہیں۔
صرف سرکاری پورٹل
`punjab.gov.pk`

*خلاصہ*: یہ سکیم "Year of Youth" کے تحت ہے۔ مقصد طلباء کا خرچ کم کرنا اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ دینا ہے۔

آپ کالج/یونیورسٹی کے سٹوڈنٹ ہیں؟ تو دستاویز تیار رکھیں۔ جیسے ہی پورٹل کھلے میں مطلوبہ شرائط کواہد و ضوابط پر پورے اترتے ہیں فورا اپلائی کریں.

مزید اپڈیٹ کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کریں شکریہ
https://whatsapp.com/channel/0029Vb81UKDLY6dGOaO34F09

Big shout out to my newest top fans! 💎 M Afzaal Umar, Muhammad Ali Shehky Jaan, Khuram Ranja, Hafeez Ahmad, Sohail Sahil...
04/09/2026

Big shout out to my newest top fans! 💎 M Afzaal Umar, Muhammad Ali Shehky Jaan, Khuram Ranja, Hafeez Ahmad, Sohail Sahil, M Saleem, Mian M Usman, Kami Malik, ڈاکٹر یوسف باور, Qaiser Khan, Muhammad Ali, Hamidali Hamidali

Drop a comment to welcome them to our community,

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Malik Rauf Zubair, Tanveer Ahmad, Raja Adnan, Mahmood Ahm...
04/09/2026

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Malik Rauf Zubair, Tanveer Ahmad, Raja Adnan, Mahmood Ahmad, Khalid Mayo, Ismail Mohammad, Waseem Akhtar Awan, Abdul Rauf, Humaira Batool, DrHafiz Muhammad Shoaib, Asad Jan, Aslam Butt, Mustafa Raza, محمد راشد انجم سلطانی, ZulfiQar Baloch Baloch, Asad Ali, Numan Ali, Tasir Roy, Arshad Iqbal, Farina Baqir, Rana Imran Khan, Habib Khalid, Zia Ul Hasnain, Usman Raza, Pasand Khan, Muhammad Ramzan, Faheem Sabit, Adeel Murtaza, Ghulam Mujtaba, Meerm Malik, Muhammad Abdullah Chishti, Nadeem Shabbir, Malik Irfan, NK Khanoo Khan, Engr Fahim Ullah, Muhammad Shan Shani, Hakeem Muhammad Ramzan, Muhammad Afzal, Nasir Hussain, RM RK, Rana Saif, Rana Khalid, Shaukat Ullah Khan Marwat, اللہ اللہ, Shahid Bilal, Tariq Pco, Malik Khalid Mahmood, M Ahmad, AnayatUllah Khan, Waqasq Waqasq

04/09/2026
03/09/2026

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تمام بینیفشری خواتین متوجہ ہوں!

آپ کے وظائف کی رقم حکومتِ پاکستان کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے اور اس رقم پر صرف اور صرف آپ کا حق ہے۔
کسی بھی شخص کو یہ اختیار نہیں کہ وہ:

• آپ کے وظائف کی ادائیگی رکوائے
• آپ سے رقم کا مطالبہ کرے
• آپ کے وظیفے میں کسی قسم کی کٹوتی کرے

لہٰذا کسی بھی قسم کی دھمکی یا بلیک میلنگ میں نہ آئیں اور اپنے وظائف کی رقم بلا کسی کٹوتی کے پوری وصول کریں۔
اگر کوئی شخص آپ کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالے یا آپ سے رقم کا مطالبہ کرے تو فوری طور پربی آئی ایس پی ہیلپ لائن 080026477 پر اطلاع دیں۔
ہمارا
فیس باک پیج لنک
https://www.facebook.com/PunjabSpecialPersonsInfoCenter

03/09/2026

مہنگے انٹرنیٹ پیکجوں سے پریشان خصوصی افراد کے لیے مفت انٹرنیٹ، کال اور میسج پیکج حاصل کرنے کا مکمل طریقہ

تحریر: سفیرِ بحالی رانا عبداللہ سلیم
متعلِّمٌ سابق جامعۃِ عبدِ اللهِ بنِ المبارك، پاکپتن
سماجی کارکن برائے خصوصی افراد

حالیہ دنوں میں، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی طرف سے ٹیلی کام کمپنیوں کو انٹرنیٹ پیکجوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں بہت سے لوگوں کے لیے ہر ماہ انٹرنیٹ، کال اور پیغامات کے پیکج لگوانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ آج میں آپ کو اپنے ذاتی تجربے کی بنیاد پر ایک ایسا طریقہ بتا رہا ہوں جس سے محدود مقدار میں لیکن مستقل بنیاد پر انٹرنیٹ، کال اور پیغامات کی سہولت حاصل کی جا سکتی ہے، اور عام حالات میں بار بار بیلنس ڈلوانے کی ضرورت بھی کم ہو سکتی ہے۔

ہر چیز کی کوئی نہ کوئی کمزوری ہوتی ہے اور ٹیلی کام کمپنیوں کی بھی ایک کمزوری موجود ہے جس سے صارف فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ جو سم 6 ماہ تک مسلسل بند رہتی ہے، اسے پی ٹی اے کے قواعد کے تحت بند کیا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے ٹیلی کام کمپنیاں اپنی غیر فعال سموں کو دوبارہ استعمال میں لانے کے لیے ایسی سموں پر مفت انٹرنیٹ، کال اور پیغامات کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔ تاکہ سم کو بند ہونے سے بچایا جا سکے

میرے ذاتی تجربے کے مطابق اس حوالے سے زونگ کا سم لگاؤ پیکج سب سے بہتر ہے، کیونکہ جب بھی اپ اپنی زونگ سم ایک ماہ بند رکھنے کے بعد دوبارہ ان کرو گے تو اپ کو لازمی سم لگاؤ آفر ملے گی

جاز پر بھی اپ کو سم لگاؤ پیکج مل سکتا ہے لیکن اس کا انٹرنیٹ پیکج شام 6 بجے سے لے کر رات 12 بجے تک اکثر کام نہیں کرتا

ٹیلی نار پر بھی سم لگاؤ پیکج ملتا ہے، لیکن جاز کے بارے میں میرا تجربہ یہ ہے کہ یہ سہولت مستقل بنیادوں پر نہیں ملتی

۔ یوفون پر مجھے سم لگاؤ پیکج کا کوئی تجربہ نہیں ہوا

عام طور پر ایک فرد اپنے نام پر 5 موبائل سمیں لے سکتا ہے۔ آپ ان میں سے ایک نمبر کو اپنا مستقل اور ذاتی نمبر بنا لیں۔ یہی نمبر اپنے رشتہ داروں، دوستوں اور سرکاری محکموں کو دیں اور اسے ہر وقت اپنے استعمال میں رکھیں۔ باقی دو یا تین سمیں ایسی رکھی جا سکتی ہیں جنہیں ضرورت کے مطابق کسی وقت بھی بند اور دوبارہ فعال کیا جا سکے۔

اکثر جب کوئی سم ایک ماہ سے زائد عرصے تک استعمال نہ کی گئی ہو اور کمپنی کی طرف سے اس پر دوبارہ فعال ہونے کی مفت سم لگاؤ پیکج دستیاب ہو تا ہے اسے دوبارہ چلا کر متعلقہ کوڈ کے ذریعے پیکج حاصلِ کیا جا سکتا ہے۔ میرے تجربے میں زونگ کی ایسی سم لگاؤ پیکج کے تحت دو ماہ کے لیے تقریباً آٹھ جی بی انٹرنیٹ دستیاب ہوا، جس میں پہلے ماہ چار جی بی اور دوسرے ماہ چار جی بی انٹرنیٹ استعمال کیا جا سکتا تھا۔ اس کے ساتھ کال پیکج بھی روزانہ کی بنیاد پر ملا

اس انٹرنیٹ میں بعض اوقات دو جی بی سوشل میڈیا اور دو جی بی عام براؤزنگ کے لیے ہوتا ہے۔ اس طرح اگر انٹرنیٹ احتیاط سے استعمال کیا جائے تو ایک سم کی سم لگاؤ پیکج سے دو ماہ تک کافی کام چل سکتا ہے۔

جب ایک سم کی سم لگاؤ پیکج کی مدت مکمل ہو جائے تو دوسری غیر فعال سم استعمال کی جا سکتی ہے۔ بہتر طریقہ یہ ہے کہ جس دن کوئی سم بند کی جائے، اس کی تاریخ ضرور لکھ لیں۔ اس طرح آپ کو معلوم رہے گا کہ سم کتنے عرصے سے بند ہے اور اسے دوبارہ کب فعال کرنے پر کمپنی کی طرف سے کوئی سم لگاؤ پیکج مل سکتا ہے۔

فری کال پیکج استعمال کرنے کے لیے بیلنس کا ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ معمولی کال فیس لاگو ہوتی ہے

میں خود تقریباً ڈیڑھ سال سے اس طریقے سے اپنے معلوماتی کام انجام دے رہا ہوں۔ میں خصوصی افراد کے ہمت کارڈ کا ریکارڈ چیک کرتا ہوں، بے نظیر کارڈ سے متعلق معلومات دیکھتا ہوں، معذوری کے سرٹیفکیٹ چیک کرتا ہوں، ان میں موجود غلطیوں کی درستگی کے لیے درخواستیں تیار کرتا ہوں، آواز کو تحریر میں تبدیل کرنے والی سہولت کے ذریعے تحریریں تیار کرتا ہوں اور اپنے معلوماتی مرکز کے فیس بک صفحے، معلوماتی چینل اور دیگر سماجی رابطوں کے کام بھی انجام دیتا ہوں۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس عرصے میں مجھے عام طور پر بیلنس ڈلوا کر انٹرنیٹ پیکج لگوانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔

جب خاموشیاں بول نہ سکیں وہاں #سفیرِ_بحالی بولتا ہے، ایک سماجی کارکن کی آواز

https://www.facebook.com/SafeerBahaliRanaBhai

انصاف عزت علم حق بحالی سب کے لیے








#حقوقِ_معذور_افراد


03/09/2026

اپنا وٹس ایپ اکاؤنٹ فعال سم کے ساتھ منسلک رکھیں بصورت دیگر آپ کا وٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہو سکتا ہے۔ پی ٹی اے

03/09/2026

پنجاب خصوصی افراد معلوماتی مرکز کے واٹس ایپ چینل کو فالو کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029Vb81UKDLY6dGOaO34F09

یہاں خصوصی افراد کے لیے ہمت کارڈ، معذوری سرٹیفکیٹ، بے نظیر پروگرام، محکمہ زکوٰۃ و عشر اور محکمہ بیت المال پنجاب کے وظائف، سرکاری ملازمتوں اور آسامیوں کی مستند معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

خصوصی افراد کے معاشرتی وقار اور حقوق کے لیے اصلاحی تحریریں اور ہمارے اخبارات میں شائع ہونے والے خصوصی افراد کے حقوق سے متعلق آرٹیکل بھی یہاں ملیں گے۔

چینل سے منسلک رہیں اور مستند معلومات دوسروں تک بھی پہنچائیں۔

03/09/2026

*وزیراعلی پنجاب مریم نواز الیکٹرک بائیک سکیم*

پنجاب کے طلبہ کو سوا لاکھ سے زائد ای بائیکس ملیں گی

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ سے ڈاؤن پیمنٹ وصول کرنے سے روک دیا

حکومت پنجاب ای بائیک پر انٹرسٹ اور انشورنس بھی ادا کرے گی

طلبہ کیلئے ماہانہ تقریباً 3 ہزار روپے قسط مقرر کرنے کی تجویز پر اتفاق

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا اسی ہفتے ای بائیک پورٹل کھولنے کا حکم

*نہم کلاس کا رزلٹ چیک کرنے کے لیے پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کی ویب سائٹس کے لنکس نیچے دیے گئے ہیں۔**Lahore*www.biselaho...
02/09/2026

*نہم کلاس کا رزلٹ چیک کرنے کے لیے پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کی ویب سائٹس کے لنکس نیچے دیے گئے ہیں۔*

*Lahore*
www.biselahore.com

*Faisalabad*
www.bisefsd.edu.pk

*Gujranwala*
www.bisegrw.edu.pk

*Rawalpindi*
www.biserwp.edu.pk

*Multan*
www.bisemultan.edu.pk

*Sargodha*
www.bisesargodha.edu.pk

*Bahawalpur*
www.bisebwp.edu.pk

*DG Khan*
www.bisedgkhan.edu.pk

*Sahiwal*
www.bisesahiwal.edu.pk

*اس پوسٹ کو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ مستفید ہو سکیں*

پنجاب خصوصی افراد معلوماتی مرکز

خصوصی افراد کی رہنمائی، معلومات، آگاہی اور بحالی کے لیے ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے جڑیے

ہمارا فیس بک پیج

https://www.facebook.com/PunjabSpecialPersonsInfoCenter

ہمارا یوٹیوب چینل
https://www.youtube.com/

ہمارا انسٹاگرام

https://www.instagram.com/p/DYfc5nkF-9G/?igsh=ejVweGZuMW8xbDhl

ہمارا ٹک ٹاک

https://tiktok.com/

انصاف عزت علم حق بحالی سب کے لیے






Address

Punjab Lahore Model Town
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پنجاب خصوصی افراد معلوماتی مرکز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category