31/08/2026
تمہاری وجہ سے ملک ٹوٹا ہے، 80 سال اس ملک کے پورے ہو رہے ہیں۔ تمہاری وجہ سے ہم اوپر سے نیچے کی طرف آ رہے ہیں۔ اپنے 80 سال کا محاسبہ کیجیے۔ ہر زمانے میں تم تھے، یا تم جیسے۔۔۔ اگر فکر تھی تو وہ بھی تمہارا مفاد تھا، اور جو آج ہم تنزّل میں گرے ہیں، وہ تمہارے اس 80 سالہ فکر و نظر اور 80 سالہ مفاداتی سیاست کے نتیجے میں ہم پہنچے ہیں یہاں تک۔
🔥اس کو اَنا کا مسئلہ کیوں بناتے ہو؟ یہ ملک کوئی صرف تمہارا ہے؟ یہ ملک ہمارا ہے، اور میں اپنے وطنِ عزیز کے ساتھ وفاداری کا آپ سے کوئی سرٹیفیکیٹ بھی نہیں لینا چاہتا، کیونکہ تم میرے لیے معیار نہیں ہو۔
📢امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا سکھر میں خطاب