11/08/2026
From Barriers to Opportunity: Aneesa’s Journey 🌱
Aneesa Shabbir, an Arts graduate from Multan, faced significant financial and cultural barriers to employment after marriage. Through the Women Empowerment (WE) Project, she received family counselling, support, CV referral, and on-the-job training, opening the door to a career in the textile sector.
Today, Aneesa is working full-time as a machine operator, earning a stable income and contributing to her family’s financial well being. Her journey reflects the power of skills, opportunity, and support in creating pathways to women’s economic empowerment.
Her story is a reminder that when women are given the right opportunities, they can build not only better futures for themselves, but also stronger futures for their families and communities.
رکاوٹوں سے مواقع تک: انیسہ کا سفر 🌱
انیسہ شبیر، ملتان سے تعلق رکھنے والی آرٹس گریجویٹ ہیں، جنہیں شادی کے بعد روزگار کے حصول میں مالی اور ثقافتی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ویمن ایمپاورمنٹ (WE) پروجیکٹ کے ذریعے انہیں خاندانی مشاورت، معاونت، سی وی ریفرل اور ملازمت کے دوران تربیت فراہم کی گئی، جس سے ان کے لیے ٹیکسٹائل کے شعبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔
آج انیسہ، ایشیا ٹیکس یونٹس میں مشین آپریٹر کے طور پر کل وقتی ملازمت کر رہی ہیں، جہاں وہ مستحکم آمدنی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان کی مالی بہبود میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان کا سفر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مہارت، مواقع اور معاونت خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے مؤثر راستے پیدا کر سکتے ہیں۔
ان کی کہانی اس بات کی یاد دہانی ہے کہ جب خواتین کو مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ نہ صرف اپنے لیے بہتر مستقبل تشکیل دے سکتی ہیں بلکہ اپنے خاندانوں اور معاشروں کے لیے بھی ایک مضبوط مستقبل کی بنیاد رکھ سکتی ہیں۔