21/01/2024
تیری راہ پہ چلتا ہوں میں،تو منزل ہے میری
تیرے فیصلے پہ سرخم کرتا ہوں میں،تو عدالت ہے میری
تجھ سے محبت کرتا ہوں میں،تو محبت ہے میری
سانس لیتا ہوں میں ،تو دھڑکن ہے میری
تجھ سے عشق کرنے لگا ہوں،اب تجھ سے ڈرنے لگا ہوں
تجھ کو دل میں رکھنے لگا ہوں،اب اپنے دل سے ڈرنے لگا ہوں
اس دنیا میں مہمان بن کر آیا ہوں،اب میزبان بننے لگا ہوں
اس دنیا میں رو کر آیا ہوں،اب ہنس کر جانے لگا ہوں
اب تو میزبان ہے میرا،میں مہمان ہوں تیرا
بخش دینا مجھے یا رب ،بندہ اے گہنگار ہوں تیرا