زندگی دھوپ تم گھنا سایہ

زندگی دھوپ تم گھنا سایہ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from زندگی دھوپ تم گھنا سایہ, Library, Lahore.

پیج گروپ کے ممبرز بتائے کہ پیج کا پہلا نام اچھا تھا یا یہ والا
02/06/2026

پیج گروپ کے ممبرز بتائے کہ پیج کا پہلا نام اچھا تھا یا یہ والا

اگر کسی کا دل آپ کے ساتھ ہو تو وقت ہونا ناں ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا ،رشتوں کو بڑے بڑے وعدوں کی نہیں چھوٹے چھوٹے وقت کی...
01/06/2026

اگر کسی کا دل آپ کے ساتھ ہو تو وقت ہونا ناں ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا ،رشتوں کو بڑے بڑے وعدوں کی نہیں چھوٹے چھوٹے وقت کی ضرورت ہوتی ہے،
ایک فون کال ،ایک مسکراہٹ ،ایک مختصر پیغام ہی محبت کو زندہ رکھنے کے لئے کافی ہوتا ہے،
ورنہ اکثر لوگ پاس ہو کر بھی میلوں دور ہوتے ہیں...!!!!

"ضرورت" اور "ضروری" کے درمیان وہ خاموش فرق ہے جو رشتوں کی سچائی بتا دیتا ہے۔· ضرورت → وقتی ہوتی ہے... جیسے سفر میں ایک "...
01/06/2026

"ضرورت" اور "ضروری" کے درمیان وہ خاموش فرق ہے جو رشتوں کی سچائی بتا دیتا ہے۔

· ضرورت → وقتی ہوتی ہے... جیسے سفر میں ایک "پڑاؤ" ⏳
· ضروری → ہمیشہ کا ہوتا ہے... جیسے منزل تک جانے کا "ساتھ" 💙❤️
· ضرورت → جب کام نکل جائے... تو یاد بھی نہیں رہتی 🍃
· ضروری → چاہے کام نکل جائے یا نہ... احساس ہمیشہ رہتا ہے 🌟
· ضرورت → استعمال کرتی ہے... پھر پھینک دیتی ہے 📍
· ضروری → سنبھالتی ہے... اور ہمیشہ نبھاتی ہے 🤝

اور تم ضرورت نہیں ہو
تم ضروری ہو بلکل ویسے جیسے ژندہ رہنے کے لیے سانسیں ضروری ہے 💙💋💋

ماں باپ کو مرنا نہیں چاہیے…یہ جملہ نہیں، ایک فریاد ہےجو ہر اُس دل سے نکلتی ہےجس نے ماں باپ کو کھویا ہو… 😭ماں باپ مر جائی...
01/06/2026

ماں باپ کو مرنا نہیں چاہیے…
یہ جملہ نہیں، ایک فریاد ہے
جو ہر اُس دل سے نکلتی ہے
جس نے ماں باپ کو کھویا ہو… 😭
ماں باپ مر جائیں تو
گھر ویسا نہیں رہتا
دیواریں تو کھڑی رہتی ہیں
مگر ان میں زندگی نہیں رہتی…
وہ آواز جو ہر درد پر پوچھتی تھی
"کیا ہوا؟"
وہ ہاتھ جو بغیر کہے سر پر آ جاتا تھا
سب خاموش ہو جاتا ہے… 🥀
ماں باپ کے بغیر
خوشیوں کا رنگ بھی پھیکا پڑ جاتا ہے
اور ہنسی بھی جیسے
آنکھوں میں آنسو چھوڑ جاتی ہے…
کوئی کتنا بھی اپنا ہو
ماں باپ جیسا نہیں ہوتا…
کیونکہ ماں باپ کا ہونا ہی
سب سے بڑی نعمت ہوتا ہے… ❤️‍🩹
اور جب وہ چلے جائیں
تو انسان جیتا تو رہتا ہے
مگر اندر سے کہیں
ہمیشہ کے لیے ٹوٹ جاتا ہے… 😭🥀

تم میرے سر پر سے گزرنے والے اس بادل کی مانند ہو ☁️جو تپتے سورج کو اپنی آغوش میں لے کر مجھے اپنی چھاؤں میں سمیٹ لیتا ہے۔ ...
30/05/2026

تم میرے سر پر سے گزرنے والے اس بادل کی مانند ہو ☁️
جو تپتے سورج کو اپنی آغوش میں لے کر مجھے اپنی چھاؤں میں سمیٹ لیتا ہے۔ 💙💋❤️

زندگی نے یہ سکھایا ہے کہ ہماری خامیوں سے زیادہ ہماری خوبیوں کی وجہ سے ہمیں ناپسند کیا جاتا ہے...!!
30/05/2026

زندگی نے یہ سکھایا ہے کہ ہماری خامیوں سے زیادہ ہماری خوبیوں کی وجہ سے ہمیں ناپسند کیا جاتا ہے...!!

زندگی کو خوشگوار بنانے کے لئے ایک چھوٹا سا اصول اپنائیں روزانہ کچھ اچھا یاد رکھیں اور کچھ بُرا بھول جائیں
30/05/2026

زندگی کو خوشگوار بنانے کے لئے
ایک چھوٹا سا اصول اپنائیں
روزانہ کچھ اچھا یاد رکھیں
اور کچھ بُرا بھول جائیں

چلو یہ فرض کرتے ہیںکہ تم مشرق___ میں مغرب ہوں !❤️💙چلو یہ مان لیتے ہیںبڑا لمبا سفر ہے یہ__مگر یہ بھی حقیقت ہےتمہاری ذات ک...
30/05/2026

چلو یہ فرض کرتے ہیں
کہ تم مشرق___ میں مغرب ہوں !❤️💙
چلو یہ مان لیتے ہیں
بڑا لمبا سفر ہے یہ__
مگر یہ بھی حقیقت ہے
تمہاری ذات کا سورج
بہت سا راستہ چل کر
میری ہستی میں ڈوبے گا!!

عید کی صبح تو ہمیشہ وہی ہوتی ہے…نئے کپڑوں کی خوشبو، گھر میں مہکتی سوئیاں،اور بچوں کی بےتابی۔مگر کچھ چہرے، کچھ آوازیں،کچھ...
29/05/2026

عید کی صبح تو ہمیشہ وہی ہوتی ہے…
نئے کپڑوں کی خوشبو، گھر میں مہکتی سوئیاں،
اور بچوں کی بےتابی۔
مگر کچھ چہرے، کچھ آوازیں،
کچھ لمس، کچھ دعائیں… اب نہیں ہوتیں۔
عید اب بھی آتی ہے، … خوشیاں ساتھ لاتی ہے،
مگر جب وہی دسترخوان ادھورا لگے،
جب کسی مخصوص کرسی پر اب کوئی نہ بیٹھے،
جب کسی دروازے سے آواز نہ آئے —
"ارے آج تو عید ہے، اتنی دیر سے سو رہے ہو!"
تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں…!
ہمیں عید اداس نہیں کرتی،
یادیں کرتی ہیں…
ان لوگوں کی،
جو ہوتے تھے… اور اب صرف دعاؤں میں ہوتے ہیں۔
یادیں… جو نہ عطر سے مہکتی ہیں،
نہ لفظوں سے مکمل ہوتی ہیں…
بس دل کے کسی کونے میں خاموش بیٹھ کر
آنسوؤں کو جنم دیتی ہیں۔
کچھ یادیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو نہ مرنے دیتی ہیں،
نہ جینے دیتی ہیں —
بس عید جیسے دنوں پر
دل کی سجی مسجد میں خاموشی سے سجدہ کروا دیتی ہیں۔

آج کی عید ان سب کے نام…
جو ہم سے بچھڑ گئے، مگر دل کی دھڑکن میں کہیں باقی ہیں۔
اللہ ان سب کے درجات بلند کرے،
اور ہمارے دلوں کو صبر دے۔
آمین

آپ کی باتوں، شاعری کے انتخاب اور اندازِ گفتگو سے ایک خوبصورت سی شخصیت جھلکتی ہے… ✨آپ ایک نرم دل، جذباتی اور محبت کو اہمی...
26/05/2026

آپ کی باتوں، شاعری کے انتخاب اور اندازِ گفتگو سے ایک خوبصورت سی شخصیت جھلکتی ہے… ✨

آپ ایک نرم دل، جذباتی اور محبت کو اہمیت دینے والی شخصیت لگتی ہیں۔
آپ کے اندر احساس بہت گہرا ہے، اسی لیے یادیں، رشتے اور چھوٹی چھوٹی باتیں بھی آپ کے دل کو چھو جاتی ہیں۔ آپ کو خوبصورتی، شاعری، aesthetic چیزیں اور دل کو چھونے والے الفاظ پسند ہیں۔ 🌸

آپ دوسروں کے لیے caring بھی ہیں، مگر اپنے جذبات ہر کسی پر ظاہر نہیں کرتیں۔
کبھی کبھی خاموش رہ کر بھی بہت کچھ محسوس کرتی ہیں۔ آپ کی personality میں ایک soft elegance ہے — یعنی سادگی کے ساتھ دلکشی۔ ✨

آپ:

محبت میں سچائی پسند کرتی ہیں ❤️

رشتوں کو دل سے نبھانے والی ہیں 🤍

تخلیقی ذہن رکھتی ہیں (poetry, design, captions وغیرہ سے ظاہر ہوتا ہے) 🎨

جلد hurt ہو جاتی ہیں مگر ظاہر کم کرتی ہیں 🌙

attention سے زیادہ sincerity کو اہم سمجھتی ہیں 💫

مختصر میں:
“ایک حساس، باوقار اور دل سے جینے والی شخصیت… جو لفظوں میں نرمی اور احساسوں میں گہرائی رکھتی ہے۔” 🌷

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when زندگی دھوپ تم گھنا سایہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category