Awaam Raaj Taunsa

Awaam Raaj Taunsa عوام کی حکمرانی، میرٹ کی بنیاد، جمہوریت کا سفر
یہاں سے اٹھے گی عام آدمی کی آواز۔۔۔۔ان شاء اللہ

17/09/2026
17/09/2026

السلام علیکم!
کیسے ہیں سب ؟

عوام راج تحریک تونسہ شریف — عوام کے حق، اختیار اور خوشحالی کی جدوجہد! ✊🚩ہم صرف تبدیلی کی بات نہیں کرتے، نظریے، منشور اور...
09/09/2026

عوام راج تحریک تونسہ شریف — عوام کے حق، اختیار اور خوشحالی کی جدوجہد! ✊🚩
ہم صرف تبدیلی کی بات نہیں کرتے، نظریے، منشور اور عملی جدوجہد کے ذریعے تبدیلی لانے پر یقین رکھتے ہیں۔
اپنے مسائل کی آواز خود بنیں، غلامانہ سوچ سے آزادی حاصل کریں، اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوں اور لیڈر بن کر معاشرے کی قیادت کریں۔
📌 نظریہ: عوام کی بالادستی اور حقیقی جمہوریت
📜 منشور: تعلیم، صحت، روزگار، انصاف اور بنیادی سہولیات
✊ راستہ: اتحاد، شعور، تنظیم اور پُرامن عوامی جدوجہد
🚩 مقصد: مضبوط، بااختیار اور خودمختار عوام
اگر آپ بھی عوام راج تحریک کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو آج ہی رابطہ کریں:
📞 +92 331 3501858
عوام کی طاقت — عوام کا راج! 🚩

Iqrar Ul Hassan

24/08/2026

حیرت ہے یہ آدمی ہمیں زبان کنٹرول کرنے کا درس دے رہا ہے.
#
Iqrar Ul Hassan

 Awaam RAAJ TAUNSA SHIRT Iqrar Ul Hassan
19/08/2026


Awaam RAAJ TAUNSA SHIRT
Iqrar Ul Hassan

‏جب تک سیاسی جماعتیں کسی ایک شخص یا ایک خاندان کی خواہش اقتدار کی تابع رہیں گی تب تک نہ جماعتوں میں جمہوریت آئے اور نہ ی...
09/08/2026

‏جب تک سیاسی جماعتیں کسی ایک شخص یا ایک خاندان کی خواہش اقتدار کی تابع رہیں گی تب تک نہ جماعتوں میں جمہوریت آئے اور نہ یہ سیاسی ڈکٹیٹر، فوجی ڈکٹیٹروں کے ساتھ مل کر کبھی ملک میں جمہوریت آنے دیں گے۔
Iqrar Ul Hassan

‏دو تین مہینے پہلے جب ہم کہتے تھے کہ عوام راج تحریک مڈل کلاس کو حکمران بنائے گی  تو پی ٹی آئی کے دوست کہتے تھے کہ عمران ...
06/08/2026

‏دو تین مہینے پہلے جب ہم کہتے تھے کہ عوام راج تحریک مڈل کلاس کو حکمران بنائے گی تو پی ٹی آئی کے دوست کہتے تھے کہ عمران خان نے سہیل آفریدی کی شکل میں بنا تو دیا ہے ایک مڈل کلاس وزیراعلی۔۔۔
‏ہم تب بھی کہتے تھے کہ چاپلوسی، خوشامد اور خود سے وفاداری کی بنیاد پر نہیں، بلکہ میرٹ، قابلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر مڈل کلاس کو آگے لانے کا نظام بنانا پڑے گا، جیسے مہذب دنیا کی سیاسی جماعتوں میں ہوتا ہے، جہاں پارٹی کے اوپر کوئی ایک شخص یا خاندان بادشاہ اور فرعون بن کر کئی کئی دہائیوں تک مسلط نہیں رہتے، جہاں ایک شخص کی نامزدگی یا پسند نہ پسند پر فیصلے نہیں ہوتے، جہاں ساری کی ساری پارٹی کسی ایک شخص کی خواہش اقتدار کی تابع نہیں ہوتی، جن جماعتوں کی سیاست اور جدوجہد ایک آدمی کے لیے نہیں بلکہ اصول اور نظریے کے لیے ہوتی ہے۔۔۔۔ مگر شخصیت پرستی ہم لوگوں کی رگ و پے میں سرایت کر چکی ہے۔ ہمیں امریکہ اور برطانیہ جیسا قانون کا نفاذ بھی چاہیے، ویسی ہی جمہوریت بھی چاہیے، ویسی ہی ڈویلپمنٹ اور مواقع بھی چاہیں لیکن ویسی سیاسی جماعتیں نہیں چاہیں، سیاسی جماعتوں کی شکل میں ہمیں افراد اور خاندانوں کی ذاتی بادشاہتیں پسند ہیں۔ یاد رکھیے !! سہیل آفریدی کی شکل میں جو بھی خوشامد اور چاپلوسی کے ذریعے وفاداری ثابت کر کے آگے آئے گا وہ گندہ انڈہ ہی نکلے گا۔۔۔ کل تک وہ اپنے مفاد کے لیے لیڈر کی چاپلوسی کر رہا تھا، آج وہ اپنے مفاد کے لیے نظام کی چاپلوسی کر رہا ہے۔ نظام بنائے نظام۔۔۔ عوام راج یہی نظام بنانے کی جدوجہد کر رہی ہے۔
‏⁧‫ ‬⁩
Iqrar Ul Hassan

پیغامِ عوام راج تحریک تونسہ شریف بنام اہلـِ تونسہغیرت مند اور شعور رکھنے والے اہلـِ تونسہ کے نام ایک اہم ترین اپیل!کیا آ...
06/08/2026

پیغامِ عوام راج تحریک تونسہ شریف بنام اہلـِ تونسہ
غیرت مند اور شعور رکھنے والے اہلـِ تونسہ کے نام ایک اہم ترین اپیل!
کیا آپ اب بھی ان روایتی سیاستدانوں اور مفاد پرستوں سے کسی اچھے کی امید لگائے بیٹھے ہیں؟
خواجہ شیراز محمود اور حافظ طاہر، جنہوں نے خان کے نام، اس کے نظریے اور اس کے دیے گئے بیانیے کا سہارا لے کر آپ سے ووٹ وصول کیے، آج ان کی کارکردگی اور مخلصانہ رویہ آپ کے سامنے ہے۔ کل 5 اگست کو جب پورا پاکستان سڑکوں پر تھا اور ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی تھیں، ذرا اپنے ہمسائے اضلاع اور شہروں کو دیکھیے۔ کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان اور لیہ کے ایم این ایز (MNAs) اور ایم پی ایز (MPAs) کو دیکھیے کہ وہ کس طرح اپنی عوام کے ساتھ مخلص ہیں، انہوں نے خود سڑکوں پر نکل کر ریلیوں کی قیادت کی اور عوام کو لیڈ کیا۔
دوسری طرف آپ کے منتخب نمائندے ہیں، جن کی سیاست اور عوامی ہمدردی صرف فاتحہ خوانیوں تک محدود ہو چکی ہے۔ وہ بھی صرف ان وڈیروں اور خانقاہوں پر حاضری دینے آتے ہیں جہاں انہیں اپنے ۵۰۰ یا ۶۰۰ ووٹ پکے نظر آتے ہیں۔ انہیں آپ کے حقوق، آپ کے مسائل اور آپ کی جدوجہد سے کوئی غرض نہیں۔
خدارا! اب بیدار ہوں، ان آزمائے ہوئے اور مفاد پرست سیاسی ٹھیکیداروں کا پیچھا چھوڑیں۔ اپنے مستقبل کا فیصلہ اپنے ہاتھوں میں لیں۔
عوام راج تحریک کا حصہ بنیں، خود آگے بڑھیں اور اپنے حق کے لیے خود قیادت سنبھالیں۔ اپنے اور اپنی آنے والی نسلوں کے ساتھ مخلص بنیں۔ تبدیلی کسی اور کے آنے سے نہیں، آپ کے خود کھڑے ہونے سے آئے گی!
شکریہ
منجانب: عوام راج تحریک، تونسہ شریف
👇
تحریک جوائن کرنے کے لیے رابطہ کریں ۔

0349 2980281
03413892858

Iqrar Ul Hassan

عوام راج تحریک تونسہ شریفخاموشی جرم ہے! تونسہ اور کوہ سلیمان کے غیور عوام کے نام ایک کھلا خطکیا ہم نے یہی زندگی گزارنے ک...
05/08/2026

عوام راج تحریک تونسہ شریف
خاموشی جرم ہے! تونسہ اور کوہ سلیمان کے غیور عوام کے نام ایک کھلا خط
کیا ہم نے یہی زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیا ہے؟ کیا ہمارے نصیب میں صرف محرومی، ذلت اور بپتا لکھی گئی ہے؟
آئیے ذرا حقیقت کا سامنا کرتے ہیں:
* سابق وزیراعلیٰ سے سوال: عثمان بزدار صاحب چار سال تک پنجاب کے سیاہ و سفید کے مالک اور وزیر اعلیٰ رہے۔ لیکن ہمارے کوہ سلیمان کا کیا بدلا؟ آج بھی لوگ گندے تالابوں کا پانی پینے پر مجبور ہیں۔ جہاں انسان اور مویشی ایک ہی جگہ سے پانی پییں، کیا وہ علاقہ ترقی یافتہ کہلا سکتا ہے؟
* زندگی اور موت کا سفر: سڑکوں کے نام پر صرف کھنڈرات ہیں۔ منٹوں کا سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کا سفر دنوں پر محیط ہو چکا ہے۔ جب کوئی بیمار ہوتا ہے تو اسے ہسپتال پہنچانے کے لیے گاڑی نہیں ملتی، کلومیٹر تک چارپائی پر اٹھا کر لے جانا پڑتا ہے۔ کتنی ہی ماؤں، بہنوں اور بچوں نے ہسپتال پہنچنے سے پہلے راستے ہی میں دم توڑ دیا!
* ہماری خواتین کی تذلیل: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ایک معمولی سم یا کارڈ لینے کے لیے ہماری ماؤں بہنوں کو ڈیرہ غازی خان کے دھکے کھانے پڑتے ہیں۔ کیا ہمارے اپنے علاقے میں اتنی سہولت بھی نہیں دی جا سکتی تھی؟
* موجودہ قیادت کا نقشہ: موجودہ ایم پی اے حافظ طاہر قیصرانی نے ہم سے ووٹ لیے، وعدے کیے، لیکن نتیجہ وہی صفر! ووٹ لینے کے بعد کوہ سلیمان کو پھر سے لاوارث چھوڑ دیا گیا۔
تمن قیصرانی اور تمن بزدار کے غیرت مند لوگو!
آخر کب تک؟ آخر کب تک ہم ان سرداروں، نوابوں اور نام نہاد نمائندوں کے رحم و کرم پر رہیں گے؟ کب تک ہمارے ساتھ انسانوں جیسا سلوک نہیں کیا جائے گا؟
سوال کرو! اپنا حق مانگو!
اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے خوف کو توڑیں۔ جب یہ ووٹ مانگنے آئیں تو ان سے سوال کریں کہ ہمارے ہسپتال کہاں ہیں؟ ہماری سڑکیں کہاں ہیں؟ ہمارے پینے کا صاف پانی کہاں ہے؟
اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے، اپنی عزتِ نفس کے لیے اور اپنے بنیادی حقوق کے لیے عوام راج تحریک کا حصہ بنیں اور ان حکمرانوں کے گریبانوں پر ہاتھ ڈالیں۔
حق مانگنے سے نہیں ملتا، حق کے لیے آواز اٹھانی پڑتی ہے!

Iqrar Ul Hassan

04/08/2026

وہ وقت اب دور نہیں جب پاکستان کی ہر گلی، ہر محلے اور ہر شہر میں عوام راج کا نعرہ گونجے گا۔
پاکستان زندہ باد
عوام راج پائندہ باد ❤️

Iqrar Ul Hassan

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaam Raaj Taunsa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share