Punjab Police - Central Police Office

  • Home
  • Punjab Police - Central Police Office

Punjab Police - Central Police Office Official Temporary Page of Punjab Police, Pakistan

عالمی یومِ خواندگی | 8 ستمبرتعلیم ہر بچے کا بنیادی حق اور محفوظ، مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے۔ پنجاب پولیس بچوں کے تحفظ، تعل...
08/09/2026

عالمی یومِ خواندگی | 8 ستمبر
تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق اور محفوظ، مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے۔ پنجاب پولیس بچوں کے تحفظ، تعلیم کے فروغ اور چائلڈ لیبر کی روک تھام کے لیے پُرعزم ہے۔
تعلیم یافتہ بچے، محفوظ معاشرہ، مضبوط پاکستان۔

قصور پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی ڈرگ ڈیلر اور دوہرے قتل کا انتہائی مطلوب اشتہاری گرفتاروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوا...
08/09/2026

قصور پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی ڈرگ ڈیلر اور دوہرے قتل کا انتہائی مطلوب اشتہاری گرفتار
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کرائم فری پنجاب کے تحت قصور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اے کیٹیگری کے انتہائی مطلوب مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے اڑھائی من سے زائد چرس اور اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزم دوہرے قتل کے مقدمے میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔
منیشات فروشی کے ناسور کے خاتمے اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان

پولیس اہلکار اور شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کا مشن، آئی جی پنجاب عبدالکریم روزانہ کی بنیاد پر حاضر سروس اور ریٹائ...
08/09/2026

پولیس اہلکار اور شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کا مشن، آئی جی پنجاب عبدالکریم روزانہ کی بنیاد پر حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس ملازمین شہداء پولیس کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کر رہے ہیں۔ پولیس ملازمین اور شہداء پولیس کے اہل خانہ روزانہ صبح 08 بجے ماسوائے سرکاری تعطیلات کے پی ایس او برائے آئی جی پنجاب کے ذریعے سنٹرل پولیس آفس تشریف لا کر آئی جی پنجاب سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

آج کے دن شہادت پانے والے عظیم شہداء کو سلام عقیدت
08/09/2026

آج کے دن شہادت پانے والے عظیم شہداء کو سلام عقیدت

پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 15ویں بیج کا آغاز، افتتاحی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقدلاہور گیریژن یونیورسٹی، پنجاب ...
08/09/2026

پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 15ویں بیج کا آغاز، افتتاحی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد
لاہور گیریژن یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف لاہور کے 101 طلبا و طالبات پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 15ویں بیج میں شامل۔
ڈی آئی جی ٹریننگ منیر احمد ضیاء راؤ نے طلبا و طالبات کو انٹرن شپ پروگرام کے مختلف فیچرز سے آگاہ کیا۔ طلبا و طالبات کو 05 گروپس میں تقسیم کرکے 06 ہفتوں کے لیے مختلف فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ اٹیچ کیا گیا ہے۔ انٹرن شپ کے دوران طلبا و طالبات کو فیلڈ پولیسنگ، انسدادِ جرائم، پبلک سروس ڈلیوری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سی ٹی ڈی، انویسٹی گیشن اور ٹریفک پولیس کے امور سے متعلق عملی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریننگ منیر احمد ضیاء راؤ

پنجاب پولیس میں میرٹ پر ترقیوں کا سلسلہ جاری؛ پروموشن بورڈ کے پہلے فیز میں 71 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے ...
07/09/2026

پنجاب پولیس میں میرٹ پر ترقیوں کا سلسلہ جاری؛ پروموشن بورڈ کے پہلے فیز میں 71 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے، جن میں راولپنڈی کے 19، فیصل آباد 11، ملتان 08، گوجرانوالہ 08، لاہور 07، سرگودھا 06، شیخوپورہ 04، گجرات 03 جبکہ بہاولپور اور ڈی جی خان کے 02، 02 افسران شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے عوام کی بے لوث خدمت اور بے خوف حفاظت کی ہدایت کی ہے، جبکہ پروموشن بورڈ کے اگلے فیز کا اجلاس آئندہ چند روز میں ہوگا جس میں 300 سے زائد مزید کیسز زیر غور آئیں گے۔

پنجاب پولیس میں میرٹ پر ترقیوں کا سلسلہ جاری ؛ پروموشن بورڈ کے پہلے فیز میں 71 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے...
07/09/2026

پنجاب پولیس میں میرٹ پر ترقیوں کا سلسلہ جاری ؛ پروموشن بورڈ کے پہلے فیز میں 71 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے، جن میں راولپنڈی کے 19، فیصل آباد 11، ملتان 08، گوجرانوالہ 08، لاہور 07، سرگودھا 06، شیخوپورہ 04، گجرات 03 جبکہ بہاولپور اور ڈی جی خان کے 02، 02 افسران شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے عوام کی بے لوث خدمت اور بے خوف حفاظت کی ہدایت کی ہے، جبکہ پروموشن بورڈ کے اگلے فیز کا اجلاس آئندہ چند روز میں ہوگا جس میں 300 سے زائد مزید کیسز زیر غور آئیں گے۔

پنجاب پولیس سے متعلقہ شکایات کیلئے آئی جی پنجاب کے شکایات سیل میں 1787 پر کال کر کے اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔‎  ‎
07/09/2026

پنجاب پولیس سے متعلقہ شکایات کیلئے آئی جی پنجاب کے شکایات سیل میں 1787 پر کال کر کے اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
‎ ‎

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پولیس ملازمین کی ترقیوں کا وعدہ وفا کر دیا، ایڈیشنل آئی جی پنجاب عمران ارشد کی زیر صدارت سب ان...
07/09/2026

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پولیس ملازمین کی ترقیوں کا وعدہ وفا کر دیا، ایڈیشنل آئی جی پنجاب عمران ارشد کی زیر صدارت سب انسپکٹر سے انسپکٹر پروموشن کمیٹی کا اجلاس شروع۔
انسپکٹر عہدے پر ترقی کیلئے 600 سے زائد سب انسپکٹرز کے کیسز زیر غور لائے جا رہے ہیں۔ میرٹ، قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے سب انسپکٹرز کو انسپکٹر عہدے پر ترقی دی جائے گی۔
ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون عبدالقادر قمر، اے آئی جی ڈسپلن، اے آئی جی لیگل اجلاس میں موجود ہیں۔

آج کے دن شہادت پانے والے عظیم شہداء کو سلام عقیدت
07/09/2026

آج کے دن شہادت پانے والے عظیم شہداء کو سلام عقیدت

Address

Central Police Office, Nabha Road, Anarkali Bazaar

54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Police - Central Police Office posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share