JUI Lahore City

JUI Lahore City جمعیت کا مقصد جمعیت کا پغام
خدا کی زمین پر خدا کا نظام

مبارک باد ❤️
07/09/2026

مبارک باد ❤️

یوم دفاع
06/09/2026

یوم دفاع

انشااللہ ❤️
04/09/2026

انشااللہ ❤️

مبارک باد
31/08/2026

مبارک باد

16/08/2026

جمعیۃ علماء اسلام تحصیل سٹی لاہور کی مجلس شوریٰ کا انتہائی اہم اجلاس، امیرِ جمعیت علماء اسلام لاہور سٹی *حضرت مولانا قاری شبیر احمد عثمانی صاحب* اور جنرل سیکرٹری *مولانا عبید اللہ چترالی صاحب* کی مشاورت سے، نائب امیر *حضرت مولانا قاری عبد العزیز صاحب* کی زیرِ نگرانی بمقام جامع مسجد علی (کارپوریشن آفس، سمن آباد، لاہور) میں بعد نمازِ ظہر منعقد ہوا۔

اجلاس میں تقریباً *35 سینئر اراکینِ شوریٰ* سمیت ضلعی جنرل سیکرٹری *حافظ عبدالرحمن* صاحب، ضلعی سینئر نائب امیر جناب *مولانا جمال عبد الناصر* صاحب اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ *مولانا عبدالنعیم* صاحب نے شرکت فرمائی۔

*اجلاس کی اہم کارروائی اور فیصلے:*

1. *یوسیز (UCs) میں تنظیم سازی:*
تحصیل سٹی لاہور کی مختلف یونین کونسلز (UCs) میں تنظیم سازی کو مکمل کرنے، مقامی سطح پر باڈی کی فعال تشکیل اور نچلی سطح پر جماعت کو مزید منظم و مضبوط بنانے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی اور ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
2. *قصور جلسہ کے حوالے سے رپورٹ اور کارکردگی:*
قصور میں منعقدہ جلسے کے لیے تحصیل سٹی لاہور کی شاندار کارکردگی اور اراکین کی جدوجہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تمام ساتھیوں کی محنت کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں سراہا گیا۔
3. *22 اگست "ختمِ نبوت کانفرنس" (سبزہ زار، لیاقت چوک):*
22 اگست کو سبزہ زار، لیاقت چوک میں منعقد ہونے والی عظمتِ ختمِ نبوت کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ تمام ذمہ داران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے عوامی رابطہ مہم اور تیاریاں تیز کریں۔
4. *7 ستمبر "ختمِ نبوت کانفرنس" (کرکٹ گراؤنڈ):*
7 ستمبر کو کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی عظیم الشان ختمِ نبوت کانفرنس کے انتظامات، استقبالیہ کیمپوں کے قیام اور قافلوں کی شرکت کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو اور باہمی مشاورت ہوئی۔
5. *دیگر اہم امور:*
امیرِ محترم کی اجازت سے دیگر تنظیمی، مقامی و دعوتی امور پر غور و خوض کیا گیا اور مستقبل کے لیے متفقہ لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، دینی مدارس کے تحفظ اور عقیدہ ختمِ نبوت کے تحفظ و دفاع کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

---

*والسلام*
*حافظ شہزاد احمد* (سیکرٹری اطلاعات کے یو آئی ضلع لاہور)

*مولانا فیضان الحق عباسی*(ڈیجیٹل میڈیا سیل، جے یو آئی تحصیل سٹی لاہور)

آج
16/08/2026

آج

14/08/2026
*صدر جمعیت علمائے اسلام بزنس فورم پنجاب، محترم جناب چوہدری شبیر نور صاحب* سے *یونٹ جے یو آئی راوی روڈ* کے معزز کارکنان ک...
14/08/2026

*صدر جمعیت علمائے اسلام بزنس فورم پنجاب، محترم جناب چوہدری شبیر نور صاحب* سے *یونٹ جے یو آئی راوی روڈ* کے معزز کارکنان کی ایک نہایت خوشگوار اور بامقصد ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں جناب *حافظ ابو ہریرہ* صاحب، جناب *مسلم بلوچ* صاحب اور جناب *اعجاز بلوچ* صاحب نے شرکت کی۔
ملاقات کے دوران باہمی امور، تنظیمی معاملات اور بزنس فورم کی فعالیت کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو اور اہم مشاورت کی گئی۔ *چوہدری شبیر نور* صاحب نے نہایت خلوص اور محبت کے ساتھ شرکاء کا استقبال کیا اور انہیں پرتکلف ضیافت سے بھی نوازا، جس سے ان کی مہمان نوازی اور کارکنان سے قلبی وابستگی کا بھرپور اظہار ہوا۔
یہ ملاقات نہ صرف باہمی روابط کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بنی بلکہ مستقبل میں مشترکہ جدوجہد اور تنظیمی استحکام کے لیے ایک مثبت پیش رفت بھی ثابت ہوئی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ایسی کاوشیں جماعت کی ترقی اور کامیابی کا ذریعہ بنتی رہیں۔
*حافظ ابوہریرہ*

Address

Jamia Qasmia Lajpat Road Shahdara Lahore
Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI Lahore City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share