25/05/2026
فیصلہ ووٹ سے کریں۔🙏🏻
یہ عارضی ہمدردی سیاستدانوں کی چال ہے یا عوام کی بے قوفی۔ یہ ہمدردی پانچ سال میں صرف ایک ہی دفعہ کیوں جاگتی ہے۔ کیا ہماری عوام اتنی لاشعور ہوگۓ ہیں یا آنکھوں پے پٹی باندھی ہوٸی ہے، جن کو ماضی میں اپنایا ان کا پھر سے ہمدرد بنا پھر رہا ہے۔یہ مذہبی جوش و جذبہ، یہ انا پرستی اور یہ غلامانہ ذہنیت کو کوسوں دور رکھ کے کچھ لمحے کے لیے سوچیں کیا ہم پھر سے اپنی ماضی کو تو نہیں دھرا رہا؟ پانچ سال میں پورا ایک جنریشن پروان چڑتا ہےان ہی لوگوں کو پھر سے مسلط کر کے ہم اپنی آنے والے نسل پے ظلم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ لوگ صرف سات جون تک آپ کے پاس رہیں گے اس کے بعد یہ لوگ گلگتی بن جاٸیں گے۔ ہماری مساٸل گننے تو کبھی ختم نہیں ہوگا لیکن ان مساٸل کو کم کرنے کا وقت یہی ہے اب جس طرح چاہیں ہم ان کو گھسیٹ سکتے ہے سات جون کے بعد تو ہمیں گھسیٹنا ہے۔سوچیں آپ کی ایک ووٹ ہماری مستقبل کو سنوار بھی سکتے ہیں اور بگاڑ بھی۔۔۔۔۔.