02/12/2025
کمرات میں آگ بجھانے کی کارروائیاں—فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی بھرپور کاوشیں جاری 🔥
کمرات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کل بھی مسلسل مصروف رہا اور آج بھی پوری محنت، جانفشانی اور ذمہ داری کے ساتھ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ ہم فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔
آج ٹی ایم اے، پولیس ڈیپارٹمنٹ وائلڈ لائف اور مقامی لوگ بڑی تعداد میں موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ آگ کو جزوی طور پر کنٹرول کر لیا گیا ہے اور آگ کے مزید پھیلنے کا کوئی اندیشہ نہیں۔ انشاءاللہ جلد مکمل طور پر قابو پا لیا جائے گا۔
ڈی ایف او سعید احمد صاحب نے صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے رینج فارسٹ آفیسر شاہ ظاہر کو خصوصی احکامات جاری کیے، جن کی ہدایات پر تمام فارسٹ اہلکار موقع پر موجود رہے اور انہوں نے انتہائی محنت، جذبے اور پیشہ ورانہ انداز میں آگ بجھانے کے عمل کی نگرانی کی۔
ہم فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ان بہادر اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو محدود وسائل کے باوجود دن رات قوم کے جنگلات کی حفاظت کے لیے اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری اور لگن سے سرانجام دے رہے ہیں۔ 🌲💚