20/08/2024
دوستو۔۔۔ عمران خان کی جمہوری جدوجہد کا فیصلہ کن موڑ آرہا ہے۔ قوم کو اپنے مستقبل کی خاطر ایک مضبوط اور واضح موقف اپنانا ہوگا۔ آج پاکستان میں جمہوریت کے نام پر ایک نیم مارشل لائی نظام مسلط کیا گیا ہے۔ اب قوم نے واضح پیغام دینا ہوگا کہ ہمیں مذید کنٹرول جمہوریت قبول نہیں۔ ہمیں وہ جمہوریت چاہیئے جسمیں عوام کی ووٹ کو عزت ملے اور انکے جمہوری حق اور فیصلے کو تسلیم کیا جائے۔
اقوام عالم میں یہ پاکستانی قوم کیلیئے ایک اور جگ ہنسائی کا لمحہ ہے۔ ہارے جواریوں اور چور ڈاکوؤں کو فارم 47 کے ذریعے ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔ عمران خان پر فسطائی حکومت کی جانب سے بنائے گئے مقدمات جمہوری روایات کو دفن کرنیکی ایک اور بھونڈی کوشش ہے۔
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بدامنی، بیروزگاری، خارجہ پالیسی کی ناکامی اور اندرون ملک پھیلتے ہوئے تعصبات نے قومی وحدانیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ان تمام چیلنجز کا واحد حل عمران خان کی قیادت ہے۔ جس پر پوری قوم کو اعتماد ہے
22 اگست 2024 کو ترنول چوک، پشاور روڈ، اسلام آباد میں اکٹھے ہوکر دنیا کو دکھانا کہ ہم بھیڑ بکریاں نہیں، ہمیں اپنے مستقبل کے فیصلوں کا اختیار چاہیئے۔ یہ اجتماع صرف ایک جلسہ نہیں بلکہ ایک عوامی ریفرنڈم اور تحریک ہے جسکو بنیاد بنا کر ہم سب نے حقیقی آزدی اور پاکستان کی تقدیر بدلنے کا عزم کرنا ہے۔
داور خان کنڈی MNA