District Judiciary Buner

District Judiciary Buner Official page of District Judiciary Buner Khyber Pakhtunkhwa

09/05/2024

پریس ریلیز:

(ضلعی عدلیہ بونیر) آج مورخہ 8 مئی 2024 بوقت 10:00 بجے صبح سیشن لائبریری میں سید روف شاہ (دفتری) کے فیرول کی تقریب منعقدہوئی۔
تقریب میں معزز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سمیرا ولی صاحبہ، بشمول معزز ADJs، SCJs، Civil Judges بونیر بار کےصدر میاں نعیم الدین ایڈوکیٹ کی قیادت میں دیگر کابینہ، شاہ روان سپرنٹنڈنٹ صاحب کی قیادت میں ڈسٹرکٹ جوڈیشری ایڈمنسٹریشن، احمد گل صاحب صدر ایپجیا بونیر کی قیادت میں ضلعی کابینہ و دیگر سینئر اہلکاران جوڈیشری نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سید روف شاہ (دفتری ریٹائیرڈ) تھے۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت لقمان ڈپٹی جنرل سیکریٹری، ایپجیا بونیر نے حاصل کی۔
تقریب کے دوران احمد گل صدر ایپجیا بونیر نے حاضرین کو ویلکم کیا اور سید روف شاہ صاحب کی خدمات پر روشنی ڈالی۔
تقریب سے خطاب کے دوران معزز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سمیرا ولی صاحبہ نے تقریب کے انعقاد کو خوش آئیند قرار دیا اور بطور کلاس فور ادارے میں سید روف شاہ کی 30 سالہ خدمات کی انجام دہی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔
مہمان خصوصی کو ایپجیا بونیر کی جانب سے اعزازی شیلڈ اور یادگار کے علاوہ دیگر اہلکاران سید واحد شاہ انچارج ریکارڈ روم اور سید نواز کی جانب سے تحائف بھی پیش کئے گئے۔
پروگرام کے اختتام پر شکیل احمد SVP، ایپجیا بونیر نے دعا کروائی جس میں جوڈیشری کی ترقی اور نیک نامی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
پروگرام کے دوران سٹیج سیکرٹری کے فرائض عبدالقیوم، جنرل سیکرٹری ایپجیا بونیر نےسر انجام دئے۔
پروگرام کے بعد تمام مہمانوں کی تواضع high tea سے کی گئی جس کا اہتمام محمد عارف آفس سیکرٹری ایپجیا بونیر کی نگرانی میں ہوا اور محمد فاروق نائب صدر اور گل رازق پریس سیکرٹری ایپجیا بونیر نے ان کی معاونت کی۔
سید روف شاہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبہ کی گاڑی میں بٹھا کر سرکاری پروٹوکول کیساتھ رخصت کیا گیا۔
ساجد علی
انفارمیشن سیکرٹری ایپجیا بونیر

Like and Follow the Official page of District Judiciary Buner                                         ضلعی عدلی...
25/04/2024

Like and Follow the Official page of District Judiciary Buner
ضلعی عدلیہ بونیر

Address

Tehsil Daggar District Buner Kpk
Kpk
19300

Opening Hours

Monday 08:00 - 02:30
Tuesday 08:00 - 02:30
Wednesday 08:00 - 02:30
Thursday 08:00 - 02:30
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 02:30

Telephone

+92939510301

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Judiciary Buner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Judiciary Buner:

Share

Category