22/05/2026
وقت کی رفتار نے یہ دن بھی دکھا دیا،
محنت کا یہ سفر آج مکمل بنا دیا۔
آج بمورخہ 22/05/2026 کو علی خان سپرنٹینڈنٹ دفتر جناب ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ٹراؤٹ کلچر ٹریننگ سینٹر فشریز ڈیپارٹمنٹ مدین بر سوات سرکاری سروس سے باعزت طور پر ریٹائر منٹ کے پر مسرت اور خوشی کے موقع پر ان کی اعزاز میں منسٹیریل سٹاف کے طرف سے ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا.
ریٹائرمنٹ پیشہ ورانہ زندگی کا ایک ناگزیر اور جذباتی موڑ ہے۔ قابلِ احترام سپرنٹینڈنٹ صاحب کی ریٹائرمنٹ پر ان کی خدمات کو سراہنے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کا یہ ایک بہترین موقع ہے۔ ہمارے قابلِ فخر سپرنٹینڈنٹ صاحب: ریٹائرمنٹ کے الوداعی لمحات انسان کی پیشہ ورانہ زندگی اس کی عملی صلاحیتوں، محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہوتی ہے۔ سرکاری ملازمت میں ایک طویل عرصہ گزارنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا دن زندگی کا وہ اہم ترین سنگِ میل بن جاتا ہے جہاں انسان اپنے ماضی کی کامیابیوں پر نظرِ ثانی کرتا ہے۔ آج ہم سب اپ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر جمع ہیں جو ہمارے لیے ایک انتہائی جذباتی اور یادگار لمحہ ہے۔ اپ کے شاندار خدمات اور کردار کی بدولت اپ صرف ایک اعلیٰ عہدے دار نہیں تھے بلکہ اپ ہمارے لئے ایک بہترین رہنما، استاد اور سرپرست تھے۔ اپ کا دفتری دورانیہ کئی دہائیوں پر محیط رہا ہے اس طویل سفر میں اپ نے نہ صرف اپنے محکمے کی ترقی کے لیے ان تھک محنت کی، بلکہ اپنے ماتحت عملے کی پیشہ ورانہ تربیت میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ جب بھی کوئی مشکل فیصلہ کرنے کا وقت آیا اپ نے ہمیشہ دانشمندی، حوصلے اور انصاف پسندی سے کام لیا۔ اپ کے کام کرنے کا انداز، نظم و ضبط اور قائدانہ صلاحیتیں ہمارے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گی۔دفتر کا ماحول اور اپ کے زیرِ سایہ کام کرنے والے ہم تمام ساتھی یہ اعتراف کرتے ہیں کہ اپ نے دفتری ماحول کو ہمیشہ خوشگوار اور پیداواری بنائے رکھا۔ اپ کا دروازہ ہر ساتھی کے جائز مسائل اور تجاویز کے لیے ہمیشہ کھلا رہتا تھا۔ اپ نہ صرف اپنے فرائض منصبی سے پوری دیانت داری کے ساتھ جڑے رہے، بلکہ مشکل حالات میں پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلے۔ اپ کا مثبت رویہ اور خندہ پیشانی سے پیش آنا دفتر کے ماحول کو بوجھل نہیں ہونے دیتا تھا۔ ریٹائرمنٹ ایک نئے سفر کا آغاز ہے اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ انسان کی صلاحیتیں ختم ہو گئی ہیں بلکہ یہ ایک نئے اور پر سکون دور کا آغاز ہے۔ اب اپ اپنے اہل خانہ اور ذاتی زندگی کو وہ وقت دے سکیں گے جو ملازمت کی مصروفیات کے باعث ممکن نہ تھا۔
آج ہم سب اپ کو دفتر سے اداس دلوں کیساتھ رخصت تو کر رہے ہیں لیکن اپ کی سکھائی ہوئی باتیں اور اپ کا بہترین کردار ہمیشہ ہمارے دلوں اور دفتر کی تاریخ میں زندہ رہے گا۔
آج الوداع کہتے ہوئے دل اداس ہے،
مگر آپ کے روشن کل کا بھی احساس ہے
اس موقع پر ان کے ساتھ حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے قابل احترام ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز جعفر یحییٰ میاں، آفس اسسٹنٹ خائستہ نواب اور فشریز سپر وائزر محمد سیراج کو بھی اس تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا ان کے عزت افزائی اور محکمہ فشریز کے لئے ان کی زندگی کے کئی سنہری سالوں پر مشتمل ایک لمبی عرصے تک گراں قدر خدمات کے انجام دہی کے اعتراف میں ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز TCTCمدین سجاد خان نے انہیں محکمہ فشریز کے طرف سے خراجِ تحسین پیش کیا اور ساتھ ہی شیلڈز آف آنر اور مختلف قیمتی تحائف بھی پیش کیے گئے۔
ہم آللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اپ سب کا آنے والا وقت بہترین صحت، سکون ، خوشیوں سے بھرپور اور درازی عمر ہو۔ آللہ پاک اپ سب کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھیں۔ (آمین)