Jamaat e Islami PK48

Jamaat e Islami PK48 Jamaat-e-Islami Pakistan: Striving for Peace & Justice..! Join hands with Jamaat-e-Islami for True Change in Pakistan.

We Believe that Islam is the ONLY Solution which gives PEACE, JUSTICE and PROSPERITY.

13/04/2016

وزیر اعظم علاج کے لیے برطانیہ ۔
وزیر داخلہ جرمنی میں
حمزہ شہباز بھی بیمار ۔ علاج کے لیے بیرون ملک روانگی پر غور و فکر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

20/03/2016

as salam o alykm

25/02/2016
28/11/2015

مجھے وہ دوست چاہئے جس کی جیب بے شک خالی ہو مگر ضمیر محفوظ ہو

مشتاق احمد خان، نومنتخب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا۱۵؍اکتوبر۲۰۱۵ءجماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نومنتخب امیر مشتاق اح...
16/10/2015

مشتاق احمد خان، نومنتخب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا
۱۵؍اکتوبر۲۰۱۵ء
جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نومنتخب امیر مشتاق احمد خان کا تعلق صوابی کی تحصیل رزڑ کے علاقے شیخ جانہ سے ہے۔ وہ 03مارچ 1974ء کو سرزمین خان کے گھر میں پیدا ہوئے۔مشتاق احمد خان نے 1989ء میں گورنمنٹ ہائی سکول منصبدار ضلع صوابی سے میٹرک کا امتحان پاس کیا اور گورنمنٹ ڈگری کالج منصب دار سے ایف ایس سی اور بعد ازاں بی ایس کے امتحانات پاس کئے۔ انہوں نے فزکس میں ایم ایس سی کر رکھی ہے۔ وہ کالج کے دور سے ہی اسلامی جمعیت طلبہ میں شامل ہوگئے تھے اور 1997ء میں انہیں اسلامی جمعیت طلبہ (صوبہ سرحد)کا ناظم بنادیا گیا۔ وہ 1997ء سے 1999ء دو سال تک صوبائی ناظم رہے ۔ 1999ء میں انہیں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری تفویض کی اور وہ ایک سال 1999ء سے 2000ء تک اس کے سیکرٹری جنرل رہے۔ 2000ء میں مشتاق احمد خان کو اسلامی جمعیت طلبہ کے اراکین نے اپنا ناظم اعلیٰ منتخب کیا اور وہ 2000ء سے2002ء تک اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ رہے۔ جمعیت سے فراغت کے فوری بعد وہ جماعت اسلامی میں شامل ہوئے اور 2002ء سے 2003ء سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد مرحوم و مغفور کے پرائیویٹ سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ 2003ء میں انہیں جماعت اسلامی صوبہ سرحد کا سیکرٹری جنرل بنایا گیا ۔ انہوں نے 2006ء تک یہ ذمہ داری نبھائی جس کے بعد 2006ء سے 2015ء تک وہ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیر کی ذمہ داری نبھا تے رہے۔ 2015ء میں امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان کی مدت امارت پوری ہونے کے بعد ارکان نے بیلٹ پیپر کے ذریعے مشتاق احمد خان کو اپنا نیا امیر منتخب کیا ہے۔ وہ 21اکتوبر 2015ء کو جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور کی جامع مسجد میں اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھائیں گے۔

27/05/2014

ایک صاحب نے کہا :
" غدّار یوں تو ہر قوم میں مل جاتے ہوں گے لیکن مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ مسلمانوں میں یہ کچھ زیادہ ہی پائے گئے ہیں ۔ اس کی کیا وجہ ہے ؟ "

مولانا مودودیؒ نے فرمایا:
" دراصل مُسلمان کی وفاداری بنیادی طور پر اپنے خُدا کے ساتھ ہوتی ہے ۔ جب خدا ہی کے ساتھ اُس کی وفاداری ختم ہو جائے یا ختم کر دی جائے تو پھر وہ کسی کا وفادار نہیں رہتا ۔۔ "

( سیّد مودودیؒ ۔ 10 اکتوبر 1975 ، ذیلدار پارک لاہور )

11/05/2014

پاکستان کو سراج الحق جیسی قیادت کی ضرورت ہے

24/09/2013

مخالفوں کی مخالفت کا دیا نہ اس نے جواب کوئی
رہا وہ خاموش زندگی بھر................ ہمارا قائد، ہمارا رہبر
جہاں جہاں سے گزر گیا وہ وہیں پہ خوشبو بکھر گئی ہے
سید ابوالاعلیٰ تجھے سلام

24/09/2013
18/09/2013

جرائم پیشہ افراد کی موجودگی یونیورسٹی انتظامیہ کی ناکامی یا جمعیت کی ؟پنجاب حکومت اسلامی جمعیت طلبہ پر بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے

لاہور17ستمبر 2013ء: جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ دینی اور قانون کی پابند طلبہ تنظیم ہے ۔ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ حالیہ دنوں میں ہونے والے افراد کی گرفتاری کے متعلق اظہار لاتعلقی کا باقاعدہ اعلان کر چکی ہے اور اگر یونیورسٹی میں جرائم پیشہ افراد موجود ہیں تو آخر یونیورسٹی انتظامیہ کیا کررہی ہے ۔ انتظامیہ اپنی انتظامی کمزوریوں ، ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ پر بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر یونیورسٹی میں کوئی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہے تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کرنی چاہیے ۔

Address

Abbottabad
Kpk

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamaat e Islami PK48 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Jamaat e Islami PK48:

Share