PTI Torghar

PTI Torghar This page will serve as the Official page of "Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) - Torghar"

06/06/2026

پاکستان تحریک انصاف جی بی اے 2، گلگت 2 کے نامزد امیدوار عتیق پیرزادہ کا اہم ویڈیو پیغام!

انتخابی نشان: ٹرانسفارمر

06/06/2026

گلگت بلتستان الیکشن/2026:

ایم این اے شاندانہ گلزار خان کی ضلع نگر GBLA-5 a الیکشن کمپین کے سلسلے میں عوام کا فقید المثال استقبال

ضلع نگر GBLA-5 کے امیدوار ریاض اکبر کے اعزاز میں منعقدہ جلسے میں ایم این اے شاندانہ گلزار خان نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع میں سٹیج پر ریحانہ ڈار، عمر ڈار، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری پشاور قادر نواز خان بھی موجود ہے

جلسے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے عمران خان کے بیانیے سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔

06/06/2026

عالمی یوم غذائی تحفظ 2026 کے حوالےسے پشاور میں منعقدہ تقریب سے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان کا خطاب

محفوظ خوراک ہر شہری کا بنیادی حق ہے، معاون خصوصی، ڈاکٹر محمد اسرار خان

خیبرپختونخوا حکومت خوراک کے تحفظ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے، ڈاکٹر محمد اسرار

فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی میں ڈیجیٹل اصلاحات کا جامع پروگرام متعارف کرایا جا رہا ہے، ڈاکٹر محمد اسرار

فوڈ بزنس رجسٹریشن/لائیسنسنگ، انسپکشنز اور شکایات کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے، ڈاکٹر محمد اسرار

صوبے میں دودھ اور گوشت کی ٹریس ایبلٹی کے نظام کے نفاذ پر کام جاری ہے، معاون خصوصی

اسٹریٹ فوڈ کے معیار کی بہتری اور اوپن کچن پالیسی نفاذ پر کام کیا جا رہا ہے، معاون خصوصی

ریسٹورنٹس کی فوڈ سیفٹی ریٹنگ عوامی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے، ڈاکٹر اسرار

فوڈ سیفٹی نظام میں شفافیت کیلئے کیش لیس اور پیپر لیس گورننس متعارف کرائی جا رہی ہے، معاون خصوصی

پانی، دودھ، خوردنی تیل اور گھی کی فوری جانچ کے لیے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز فیلڈ میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں، معاون خصوصی

دور دراز اضلاع تک رسائی کیلئے مزید پانچ موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز بہت جلد فراہم کی جائے گی، اسرار

عوامی شکایات کے ازالے کیلئے صوبہ گیر ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر اسرار

مسائل کی نشان دہی سے حل کی طرف جانا ہوگا ، ڈاکٹر اسرار خان

عمران کے وژن کیمطابق فوڈ سیفٹی صوبے میں یقینی بنائیں گے، معاون خصوصی

عوام سے درخواست ہے کہ غیر معیاری خوراک میں ملوث کاروباروں کی نشانی دہی کریں ایکشن ہم لیں گے، ڈاکٹر اسرار

محکمے کی کاکردگی کی نگرانی خود کر رہا ہوں، معاون خصوصی

بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پر یقین رکھتے ہیں ،
محفوظ، معیاری اور حلال خوراک کی فراہمی حکومت خیبرپختونخوا کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر محمد اسرار

غذائی تحفظ حکومت، کاروباری اداروں، اکیڈمیا، میڈیا اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ڈاکٹر اسرار

06/06/2026

رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار خان کا گلگت بلتستان کے ضلع نگر کی تحصیل گلمیت کے انتخابی جلسہ عام سے خطاب

06/06/2026

نشان بدلنے سے نظریات نہیں بدلتے، رکاوٹوں سے وفاداروں کے ارادے نہیں بدلتے۔ نشان چاہے جو بھی ہو۔۔ فیصلہ ایک ہی رہے گا، ووٹ نظریے کو ملے گا، ووٹ عمران خان کو ملے گا۔

گلگت بلتستان الیکشن 2026 کے لیے کپتان عمران خان کے امیدوار اور انکے انتخابی نشانات!‎
06/06/2026

گلگت بلتستان الیکشن 2026 کے لیے کپتان عمران خان کے امیدوار اور انکے انتخابی نشانات!

06/06/2026

میں پی ایم ایل ن اور پیپلز پارٹی سے صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ گلگت بلتستان کی اپنی ایک الگ شناخت، ثقافت، روایات اور تاریخ ہے، اور انشاءاللہ ہم اپنی پہچان خود بنائیں گے۔ نہ ہمیں لاہور بننا ہے، نہ کراچی، نہ پشاور — ہمیں گلگت بلتستان کو گلگت بلتستان ہی رکھنا ہے۔

یہ فارم 47 کے جعلی لوگ ان شہروں کی مثال دے رہے جہاں کہ ووٹرز نے ان جعلی لوگوں کو مسترد کیا اور عمران خان کو ووٹ کیا ۔

سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان

06/06/2026

سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید خان کا کل ہونے والے انتخابات کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام کے نام اہم پیغام۔

ٹکرز 6 جون 2026 *مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا خیبرپختونخوا اور ملکی قرضوں سے متعلق اہم بیان* ‏جب حکومت پاکستان ا...
06/06/2026

ٹکرز 6 جون 2026

*مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا خیبرپختونخوا اور ملکی قرضوں سے متعلق اہم بیان*

‏جب حکومت پاکستان اور باقی صوبائی حکومتیں پچھلے دو سالوں میں قرض لینے میں مصروف تھی۔ مزمل اسلم

اس وقت خیبر پختونخوا حکومت قرض کیسے واپس کرنا اور کنٹرول میں لگی ہوئی تھی۔ مزمل اسلم

قرض واپس کرنے اور کنٹرول کرنے کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے دو اہم کام کئے ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا حکومت نے دیبٹ ایکٹ Debt Act میں ترمیم کرکے قرض لینے کی حد کو 50 فیصد سے کم کردیا۔ مزمل اسلم

پاکستان کی تاریخ میں آج تک کسی بھی حکومت نے نہیں کیا۔ مزمل اسلم

دوسرا خیبرپختونخوا حکومت نے قرض اتارنے کیلئے ڈیبٹ منیجمنٹ فنڈ قائم کیا۔ مزمل اسلم

خیبرپختونخوا ڈیبٹ منیجمنٹ فنڈ میں آج 160 ارب سے زیادہ کی رقم جمع ہو گئی ہے۔ مزمل اسلم

رواں سال ڈیبٹ منیجمنٹ فنڈ کی رقم 200 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گی۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

ان فنڈز سے مستقبل میں قرض کے واجبات یا پھر کوئی میگا منصوبے کا اعلان کریں گے۔ مزمل اسلم

خیبرپختونخوا حکومت بجائے نیا قرض لینے کے اسی رقم کو استعمال کرے گی۔ مزمل اسلم

عمران خان کی ویژن کو خیبر پختون خوا حکومت نے عملی جامہ پہنایا۔ مزمل اسلم

جب عمران خان کی حکومت پورے پاکستان میں آئے گی تو پاکستان بھی قرض لینے والے ممالک کی فہرست سے باہر ہو جائے گا۔ مزمل اسلم

انور خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ پی آر او ٹو مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

05/06/2026

کسان، مزدور اور صنعتکار حکومتی پالیسیوں سے پریشان ہیں۔ گندم کے کاشتکاروں کو حکومتی پالیسیوں سے کھربوں روپے کا نقصان ہوا، جبکہ حکومت نے گندم کی قیمت مقرر نہ کر کے کسانوں کو مزید نقصان پہنچایا۔ آلو اور کپاس کے کاشتکار بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ فیصل آباد سمیت ملک بھر کی صنعتیں بحران کا شکار ہیں اور بجلی کی قیمتوں نے صنعت و کاروبار کو تباہ کر دیا ہے۔ متعدد ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان چھوڑ چکی ہیں، جبکہ حکومت معاشی بہتری کے دعوؤں کے ثبوت عوام کے سامنے لائے۔ ملک میں سرمایہ کاری اور روزگار کی صورتحال تشویشناک ہے۔ خیبرپختونخوا کا این ایف سی شیئر مکمل طور پر ادا نہیں کیا جا رہا، ضم شدہ اضلاع کے فنڈز اور حقوق بھی روکے جا رہے ہیں، جبکہ نیٹ ہائیڈل پرافٹ اور گیس رائلٹی کی ادائیگیاں بھی نہیں کی جا رہیں۔ حکومت کے پاس عوامی مسائل کا کوئی حل نہیں۔ گلگت بلتستان کے انتخابات شفاف ہونے چاہئیں اور عمران خان کو قید میں رکھ کر سیاسی میدان غیر مساوی بنایا جا رہا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کریں۔ پی ٹی آئی وفاقی بجٹ کا بھرپور جائزہ لے گی، ناجائز اور عوام دشمن بجٹ کو بے نقاب کرے گی، اور عوامی حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی

سیکرٹری جنرل تحریک تحفظ آئین پاکستان اسد قیسر

Address

Torghar
Kpk

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI Torghar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share