District Sports Office Kohistan Upper

District Sports Office Kohistan Upper Sports are essential for the development of a happy,healthy& vigorous society

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان کی ہدایات پر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس نے پاک آرمی اور ضلعی انتظا...
06/09/2026

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان کی ہدایات پر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس نے پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کَس ہلی پیڈ میں 6،ستمبر کے جذبۂ حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک شاندار اور رنگا رنگ یومِ دفاع سپورٹس گالا کامیابی سے منعقد کیا۔

اس تقریب میں حب الوطنی، ثقافت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا خوبصورت امتزاج پیش کیا گیا، جس میں طلبہ اور مقامی نوجوانوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ کرکٹ اور رسہ کشی کے مقابلوں کے علاوہ تقاریر، ملی نغمے، پی ٹی شو اور ٹیبلو میں حصہ لیا۔ ان کی پُرجوش شرکت نے وطنِ عزیز سے گہری محبت اور عقیدت کا بھرپور اظہار کیا۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان عزیزاللہ جان صاحب نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ کرنل عزیز صاحب 74 بلوچ، کرنل محسن صاحب 8-اے کے، اے سی ہیڈکوارٹر گل فراز صاحب، ایس پی انویسٹی گیشن عزیز صاحب اور دیگر معزز مہمانان بھی موجود تھے۔ معزز مہمانوں نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور طلبہ کے شاندار جذبے اور جوش و خروش کی بھرپور تعریف کی۔

شرکاء کی کامیابیوں کو سراہنے کے لیے معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں، جبکہ مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شرکاء اور فاتحین میں میڈلز، شیلڈز، نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

تقریب کا اختتام پاکستان کے امن، خوشحالی اور استحکام کے لیے پُرخلوص دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر اتحاد، حب الوطنی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا پیغام اجاگر کیا گیا۔
Directorate General of Sports KP
Deputy Commissioner Kohistan Upper
Regional Sports Office Abbottabad

جشنِ آزادی پاکستان اور سپورٹس گالا: داسو  گراؤنڈ کوہستان اپر میں اتحاد، جذبے اور صحت مند مقابلے کی شاندار تقریب​آزادی کا...
14/08/2026

جشنِ آزادی پاکستان اور سپورٹس گالا: داسو گراؤنڈ کوہستان اپر میں اتحاد، جذبے اور صحت مند مقابلے کی شاندار تقریب
​آزادی کا دن صرف ماضی کی یادگار نہیں، بلکہ روشن مستقبل کے عہد کا نام ہے۔ اسی جذبے کو سرشار کرنے کے لیے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا تاشفین حیدر اور ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان عزیز اللہ جان کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی زیرِ نگرانی 79 ویں جشنِ آزادی کے موقع پر ایک پروقار سپورٹس گالا کا انعقاد گورنمنٹ سنیٹینئل ہائی سکول اور داسو پلے گراؤنڈ میں کیا گیا۔
​داسو کے میدان میں منعقدہ اختتامی تقریب محض ایک ورزش نہیں، بلکہ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا ایک حسین مظاہرہ تھی، جس میں سول و عسکری قيادت اور عوام کا جمِ غفیر ایک ساتھ شریک ہوا:
​معزز مہمانانِ گرامی: تقریب میں ڈپٹی کمشنر عزیز اللہ جان، کمانڈر ٹاسک فورس (8-AK بٹالین، پاک آرمی)، ایس ایس یو اور پولیس آفیسران، سابق تحصیل ناظم ملک نور ولی شاہ اور اہلکاران و عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
​روایتی و شاندار مقابلے: والی بال، رسہ کشی اور پتھر اٹھانے جیسے روایتی کھیلوں میں کھلاڑیوں نے بہترین مہارت اور بے مثال جوش و جذبے سے شائقین کے دل جیت لیے۔
​حوصلہ افزائی و انعامات: ڈپٹی کمشنر اور کمانڈر ٹاسک فورس نے فاتح اور رنر اَپ ٹیموں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں، جبکہ معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔
​یہ سپورٹس گالا نہ صرف نوجوانوں کی توانائی کو مثبت سمت میں موڑنے کا ذریعہ بنا، بلکہ کوہستان اپر میں امن، محبت اور
صحت مند سرگرمیوں کے ایک نئے باب کا آغاز بھی ثابت ہوا۔
Directorate General of Sports KP
Deputy Commissioner Kohistan Upper
Regional Sports Office Abbottabad

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جناب تاشفین حیدر صاحب اور ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان جناب عزیز اللہ جان صاحب اور کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹ...
03/08/2026

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جناب تاشفین حیدر صاحب اور ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان جناب عزیز اللہ جان صاحب اور کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اپر کوہستان کے زیر اہتمام سئیو پلے گراؤنڈ میں والی بال ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

ٹورنامنٹ میں ضلع اپر کوہستان کے مختلف علاقوں سے آٹھ ٹیموں نے بھرپور شرکت کی اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

آج مورخہ 3 اگست کو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ داسو اسٹار اور سئیو بادشاہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد سئیو بادشاہ نے داسو اسٹار کو شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔

فائنل تقریب میں کمانڈر ٹاسک فورس بریگیڈیئر زاہد جمیل، اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ محمد اظہر، ڈی ایس پی صاحبزادہ، معزز عمائدین علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب اختتام پر معزز مہمانوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں، انعامات اور میڈلز تقسیم کیں۔ اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے نمایاں کھلاڑیوں، بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیم، اور آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹریز و اراکین کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔ مہمانوں نے کامیاب کھلاڑیوں اور منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور مستقبل میں بھی کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔
Directorate General of Sports KP
Deputy Commissioner Kohistan Upper
Regional Sports Office Abbottabad

10/06/2026

ُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ (معرکہ حق) کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر جناب عزیز اللہ جان صاحب اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنا...
08/05/2026

ُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ (معرکہ حق) کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر جناب عزیز اللہ جان صاحب اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جناب تاشفین حیدر صاحب کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر نگرانی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے تعاون سے داسو پلے گراؤنڈ میں خصوصی سپورٹس تقریبات کا انعقاد کیا۔
تقریبات کے دوران کرکٹ اور رسہ کشی کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے۔ کرکٹ میچ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول داسو اور گورنمنٹ ہائی سکول بر بیلہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جسے شائقین کھیل نے بے حد سراہا۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ملک محمد ادریس، رکن صوبائی اسمبلی جناب فضل حق، تحصیل چئیرمین تحصیل داسو ملک غلام سعید، اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ محمد اظہر، پاک آرمی کے میجر کاشف، ڈی ایس پی صاحبزادہ سمیت عمائدین علاقہ اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
معزز شرکاء نے بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کے تحت پاک فوج کی دلیرانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور وطن عزیز کے لیے دی گئی بے مثال قربانیوں کو سراہا۔
پروگرام کے اختتام پر مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے گئے.
Directorate General of Sports KP
Deputy Commissioner Kohistan Upper
Regional Sports Office Abbottabad
District Youth Office Upper Kohistan

KSL season 5
26/04/2026

KSL season 5

یومِ پاکستان (23 مارچ 2026) کی مناسبت سے داسو، کوہستان اپر میں اسپورٹس گالا کا انعقادیوم پاکستان (23 مارچ 2026) کے موقع ...
23/03/2026

یومِ پاکستان (23 مارچ 2026) کی مناسبت سے داسو، کوہستان اپر میں اسپورٹس گالا کا انعقاد

یوم پاکستان (23 مارچ 2026) کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس اور پاک آرمی کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر داسو میں والی بال اور رسہ کشی کے شاندار مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں اور نوجوانوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

اس موقع پر کمانڈر ٹاسک فورس کرنل زاہد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوہستان اپر شکیل اکبر، ایس ڈی پی او سرکل داسو صاحبزادہ خان، او سی آئی ایس آئی مزمل، مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور معززینِ علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مہمان خصوصی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کھیلوں کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی صحت مند اور مثبت سرگرمیاں نوجوان نسل کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے یومِ پاکستان کے موقع پر قوم کے اتحاد، یکجہتی اور وطنِ عزیز کے استحکام پر زور دیا۔

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے جیتنے والی اور رنر اَپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے، جبکہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر نے مہمان خصوصی اور دیگر معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔
Directorate General of Sports KP
Deputy Commissioner Kohistan Upper
Regional Sports Office Abbottabad

موسم سرما کی مناسبت سے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر کی ہدایات پر پاک فوج ،سول انتظامیہ...
07/02/2026

موسم سرما کی مناسبت سے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر کی ہدایات پر پاک فوج ،سول انتظامیہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اور محکمہ تعلیم کے باہمی تعاون سے ایف سی گراؤنڈ کمیلا میں کرکٹ کے مقابلے اور دیگر مختلف مقابلے منعقد کیے۔
ایونٹ کی اختتامی تقریب میں 19 ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی)میجر جنرل محمد عاصم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر جناب طارق علی خان، بریگیڈیئر تنویر، بریگیڈیئر ندیم، کمانڈر ٹاسک فورس کرنل زاہد، کرنل افتخار علی، ڈی پی او کوہستان اپر طاہر اقبال، ڈسٹرکٹ آفیسر ایف سی طاحہ سمیت دیگر سرکاری افسران، علاقہ معززین اور علمائے کرام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی میجر جنرل محمد عاصم نے کامیاب ٹیموں اور نمایاں کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔
اس موقع پر پاک فوج کے زیر اہتمام ایک میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا، جہاں عوام کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
Directorate General of Sports KP
Deputy Commissioner Kohistan Upper
Regional Sports Office Abbottabad

23/12/2025

Address

Kohistan Tikai
DASSU

Telephone

+923004558492

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Sports Office Kohistan Upper posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Sports Office Kohistan Upper:

Shortcuts

Share