Kohistan Lower Police

Kohistan Lower Police قانون کی پاسداری، عوام کا تحفظ اور امن کا قیام — یہی کوہستان لوئر پولیس کا عزم ہے۔ 🇵🇰🚔👮‍♂️

⛑️ ہیلمٹ سر پر، حفاظت ہر پل — کیونکہ گھر میں کوئی آپ کا انتظار کر رہا ہے۔ ❤️🏠ایک لمحے کی لاپرواہی پوری زندگی کا نقصان بن...
31/05/2026

⛑️ ہیلمٹ سر پر، حفاظت ہر پل — کیونکہ گھر میں کوئی آپ کا انتظار کر رہا ہے۔ ❤️🏠
ایک لمحے کی لاپرواہی پوری زندگی کا نقصان بن سکتی ہے۔ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال نہ صرف قانونی ذمہ داری بلکہ آپ اور آپ کے خاندان کی سلامتی کی ضمانت ہے۔
کوہستان لوئر پولیس تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ دورانِ سفر ہمیشہ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور محفوظ سفر کو اپنی عادت بنائیں۔
یاد رکھیں:
موٹر سائیکل کا نقصان پورا ہو سکتا ہے، مگر جان کا نہیں۔
اپنی اور اپنے پیاروں کی خوشیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے آج ہی ہیلمٹ پہننے کا عہد کریں۔
🚔 محفوظ سفر — محفوظ مستقبل 🚔

🚨 اہم عوامی آگاہی 🚨آن لائن فراڈ سے بچیں۔اپنی ذاتی معلومات، OTP اور ATM تفصیلات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔Kohistan Lower P...
30/05/2026

🚨 اہم عوامی آگاہی 🚨
آن لائن فراڈ سے بچیں۔
اپنی ذاتی معلومات، OTP اور ATM تفصیلات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
Kohistan Lower Police عوام کی حفاظت کیلئے ہر وقت متحرک ہے۔
📢 اس پیغام کو اپنے دوستوں اور خاندان تک ضرور پہنچائیں۔

🚨 تھانہ دوبیر پولیس کی کامیاب کارروائی 🚨دورانِ ناکہ بندی بکری چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم عبد القدوس ول...
28/05/2026

🚨 تھانہ دوبیر پولیس کی کامیاب کارروائی 🚨

دورانِ ناکہ بندی بکری چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم عبد القدوس ولد محمد خان سکنہ کس دوبیر حال رانولیا کو تھانہ دوبیر پولیس نے مشکوک حرکات پر دورانِ ناکہ بندی گرفتار کیا۔

بعد ازاں مدعی نے اپنی چوری شدہ بکری کی شناخت کر لی، جس پر ملزم کے خلاف حسبِ ضابطہ مقدمہ درج کرکے بند حوالات تھانہ کر دیا گیا۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ مشکوک افراد اور جرائم پیشہ عناصر کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

کوہستان لوئر پولیس
“آپ کی حفاظت، ہماری ذمہ داری”









#پولیس

عید کی خوشیوں کو عوام اور پولیس کے درمیان محبت، بھائی چارے اور خلوص کے جذبے کے ساتھ مناتے ہوئے، ایس ڈی پی او سرکل بنکڈ ر...
27/05/2026

عید کی خوشیوں کو عوام اور پولیس کے درمیان محبت، بھائی چارے اور خلوص کے جذبے کے ساتھ مناتے ہوئے، ایس ڈی پی او سرکل بنکڈ رانولیاء گل خطاب عباسی سرکل کے تھانہ چوکیات کا دورہ کیا ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں سے عید ملے، انہیں عید کی مبارکباد پیش کی اور عید کی مٹھائی تقسیم کی۔ اس موقع پر جوانوں کی خدمات، قربانیوں اور جذبۂ فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ پولیس فورس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ مستعد اور پرعزم ہے۔

27/05/2026
27/05/2026
اپنوں کی خوشیاں قربان کرکے،یہ محافظ اس لیے کھڑا ہے تاکہ ہر نمازی سکون سے اپنی عید منا سکے۔سلام ہے وردی میں چھپے اُن جذبو...
27/05/2026

اپنوں کی خوشیاں قربان کرکے،
یہ محافظ اس لیے کھڑا ہے تاکہ ہر نمازی سکون سے اپنی عید منا سکے۔
سلام ہے وردی میں چھپے اُن جذبوں کو جو ہر خوشی سے پہلے فرض کو رکھتے ہیں۔ عید اُن کی بھی مبارک، جو اپنے گھر والوں سے دور قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 🇵🇰👮‍♂️

















عیدالاضحیٰ کی نماز ضلع بھر میں امن، بھائی چارے اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ بخیر و عافیت ادا کی گئی۔تضلع کوہستان لوئر کے...
27/05/2026

عیدالاضحیٰ کی نماز ضلع بھر میں امن، بھائی چارے اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ بخیر و عافیت ادا کی گئی۔ت
ضلع کوہستان لوئر کے تمام علاقوں اور مساجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز نہایت عقیدت و احترام، امن و امان اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ ادا کی گئی۔ ضلع بھر میں جہاں جہاں نمازِ عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، وہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان لوئر ظفر احمد خان، ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر، ضلعی انتظامیہ کے افسران، پولیس اہلکاروں نے واپڈا مسجد میں نمازِ عید ادا کی۔ نماز کے بعد ملکِ پاکستان کی سلامتی، ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
ڈی پی او کوہستان لوئر نے نمازِ عید کے بعد مختلف مقامات پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنے اہلِ خانہ اور خوشیوں سے دور رہ کر فرائض انجام دینے والے پولیس افسران اور جوان ہمارے فخر ہیں۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر کی تمام مساجد، عیدگاہوں، بازاروں اور اہم شاہراہوں پر پولیس اور ٹریفک پولیس کے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے تاکہ شہری پُرامن ماحول میں عید کی خوشیاں منا سکیں۔
ڈی پی او کوہستان لوئر کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن لوئر کوہستان میں پولیس افسران، جوانوں کے اعزاز میں عید ملن اور چائے کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او کوہستان لوئر نے جوانوں کے ساتھ بیٹھ کر طعام کیا اور کہا کہ پولیس ایک خاندان کی مانند ہے، اور عوام کی خدمت و حفاظت کے جذبے سے سرشار اہلکار قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
تقریب کے اختتام پر ملکِ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔














#عیدالاضحیٰ


#پاکستان

Address

Kohistan Tikai
20300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohistan Lower Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Kohistan Lower Police:

Share