Traffic warden KOHAT

Traffic warden  KOHAT Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Traffic warden KOHAT, Government Organization, "kohat. khyber pakhtunkhwa' Pakistan", Kohat.

29/08/2026

🚔 کوہاٹ ٹریفک وارڈن 🚔
ڈی پی او کوہاٹ اے ایس پی رائے مظہر اقبال صاحب کی خصوصی ہدایات پر، ایس پی ٹریفک اکبر محمد شنواری صاحب اور ڈی ایس پی ٹریفک شوکت حیات صاحب کی نگرانی میں، ٹریفک انچارج عرب جان صاحب کی قیادت میں کالی شیشوں کے خلاف خصوصی آپریشن کیا گیا۔
کارروائی کے دوران مختلف گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی اور کالی شیشوں کے استعمال پر ڈرائیوروں کے چالان کیے گئے جبکہ انہیں ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔
کوہاٹ ٹریفک وارڈن قانون کی عملداری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رکھے گا۔
🚔 قانون کی پابندی، محفوظ سفر کی ضمانت۔

27/08/2026

🚔 کوہاٹ ٹریفک وارڈن 🚔
آج کچہری چوک میں ایک گاڑی خراب ہو گئی۔ موقع پر موجود کانسٹیبل صوبر شاکر نے گاڑی کو دھکا دے کر سائیڈ پر کیا اور ڈرائیور کی مدد کی۔
ٹریفک پولیس کا فرض صرف ٹریفک کنٹرول کرنا نہیں، بلکہ مشکل وقت میں شہریوں کی مدد کرنا بھی ہے۔ 🤝
🚦 عوام کی خدمت، ہمارا عزم

🚔  ٹریفک وارڈن کوہاٹ 🚔ڈی پی او کوہاٹ اے ایس پی رائے مظہر اقبال صاحب کی خصوصی ہدایات پر، ایس پی ٹریفک اکبر محمد شنواری صا...
27/08/2026

🚔 ٹریفک وارڈن کوہاٹ 🚔
ڈی پی او کوہاٹ اے ایس پی رائے مظہر اقبال صاحب کی خصوصی ہدایات پر، ایس پی ٹریفک اکبر محمد شنواری صاحب اور ڈی ایس پی ٹریفک شوکت حیات صاحب کی نگرانی میں، ٹریفک انچارج عرب جان صاحب کی قیادت میں گاڑیوں پر لگی فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف خصوصی کارروائی کی گئی۔
کارروائی کے دوران فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور انہیں مقررہ نمبر پلیٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔
🚦 قانون کی پاسداری کریں، مقررہ نمبر پلیٹ استعمال کریں۔

TRAFFIC WARDEN KOHAT 🚦
27/08/2026

TRAFFIC WARDEN KOHAT 🚦

ایس پی اکبر شنواری صاحب نے ایس پی ٹریفک وارڈن کوہاٹ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
11/08/2026

ایس پی اکبر شنواری صاحب نے ایس پی ٹریفک وارڈن کوہاٹ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا


178ویں بیچ کے تمام ساتھیوں کو ایڈوانس ٹریفک کورس کامیابی سے مکمل کرنے پر بہت بہت مبارک ہو۔ آپ سب کے روشن مستقبل کے لیے ن...
06/08/2026

178ویں بیچ کے تمام ساتھیوں کو ایڈوانس ٹریفک کورس کامیابی سے مکمل کرنے پر بہت بہت مبارک ہو۔ آپ سب کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمنائیں۔ 🎉🚔


🏅 اعزازِ کارکردگی 🏅آج ڈی پی او کوہاٹ جناب شہباز الٰہی صاحب نے ٹریفک انچارج  عرب جان کو بہترین پیشہ ورانہ خدمات، فرض شناس...
22/07/2026

🏅 اعزازِ کارکردگی 🏅
آج ڈی پی او کوہاٹ جناب شہباز الٰہی صاحب نے ٹریفک انچارج عرب جان کو بہترین پیشہ ورانہ خدمات، فرض شناسی اور مثالی کارکردگی کے اعتراف میں تعریفی سند (Certificate of Appreciation) سے نوازا۔
یہ اعزاز ان کی محنت، دیانت داری اور عوامی خدمت کے جذبے کا اعتراف ہے۔
اللہ تعالیٰ مزید کامیابیاں اور خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🌹
🚔 بہترین کارکردگی، بہترین خدمت


ٹریفک وارڈن کوہاٹ آج پشاور چوک پر ایک گاڑی اچانک خراب ہو کر سڑک پر رک گئی، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی۔ٹریفکانچا...
13/07/2026

ٹریفک وارڈن کوہاٹ
آج پشاور چوک پر ایک گاڑی اچانک خراب ہو کر سڑک پر رک گئی، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی۔ٹریفک
انچارج عرب جان نے فوری طور پر گاڑی کو دھکا دے کر سڑک کے کنارے محفوظ مقام پر منتقل کیا، جبکہ گاڑی کی خرابی بھی دور کر کے ڈرائیور کی مدد کی، جس کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی۔
ٹریفک وارڈن کوہاٹ قانون پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت اور مشکل وقت میں ان کی مدد کو بھی اپنی اولین ذمہ داری سمجھتی ہے۔
🤝 عوام کی خدمت، ہماری اولین ترجیح۔

ٹریفک وارڈن کوہاٹ ایس پی ٹریفک وارڈن شاہ حسن (PSP) کی خصوصی ہدایات پر، ڈی ایس پی ٹریفک شوکت حیات صاحب کی نگرانی میں اور ...
10/07/2026

ٹریفک وارڈن کوہاٹ
ایس پی ٹریفک وارڈن شاہ حسن (PSP) کی خصوصی ہدایات پر، ڈی ایس پی ٹریفک شوکت حیات صاحب کی نگرانی میں اور ٹریفک انچارج عرب جان کی قیادت میں کوہاٹ تا پشاور روٹ پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف خصوصی کارروائی کی گئی۔
کارروائی کے دوران مسافروں سے وصول کیا گیا اضافی کرایہ واپس دلایا گیا جبکہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے چالان بھی کیے گئے۔ تمام ٹرانسپورٹرز کو سرکاری کرایہ نامے پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ٹریفک وارڈن کوہاٹ عوام کے حقوق کے تحفظ اور مقررہ کرایوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھے گا۔
🚔 عوام کی خدمت، قانون کی عملداری ہماری اولین ترجیح ہے۔

Address

"kohat. Khyber Pakhtunkhwa' Pakistan"
Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Traffic warden KOHAT posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share