24/07/2026
آج مورخہ 24 جولائی کو جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع اورکزئی لوئر یونٹ بیزوٹ کا ماہانہ اجلاس صدر مولانا محمد ذیشان حقانی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں یونٹ کے تمام عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں جماعتی و سیاسی صورتحال، جمعیت علمائے اسلام کے خلاف کیے جانے والے منفی پروپیگنڈے اور جماعت کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعیت علمائے اسلام کا ہر محاذ پر بھرپور دفاع کیا جائے گا اور جماعت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کا مؤثر انداز میں جواب دیا جائے گا۔ اجلاس میں اہم تنظیمی فیصلے کرتے ہوئے ایک شوریٰ بھی تشکیل دی گئی تاکہ جماعتی امور کو مزید منظم اور مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
اجلاس کے اختتام پر جمعیت علمائے اسلام تحصیل لوئر اورکزئی کے امیر مولانا نقیب احمد صاحب کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا گیا۔ مرحومہ کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور درجاتِ بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی مانگی گئی۔
آخر میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ماہانہ اجلاس مسجد یارکلی خیل میں منعقد ہوگا۔