09/10/2026
اظہار تعزیت و دعائے مغفرت__
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ___
صوبائی سینئر نائب امیر جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا اخونزادہ مفتی عبیداللہ صاحب نے سابق امیر جمعیت علماء اسلام تحصیل لوئر اورکزئی مولانا محمد ہاشم صاحب کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے___
اخونزادہ مفتی عبیداللہ صاحب نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی دینی، علمی اور جماعتی خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور اہل خانہ سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے__
ہم اس غم کی گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور جمعیت علماء اسلام کے تمام احباب کے غم میں برابر کے شریک ہیں___
اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین___