AwamRaj Tahreek Kohat

AwamRaj Tahreek Kohat Pakistan AwamRaj Tehreek KPK
Voice Of The People | Justice | Unity
عوام کی طاقت،نظام کی تبدیلی

02/09/2026


22/08/2026



22/08/2026

‏جب تک کسی ایک آدمی یا خاندان کے لیے لڑتے مرتے رہو گے، کبھی منزل تک نہیں پہنچ پاؤ گے۔ کبھی بھٹو کے لیے ذلیل ہوتے ہو، کبھی نواز شریف کے لیے خوار ہوتے ہو، کبھی خان کے لیے تماشہ بنتے ہو۔
‏اپنے لیے اُٹھو، اپنے بچوں کی خاطر نکلو، اپنی آنے والی نسلوں کی خاطر آگے بڑھو۔ اپنی ملکیت میں ایک سیاسی جماعت بناؤ، جیسے ساری مہذب دنیا کی سیاسی جماعتیں ورکرز کی ملکیت ہوتی ہیں اور کوئی بھی عام ورکر، کوئی بھی غریب کا بچہ، کوئی بھی مڈل کلاسیا اپنی قابلیت اور پارٹی جمہوریت کی بنیاد پر پارٹی چیئرمین اور ملک کا سربراہ بھی بن سکتا ہے۔ عوام راج تحریک ایک ایسی ہی جماعت بنانے کی تحریک ہے، تمہیں اور تمہارے بچوں کو اقتدار میں لانے کی تحریک ہے، عوام کا راج لگانے کی تحریک ہے۔۔۔ اور عوام کا راج آ کر رہے گا۔

16/08/2026

عوام راج تحریک کوہاٹ کا اہم اجلاس 🇵🇰✊

آج سَور فوڈ، KDA کوہاٹ میں عوام راج تحریک کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت کوہاٹ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر عوام راج تحریک، طارق محمود صاحب نے کی۔

اجلاس میں عوام راج تحریک کو کوہاٹ میں مزید منظم اور فعال کرنے کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں بڑی تعداد میں اراکین نے شرکت کی اور تحریک کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوام راج کے پیغام کو کوہاٹ کے ہر گھر تک پہنچایا جائے گا اور عوام کے حقوق، انصاف اور ایک بہتر معاشرے کے لیے منظم اور پُرامن جدوجہد کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

اس موقع پر اجلاس کی میزبانی کرنے پر یاور خٹک صاحب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ان کی میزبانی اور تعاون ہمارے لیے باعثِ قدر ہے۔

عوام راج تحریک — عوام کے حقوق کی آواز ✊🇵🇰

#کوہاٹ #انصاف #جمہوریت

14/08/2026

یومِ آزادی مبارک 🇵🇰

عوام راج تحریک کوہاٹ کی طرف سے تمام اہلِ وطن کو 14 اگست، یومِ آزادی کی دلی مبارکباد۔

آزادی اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے وطن پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
آئیں عہد کریں کہ ہم اتحاد، انصاف، جمہوریت، قانون کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے لیے پُرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، اسے امن، خوشحالی اور ترقی عطا فرمائے اور ہمارے عوام کو اپنے حقوق کے لیے باوقار زندگی نصیب فرمائے۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد!
✊ عوام راج تحریک پائندہ باد!

#14اگست #کوہاٹ

اگر آپ اس مؤرثی اور وڈیروں کے نظام سے تنگ ہے تو   میں آجائے اور اختیار اپنے ہاتھ میں رکھ کر بہتری لائے
10/08/2026

اگر آپ اس مؤرثی اور وڈیروں کے نظام سے تنگ ہے تو میں آجائے اور اختیار اپنے ہاتھ میں رکھ کر بہتری لائے

19/07/2026

جو کوئی عام بندہ ہے اور اس کو خود پر اعتماد ہے کہ وہ راج کرسکتا ہے تو میں آجائے

19/07/2026

بہت جلد کوہاٹ میں عوام کا راج ہوگا

19/07/2026

Address

Kohat
26000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AwamRaj Tahreek Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share