04/02/2026
چئیرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ اورکزئی کے صدر ملک اقبال خُسین اور سابق رکن قومی اسمبلی سید اخونزادہ چٹان کی ملاقات۔ ملاقات کے دوران صوبہ خیبر پختونخواہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پسماندہ اور مستحق طبقات کی سماجی و معاشی ترقی، مالی معاونت کے شفاف نظام، اور فلاحی اقدامات کے دائرہ کار کو مزید مؤثر بنانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عوامی فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ کے اقدامات کو مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔