People's Students Federation Khyber - PSF Khyber

People's Students Federation Khyber - PSF Khyber Official Page of People's Students Federation District 𝐊𝐇𝐘𝐁𝐄𝐑

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر کے صدر نوید اختر اور صوبائی رہنما شبیر احمد آفریدی کی زیرِ صدارت پی ایس ایف ضلعی کابینہ ...
13/08/2025

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر کے صدر نوید اختر اور صوبائی رہنما شبیر احمد آفریدی کی زیرِ صدارت پی ایس ایف ضلعی کابینہ کی گورنر خیبرپختونخوا جناب فیصل کریم کنڈی اور صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا جناب محمد علی شاہ باچا سے گورنر ہاؤس پشاور میں اہم ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر محمد یونس آفریدی (سابق رکن انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن) اور پیر آصف شاہ آفریدی (سابق رکن پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن) نے اپنی سابقہ تنظیموں سے استعفیٰ دے کر پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن میں شمولیت اختیار کی۔

ملاقات میں ضلع خیبر میں موجود بدامنی، طلبہ کو درپیش مسائل اور کالجوں میں تعلیمی معیار کی بہتری پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وفد میں جنرل سیکریٹری احباب علی آفریدی اور چیئرمین اکرام اللّٰہ بھی شامل تھے

PSF Khyber 🇱🇾✌️
13/08/2025

PSF Khyber 🇱🇾✌️

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر کے وفد نے صدر نوید اختر کی قیادت میں خواتین ونگ کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات محترمہ مہر سلط...
08/08/2025

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر کے وفد نے صدر نوید اختر کی قیادت میں خواتین ونگ کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات محترمہ مہر سلطانہ ایڈوکیٹ کو رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ وفد نے ان کی کامیابی کو پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی مؤقف کی جیت اور جمہوریت کی بالادستی کی علامت قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وفد میں صدر نوید اختر، فائنانس سیکریٹری سید غنی آفریدی، معین آفریدی اور حامد آفریدی شامل تھے۔
🇱🇾✌️

خیبر امن جلسے میں طلباء کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کے لیے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر اپنی مکمل ذمہ داریاں ادا کرے گی...
08/07/2025

خیبر امن جلسے میں طلباء کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کے لیے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر اپنی مکمل ذمہ داریاں ادا کرے گی۔
باڑہ میں سیاسی اتحاد کے زیرِ اہتمام ہونے والے خیبر امن جلسے کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔

امن جلسے کی کامیابی کے لیے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر کالجز اور دیگر مقامات پر آگاہی مہم چلائے گی۔
طلباء کے ساتھ ساتھ نوجوانوں سے بھی امن جلسے میں بھرپور شرکت کی توقع ہے۔

کامیاب خیبر امن جلسے کا انعقاد قومی و بین الاقوامی سطح پر ایک واضح پیغام ہوگا کہ ضلع خیبر کے باشعور اور غیرتمند عوام امن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن
ضلع خیبر
✌️🇱🇾

پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر، 11 جولائی کو باڑہ میں باڑہ سیاسی اتحاد کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے امن جلسے کا تہہ دل...
08/07/2025

پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر، 11 جولائی کو باڑہ میں باڑہ سیاسی اتحاد کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے امن جلسے کا تہہ دل سے خیرمقدم کرتی ہے۔ پی ایس ایف اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ پائیدار امن ہی ایک مستحکم، باوقار اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے۔
اسی جذبے کے تحت، پی ایس ایف اس عظیم الشان امن جلسے میں بھرپور انداز میں شرکت کرے گی تاکہ نوجوان نسل کی آواز کو امن، ہم آہنگی اور اجتماعی فلاح کے پیغام کے ساتھ اجاگر کیا جا سکے۔

پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن قبائلی نوجوانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی اور اس جدوجہد میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

جئے بھٹو
جئے عوام

نوید اختر
صدر، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن
ضلع خیبر
Naveed Akhtar

  – آمجد خان آفریدی کو فوری رہا کرو!پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات و سابق صوبائی وزیر آمجد خان آفریدی کی ...
05/06/2025

– آمجد خان آفریدی کو فوری رہا کرو!

پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات و سابق صوبائی وزیر آمجد خان آفریدی کی بلاجواز گرفتاری کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ عیدالاضحیٰ جیسے بابرکت موقع سے ایک دن قبل گرفتاری سیاسی انتقام، انتقامی ذہنیت اور پی ٹی آئی کی حکومت کی منافقت کی بدترین مثال ہے۔

آمجد خان آفریدی ایک باکردار عوامی نمائندہ، خدمت گزار اور جمہوری اقدار کے علمبردار ہیں۔ ان کے خلاف کارروائیاں نہ صرف غیر آئینی ہیں بلکہ جمہوریت اور عوامی رائے کے گلا گھونٹنے کے مترادف ہیں۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آمجد خان آفریدی کو فی الفور رہا کیا جائے اور انتقامی سیاست کا خاتمہ کیا جائے۔

ہم ہر محاذ پر جمہوری اقدار اور عوامی نمائندوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن، ضلع خیبر

پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کی جانب سے 26 مئی بروز پیر "صوبہ بچاؤ مہم" کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس تحریک کا ...
24/05/2025

پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کی جانب سے 26 مئی بروز پیر "صوبہ بچاؤ مہم" کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس تحریک کا مقصد بدانتظامی، بدعنوانی اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنا ہے تاکہ صوبے کو ایک بار پھر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر، ہمیشہ کی طرح، اس مہم میں بھی پارٹی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور طلبہ کے مسائل سمیت ہر عوامی ایشو پر میدان میں موجود رہے گی۔

ہم تمام سیاسی باشعور نوجوانوں، طلبہ، اور شہریوں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ 26 مئی کو منعقد ہونے والے احتجاج میں شرکت کریں اور صوبے کے حق میں اپنی آواز بلند کریں۔

نوید اختر
صدر پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر


Bilawal Bhutto Zardari Aseefa Bhutto Zardari Asif Ali Zardari PPP Digital Khyber Pakhtunkhwa

27 اپریل 2025پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر کا اجلاس صدر نوید اختر کی زیر صدارت جمرود اسٹیڈیم میں منعقد ہوا، جس میں جنر...
27/04/2025

27 اپریل 2025
پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر کا اجلاس صدر نوید اختر کی زیر صدارت جمرود اسٹیڈیم میں منعقد ہوا، جس میں جنرل سیکرٹری احباب علی آفریدی، فائنانس سیکرٹری غنی آفریدی، چیئرمین اکرام اللہ اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
اجلاس میں تنظیمی امور، عہدیداروں کی تقرری اور ضلع خیبر میں فیڈریشن کو مزید فعال بنانے پر مشاورت کی گئی۔
شرکاء نے عزم کیا کہ انشاءاللہ، تنظیمی اتحاد اور فعالیت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن میڈیا سیل ضلع خیبر

Address

Khyber

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when People's Students Federation Khyber - PSF Khyber posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share