Pakhtun Students Federation Khyber

Pakhtun Students Federation Khyber struggle for peace,eduction and students rights

28 مئی 1930د ټکر د شهيدانو ورځپه همدې ورځ انګرېز استعمار د خان عبدالغفار خان د خدائي خدمتګارو پر امن جلوس باندې ډزې کړې ...
28/05/2026

28 مئی 1930
د ټکر د شهيدانو ورځ
په همدې ورځ انګرېز استعمار د خان عبدالغفار خان د خدائي خدمتګارو پر امن جلوس باندې ډزې کړې وې، چې له امله یې ګڼ شمېر خدائي خدمتګار شهيدان او ژوبل شول۔
د ټکر دغه خونړۍ پېښه د ازادۍ، عدم تشدد او د پښتنو د حقونو لپاره د قربانۍ يو نه هېريدونکی باب دی۔
نن موږ د تحريکِ ازادۍ ټولو شهيدانو، په ځانګړي ډول د ټکر خدائي خدمتګارو ته د عقيدت پېرزوينې وړاندې کوو او د هغوی قربانۍ ته سر ټيټوؤ۔

کئی عرصے سے پی ٹی ایم باڑہ کے کوآرڈینیٹر “Pashtoon Congress” کے نام سے ایک فیک آئی ڈی چلا رہے ہیں، جہاں روزانہ کی بنیاد ...
25/05/2026

کئی عرصے سے پی ٹی ایم باڑہ کے کوآرڈینیٹر “Pashtoon Congress” کے نام سے ایک فیک آئی ڈی چلا رہے ہیں، جہاں روزانہ کی بنیاد پر بابائے امن خان عبدالغفار خان بابا سے لے کر ہمارے ادنیٰ کارکنان تک کو گالیاں اور تضحیک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

گزشتہ دو تین دنوں سے مسلسل پارٹی کے ضلعی صدر عبدالرزاق آفریدی کی ذاتی زندگی پر حملے کیے جا رہے ہیں اور ان پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں، جو نہایت افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے۔
سیاست شائستگی، برداشت اور مکالمے کا نام ہے۔ اختلافِ رائے اپنی جگہ، لیکن ذاتی کردار کشی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

ہم آج واضح طور پر یہ وارننگ دینا چاہتے ہیں کہ اگر آئندہ بھی اس فیک آئی ڈی کے ذریعے ہمارے مشران اور کارکنان پر ذاتی حملے کیے گئے تو اس کا بھرپور جواب پی ٹی ایم کے ذمہ داران کو دیا جائے گا، تاکہ بعد میں کسی کو گلہ یا شکایت نہ ہو۔

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر میڈیا

23/05/2026
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر اپنے سینئر اراکین سراج ورک آفریدی اور عادل افغان کو کمپیوٹر سائنس میں بی ایس، ولید آفریدی...
23/05/2026

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر اپنے سینئر اراکین سراج ورک آفریدی اور عادل افغان کو کمپیوٹر سائنس میں بی ایس، ولید آفریدی کو شعبہ قانون، جبکہ اے این پی اکاخیل کے جنرل سیکرٹری ظہور کو انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بی ایس مکمل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔

یہ کامیابی نہ صرف آپ کی محنت، لگن اور قربانیوں کا نتیجہ ہے بلکہ نوجوان نسل کیلئے ایک روشن مثال بھی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنی تعلیم، شعور اور صلاحیتوں کے ذریعے قوم اور معاشرے کی مزید بہتر انداز میں خدمت کریں گے۔

معاشرے میں ایک ریاستی پراپیگنڈہ پھیلایا جاتا ہے کہ طلباء سیاست تعلیم کو متاثر کرتی ہے، لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان نہ صرف سیاسی شعور رکھتے ہیں بلکہ اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں اعلیٰ پوزیشنیں بھی حاصل کر رہے ہیں۔ یہی طلباء آج کمپیوٹر سائنس، قانون، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر کے ثابت کر رہے ہیں کہ شعور، سیاست اور تعلیم ایک دوسرے کی مخالف نہیں بلکہ ایک مضبوط اور باشعور قوم کی بنیاد ہیں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ طلباء سیاست نوجوانوں میں قیادت، شعور، اعتماد اور قومی ذمہ داری کا احساس پیدا کرتی ہے۔ تعلیم یافتہ اور باشعور نوجوان ہی قوموں کی حقیقی طاقت ہوتے ہیں۔

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر کی جانب سے آپ سب کیلئے نیک تمنائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں، عزت اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر

پنجاب کی یونیورسٹیوں میں پختون طلباء کو آخر کیوں ہضم نہیں کیا جاتا؟کیا پختونخوا کے طلباء اس ملک کے شہری نہیں ہیں؟ایک طرف...
17/05/2026

پنجاب کی یونیورسٹیوں میں پختون طلباء کو آخر کیوں ہضم نہیں کیا جاتا؟

کیا پختونخوا کے طلباء اس ملک کے شہری نہیں ہیں؟
ایک طرف پختون طلباء کو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے، جبکہ دوسری جانب جمعیت کے غنڈوں کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر پختون طلباء پر تشدد کیا جاتا ہے۔
بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں جمعیت کی جانب سے پختون طلباء پر کیا جانے والا شدید تشدد قابلِ مذمت اور تشویشناک ہے۔ تعلیمی ادارے علم، برداشت اور امن کے مراکز ہوتے ہیں، نہ کہ لسانی تعصب اور تشدد کے اڈے۔

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے اور پنجاب حکومت، یونیورسٹی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور پختون طلباء کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

عبدالوہاب آفریدی
سابق صدر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر

عوامی نیشنل پارٹی خیبر کے سینئر نائب صدر حاجی شیرین آفریدی وفد  سمیت پی ایس ایف خیبر کے سابق سینئر عہدیدار طارق ارمان آف...
14/05/2026

عوامی نیشنل پارٹی خیبر کے سینئر نائب صدر حاجی شیرین آفریدی وفد سمیت پی ایس ایف خیبر کے سابق سینئر عہدیدار طارق ارمان آفریدی کی رہائشگاہ امد۔۔

ان کے والد صاحب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

وفد میں ضلعی ترجمان امیر شاہ آفریدی، خدائی خدمت گار تنظیم باڑہ کے سالار حاجی ستوری خان، پی ایس ایف خیبر کے سابق صدر عبدالوہاب آفریدی، سابق جنرل سیکرٹری عرفان آفریدی، سابق سینئر نائب صدر رحمان اللہ سمیت دیگر اراکین شریک تھے

 تاریخ کی صفوں میں یہ سیاہ باب لکھا جا چکا ہے کہ اپنے ہی وزیرِ اعلیٰ کے حکم پر تیراہ متاثرین کے پُرامن مظاہرین پر فائرنگ...
13/05/2026



تاریخ کی صفوں میں یہ سیاہ باب لکھا جا چکا ہے کہ اپنے ہی وزیرِ اعلیٰ کے حکم پر تیراہ متاثرین کے پُرامن مظاہرین پر فائرنگ کی گئی اور آنسو گیس برسائی گئی۔

امن مانگنے والوں کو طاقت سے دبانے کی کوشش کبھی بھی عوام کی آواز خاموش نہیں کر سکتی۔
عبدالوہاب آفریدی
سابق صدر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر

عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر کے زیرِ اہتمام قوم سپاہ سے تعلق رکھنے والے مختلف معززین اور مشران نے اپنے خاندانوں سمیت عوامی...
10/05/2026

عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر کے زیرِ اہتمام قوم سپاہ سے تعلق رکھنے والے مختلف معززین اور مشران نے اپنے خاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

اس موقع پر منعقدہ شمولیتی تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے صوبائی صدر میاں افتخار حسین، صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، صدر اے این پی خیبر عبدالرزاق آفریدی، سینئر نائب صدر حاجی شیرین آفریدی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے عوامی اتحاد، امن اور قومی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پروگرام میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر کے سابق صدر عبدالوہاب آفریدی، سابق جنرل سیکرٹری عرفان آفریدی، سابق سینئر نائب صدر رحمان اللہ سمیت دیگر کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

کامیاب اور تاریخی پروگرام کے انعقاد پر عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر اور قوم سپاہ کی تنظیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و ایڈوائزر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن پختونخوا جناب حسین شاہ یوسفزئی سے خدائی خدمت گار تنظیم...
08/05/2026

اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و ایڈوائزر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن پختونخوا جناب حسین شاہ یوسفزئی سے خدائی خدمت گار تنظیم کے پروگرام میں تیراہ متاثرین کی خدمت اور ڈونرز کے تعاون کے اعتراف میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر کے سابق صدر عبدالوہاب نے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کیا۔

یہ اعزاز پوری پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی مشترکہ کاوشوں، محنت اور خدمتِ خلق کے جذبے کا نتیجہ ہے۔

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر کی جانب سے ممتاز عالم دین مولانا شیخ ادریس کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت اور دلی اظہارِ...
05/05/2026

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر کی جانب سے ممتاز عالم دین مولانا شیخ ادریس کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت اور دلی اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔

⬛️ شیخ ادریس کی شہادت صوبے میں بگڑتی امن و امان کی صورتحال کا واضح ثبوت ہے

⬛️ پختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی معمول بنتی جا رہی ہے

⬛️ حکومتوں کی خاموشی ان کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے

⬛️ آج کوئی بھی فرد محفوظ نہیں، یہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے

⬛️ حکومتیں الزام تراشی چھوڑ کر امن کیلئے عملی اقدامات کریں

آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مولانا شیخ ادریس شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

Address

Khyber

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakhtun Students Federation Khyber posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share