Department Of Agriculture District Khyber

Department Of Agriculture District Khyber "محنت کرو، اللہ پاک کسی کی بھی محنت ضائع نہیں کرتے، محنت میں عظمت ہے۔"
(264)

اسلام آباد محکمہ موسمیات نے کل بروز منگل 2جون سے لیکر 5 جون تک ملک کے بالائی اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے.
01/06/2026

اسلام آباد محکمہ موسمیات نے کل بروز منگل 2جون سے لیکر 5 جون تک ملک کے بالائی اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے.

31/05/2026

سولر پینل مالکان تیار ہو جائیں ان شاء اللہ کل سے بارشوں کا یہ سلسلہ تقریباً پورے پاکستان میں اپنی پوری شدت کے ساتھ اثر انداز ہوگا۔ اپنے سولر پینلز کی صفائی، وائرنگ اور حفاظتی انتظامات کا بروقت جائزہ لے لیں۔

زیتون بلوچستان کی پہچان
31/05/2026

زیتون بلوچستان کی پہچان

اخروٹ کی چھال کی پیوند کاری (Bark Grafting) ایک مؤثر طریقہ ہے، خاص طور پر جب تنے کا قطر بڑا ہو اور عام طریقے مؤثر نہ ہوں...
31/05/2026

اخروٹ کی چھال کی پیوند کاری (Bark Grafting) ایک مؤثر طریقہ ہے، خاص طور پر جب تنے کا قطر بڑا ہو اور عام طریقے مؤثر نہ ہوں۔ اس طریقے میں نئی قلم (scion) کو درخت کی چھال کے نیچے داخل کیا جاتا ہے۔
طریقہ کار
1. وقت بہار کے موسم میں جب درخت میں رس (sap) کی روانی بہتر ہو۔
2. قلم کی تیاری صحت مند اور تازہ قلم (6-8 انچ لمبی) منتخب کریں، جس میں 2-3 آنکھیں (buds) ہوں۔
3. چھال کی تیاری درخت کے تنے یا شاخ پر ایک ہموار جگہ منتخب کریں۔
چھال کو اوپر سے نیچے تقریباً 2-3 انچ تک کاٹ کر ہلکا سا کھولیں۔
4. قلم لگانا قلم کا نچلا سرا ترچھا کاٹیں اور چھال کے نیچے داخل کریں تاکہ وہ مضبوطی سے جڑ جائے۔
اگر جگہ ہو تو ایک سے زیادہ قلم لگائی جا سکتی ہے۔

چیری نہ صرف ایک لذیذ اور خوبصورت پھل ہے بلکہ وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور بھی ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال ...
31/05/2026

چیری نہ صرف ایک لذیذ اور خوبصورت پھل ہے بلکہ وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور بھی ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال جسم کی قوتِ مدافعت بڑھانے، دل کی صحت بہتر بنانے اور سوزش کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
قدرت کا یہ انمول تحفہ ذائقے کے ساتھ صحت بھی فراہم کرتا ہے۔ پاکستان میں چیری کی کاشت زیادہ تر ٹھنڈے اور پہاڑی علاقوں میں کی جاتی ہے، جن میں گلگت بلتستان، سوات، چترال، کوئٹہ، قلات اور زیارت شامل ہے۔

گرافٹنگ (grafting) کے دوران گیپ چھوڑنا یا خلا پیدا کرنا واقعی فصل یا درخت کو فنگس اور دیگر بیماریوں کا شکار بنا سکتا ہے....
30/05/2026

گرافٹنگ (grafting) کے دوران گیپ چھوڑنا یا خلا پیدا کرنا واقعی فصل یا درخت کو فنگس اور دیگر بیماریوں کا شکار بنا سکتا ہے. کیونکہ یہ جگہیں نمی اور فضائی گردش کے لیے سازگار ہوتی ہے. جس سے فنگس کی نشوونما کے امکانات بڑھ جاتے ہے۔ اس لیے گرافٹنگ کا طریقہ درست طریقے سے کرنا ضروری ہے تاکہ اس قسم کے مسائل سے بچا جا سکے۔

پھلدار پودوں پر قلم کاری (گرافٹنگ) کب اور کیسے کی جاتی ہے مکمل رہنمائیقلم کاری (Grafting) ایک ایسا زریعی فن ہے جس کے ذری...
30/05/2026

پھلدار پودوں پر قلم کاری (گرافٹنگ) کب اور کیسے کی جاتی ہے مکمل رہنمائی
قلم کاری (Grafting) ایک ایسا زریعی فن ہے جس کے ذریعے کسی پھلدار درخت کی پیداوار، مزاحمت اور معیار کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ لیکن اس کے لیے صحیح موسم، درست طریقہ اور محتاط نگہداشت ضروری ہے۔ نیچے اہم پھلدار پودوں کے نام، ان پر قلم لگانے کے مہینے، اور ضروری ہدایات دی جا رہی ہے۔
1۔ مالٹا، کینو، لیموں (ترشاوہ پھل)
قلم کاری کا وقت: مارچ تا مئی
طریقہ: T-Budding بہترین ہے
ضروریات: ہوا دار جگہ، پانی کی مناسب فراہمی، پودے صحت مند ہوں
2۔ سیب، ناشپاتی، آڑو، آلوبخارہ، چیری
قلم کاری کا وقت: جنوری تا مارچ (سرد علاقوں میں)، اور جولائی میں چپ بڈنگ
طریقہ: Cleft Grafting یا Whip Grafting
ضروریات: سخت سردی کے فوراً بعد یا گرمیوں کے اختتام پر، نمی کا خیال رکھا جائے
3۔ آم
قلم کاری کا وقت: اپریل تا اگست
طریقہ: Veneer grafting
ضروریات: 8 ماہ سے 1 سال پرانے پودے، سایہ دار جگہ میں کچھ دن رکھنا
4۔ خوبانی اور آڑو
قلم کاری کا وقت: جنوری تا مارچ
طریقہ: Tongue grafting یا Chip budding
ضروریات: خاموش موسم، سخت ٹھنڈ ختم ہونے کے فوراً بعد
5۔ انگور
قلم کاری کا وقت: فروری تا مارچ
طریقہ: Whip grafting
ضروریات: پرانے بیل پر لگانا بہتر، کاٹنے کے بعد فنگس سے بچاؤ
6۔ اخروٹ
قلم کاری کا وقت: مارچ تا اپریل
طریقہ: Side grafting یا Patch budding
ضروریات: نیم گرم علاقہ، گرافٹنگ کے بعد پودے کو گرم اور مرطوب رکھیں
7۔ کھجور
قلم کاری کا وقت: فروری تا اپریل
طریقہ: Offshoot plantation
ضروریات: مادری پودے سے نکلے ہوئے صحت مند شاخیں
8۔ انار
قلم کاری کا وقت جنوری تا مارچ
طریقہ: Cleft grafting
ضروریات: نرسری کے نرم پودے، سورج کی روشنی اور پانی کی کمی نہ ہو
اہم ہدایات برائے کامیاب قلم کاری
1. قلم اور جڑ ایک جیسے خاندان سے ہوں (مثلاً ترشاوہ پر ترشاوہ، گٹھلی دار پر گٹھلی دار)
2. صاف اور تیز آلہ استعمال کریں
3. گرافٹنگ کے فوراً بعد grafting tape یا موم سے بند کریں
4. گرافٹ کے بعد پودے کو سایہ دار، مرطوب اور محفوظ جگہ رکھیں۔
5. قلم کرتے وقت پودے میں رس بہاؤ نہ ہو، تبھی کامیابی کا امکان بڑھتا ہے۔
قلم کاری ایک فن ہے، صبر، تجربہ اور مناسب وقت سے ہی کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

30/05/2026

الحمدﷲ پاکستان میں زیتون کی کاشت تیزی سے فروغ پا رہی ہے اور لاکھوں زیتون کے پودے مختلف علاقوں میں لگائے جا چکے ہے۔ زیتون کے باغات زیادہ تر درج ذیل علاقوں میں موجود ہے۔
#پنجاب
خصوصاً پوٹھوہار ریجن کے اضلاع چکوال، اٹک، جہلم، میانوالی اور خوشاب زیتون کی کاشت کے اہم مراکز ہے
#خیبرپختونخوا
باجوڑ، دیر، نوشہرہ، مردان، وزیرستان، خیبر اور دیگر پہاڑی علاقوں میں زیتون کے باغات تیزی سے بڑھ رہے ہے۔
#بلوچستان
لورالائی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، موسیٰ خیل، خضدار اور دیگر خشک و پہاڑی علاقے زیتون کی کاشت کے لیے نہایت موزوں سمجھے جاتے ہیں۔ لورالائی کو پاکستان میں زیتون کا ایک بڑا مرکز قرار دیا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان میں تقریباً 1 کروڑ ایکڑ سے زائد رقبہ زیتون کی کاشت کے لیے موزوں ہے، جس کی وجہ سے مستقبل میں پاکستان زیتون اور زیتون کے تیل کی پیداوار میں اہم مقام حاصل کر سکتا ہے۔

تمام زمیندار حضرات ڈی اے پی کھاد کی درست پہچان کر لیں۔ مارکیٹ میں جعلی ڈی اے پی فروخت ہو رہی ہے۔ تصویر میں اصلی اور جعلی...
30/05/2026

تمام زمیندار حضرات ڈی اے پی کھاد کی درست پہچان کر لیں۔ مارکیٹ میں جعلی ڈی اے پی فروخت ہو رہی ہے۔ تصویر میں اصلی اور جعلی کھاد کی پہچان واضح کی گئی ہے۔

بینگن میں لگنے والی سنڈی میرے خیال میں یہ ہر بینگن کاشت کرنے والے کسان کو پیش آنے والا سب سے بڑا مسئلہ ہے. اس کا حل مندر...
30/05/2026

بینگن میں لگنے والی سنڈی
میرے خیال میں یہ ہر بینگن کاشت کرنے والے کسان کو پیش آنے والا سب سے بڑا مسئلہ ہے. اس کا حل مندرجہ ذیل ہے
1.متاثر حصوں کو تلف کرنا
یہ سنڈی اوپر سے نرم شاخ سے پورے پودے میں داخل ہو کر پودے اور پھلوں کو نقصان پہنچاتی ہے
اگر متاثر پھل کو کاٹ لیا جائے اور وہ نرم شاخیں جو مرجھائی ہوئی نظر آرہی ہوں ان کو بھی تھوڑا نیچے سے کاٹ کر ایک جگہ اکٹھا کر کے آگ لگا دی جائے تو کافی حد تک کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

Address

Khyber
Khyber

Telephone

+923457929280

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Department Of Agriculture District Khyber posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share