28/08/2026
آج عوامی نیشنل پارٹی VC-59 کا ایک اہم اجلاس صدر VC-59 جناب ابراہیم خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی ملک دین خیل یونٹ کے صدر ملک ولی خان، جنرل سیکرٹری مسعود آفریدی، ڈسٹرکٹ کونسل ممبر یعقوب خان، قومی مشر عارف علی سمیت پارٹی کے دیگر ذمہ داران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں پارٹی کی تنظیمی صورتحال، کارکنان کو مزید متحرک کرنے، علاقے کے عوامی مسائل اور پارٹی کو نچلی سطح پر مزید مضبوط و فعال بنانے کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے نظریے، امن، جمہوریت، عدم تشدد اور عوامی خدمت کے پیغام کو گھر گھر پہنچایا جائے گا اور عوام کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
اتحاد، تنظیم اور جدوجہد ہی ہماری طاقت ہے۔