29/07/2024
Amjad Ahmad
امجد صاحب کو بہت بہت مبارک ہو ۔ دلی حوشی ہوئی آپ کو بحال ہوتے ہوئے دیکھ کر۔
انتہائی اہم :-
22/7/2024 بروز پیر گورنمنٹ مڈل سکول ریحانکوٹ دیر بالا میں صبح 10 بجے ITA کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر امجد احمد صاحب کی جانب سے ڈسٹرکٹ صدر اور جنرل سیکریٹری کے انتخاب کے بارے میں مشورہ کیلئے دیربالا کے تمام تحصیلوں کے صدور اور جنرل سیکریٹریز کو بلایا گیا تاکہ احسن طریقے سے نئے سیشن کیلئے ضلعی صدر اور جنرل سیکریٹری کے بارے میں لائحہ عمل تیار کیا جاسکے۔ لیکن اس دن مشترکہ طور پر الیکشن کا پلان نہ ہونے کے باوجود شرینگل سائیڈ کے کچھ تحصیل صدور اور جنرل سیکریٹریز نے اس نقطہ پر بہت زیادہ زور دیا کہ آج 22/7/2024 کو ہی ضلعی صدر اور جی ایس کا انتخاب ہو۔ اس اصرار کی وجہ فوراً ایک ہی دن بعد معلوم ہوئی کہ یہی اصرار کرنے والے لوگ فری فول ریگنگ میں اور بلیک میلنگ کے ذریعے قسم دے کر ووٹ حاصل کرنے میں ملوث پائے گئے۔ پھر ایسے صدور اور جنرل سیکریٹریز کے اصرار پر ہونے والے الیکشن میں باچا خان کو ضلعی صدر جبکہ اخون شریف کو جی ایس منتخب کیا گیا۔
پھر اگلے دن 23/7/2024 بروز منگل کو الیکشن میں ہونے والے بے ضابطگیوں کے حقائق آنے پر منتخب شدہ ضلعی جنرل سیکریٹری اخون شریف ، تحصیل دیر کے آئی ٹی اے صدر، تحصیل دیر کے جنرل سیکریٹری ، تحصیل واڑی کے آئی ٹی اے صدر، تحصیل واڑی کے آئی ٹی اے جنرل سیکریٹری ، تحصیل واڑی میں موجود تمام یونین کونسلز کے آئی ٹی اے کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے مشروط استعفیٰ دے دئیے (جس کے ہارڈ ریکارڈ اور ویڈیو ریکارڈ موجود ہیں) ۔ جبکہ تحصیل لرجم کے تمام عہدیداران نے مشترکہ طور پر ایک قرارداد پاس کی جس میں ایک پوائنٹ اس الیکشن کے متنازعہ ہونے کے بارے میں بھی ہیں۔
چونکہ 22/7/2024 کو آئی ٹی اے کے ضلعی صدارت اور جی ایس کیلئے ہونے والے انتحابات متنازعہ قرار پائے گئے۔ پھر متنازعہ الیکشن ہونے کی صورت میں آئی ٹی کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی نے 23/7/2024 کو ایک قرارداد پاس کیا۔ جس میں یہ کہا گیا ہے کہ جب ضلعی الیکشن متنازع ہو تو اس صورت میں پرانی کابینہ 31 مارچ 2025 تک اپنے عہدوں پر کام کرینگے۔ جس کے بعد ممبر شپ کی بناء پر الیکشن ہونگے۔
لہذا ہم امجد احمد صاحب کو ضلعی صدر آئی ٹی اے دیر بالا برقرار رہنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔