15/07/2026
چلاس (گلگت بلتستان): سیلاب سے متاثرہ علاقے کھنبری نالہ کا دورہ
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) تحصیل بشام کے سینئر نائب امیر مفتی عنایت الرحمٰن صاحب، جے یو آئی شانگلہ کے سینئر رہنما عماد احمد خان کے فرزند سعد عماد اور عمر حیات حقانی نے چلاس کے متاثرہ علاقے کھنبری نالہ کا دورہ کیا، جہاں حالیہ قیامت خیز سیلاب سے ہونے والی وسیع پیمانے پر جانی و مالی تباہی کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران وفد نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے غم و دکھ میں شریک ہوئے، ان سے اظہارِ یکجہتی کیا اور ان کی مشکلات کو قریب سے سنا۔ وفد نے متاثرین کے حوصلے کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، بلکہ ہر ممکن تعاون اور امداد کے لیے آواز بلند کی جائے گی۔
اس موقع پر انہوں نے حکومت، متعلقہ اداروں اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ متاثرہ علاقوں میں فوری اور مؤثر امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے تاکہ بے گھر اور پریشان حال خاندانوں کی مشکلات کا بروقت ازالہ ممکن ہو سکے۔
اللہ تعالیٰ سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت فرمائے، زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا کرے اور متاثرہ خاندانوں کو صبرِ جمیل اور اس آزمائش سے جلد نجات نصیب فرمائے۔ آمین۔