ISF Science College

ISF Science College Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ISF Science College, Political Party, Bajauri Koruna, Khyber Pakhtunkhwa.

سائنس کالج کے صدر مسعود خان اچکزئی کو ائی ایس ایف ڈسٹرک کوئٹہ جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
30/07/2026

سائنس کالج کے صدر مسعود خان اچکزئی کو ائی ایس ایف ڈسٹرک کوئٹہ جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

شمشیر خان تارڑ صاحب کو انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر دل کے گہرائیوں سے مبارک بات ...
26/07/2026

شمشیر خان تارڑ صاحب کو انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر دل کے گہرائیوں سے مبارک بات پیش کرتا ہوں ۔ امید ہے کہ آپ جناب تنظیم کی فعالیت اور محبوب چئیرمن عمران خان صاحب کے ویژن کو مدنظر رکھ کر ہر محاذ پر تنظیم کے اصولوں کا ساتھ دیں گے اور ہر طرح کی قربانیوں سے دریغ نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ شمشیر صاحب کو 35 میں سے 27 ووٹ ملے جو اس بات کی واضح ثبوت ہے کہ تنظیم میں شفافیت اور انتخابی طریقہ کار بلکل تنظیم کے اصولوں کے مطابق ہے اور ان اصولوں کو کسی بھی قیمت پر ٹوٹنے اور پامال کرنے نہیں دیں گے تاکہ آنے والوں کے لئے یہ نظام بلکل شفاف اور چئیرمن عمران خان صاحب کے اصولوں کے مطابق ہوں ۔

پریس ریلیز انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان آئی ایس ایف بلوچستان کے چند اراکین کی جانب سے جاری کردہ نام نہاد عدم اعتماد کا...
23/07/2026

پریس ریلیز انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان

آئی ایس ایف بلوچستان کے چند اراکین کی جانب سے جاری کردہ نام نہاد عدم اعتماد کا اعلامیہ تنظیمی آئین، قواعد و ضوابط اور جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔ تنظیمی آئین کے مطابق صوبائی کابینہ کو نہ صوبائی صدر منتخب کرنے کا اختیار حاصل ہے اور نہ ہی اسے عہدے سے ہٹانے کا۔ یہ اختیار مرکزی تنظیم اور متعلقہ ضلعی نمائندوں کے پاس محفوظ ہے۔

لہٰذا صوبائی صدر کے خلاف عدم اعتماد اور نئے صوبائی صدر کے انتخاب سے متعلق تمام اعلانات، فیصلے اور اقدامات غیر آئینی، غیر مؤثر اور ناقابلِ قبول ہیں۔ چند افراد ذاتی مفادات کی خاطر تنظیمی آئین کو پامال کرکے کارکنوں پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتے۔

ہم واضح کرتے ہیں کہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ایک آئینی اور جمہوری تنظیم ہے، جس کے تمام معاملات تنظیمی دستور کے مطابق ہی طے کیے جائیں گے۔ آئین سے بالاتر کوئی فرد، گروہ یا عہدہ نہیں۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے کارکنان، ضلعی صدور اور ذمہ داران تنظیمی آئین، جمہوری روایات اور کارکنوں کے حقِ نمائندگی کے تحفظ کے لیے متحد ہیں اور ہر غیر آئینی اقدام کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان

ضلعی صدور
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان

Address

Bajauri Koruna
Khyber Pakhtunkhwa

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ISF Science College posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share