Bai Mar khaki Dest Mansehra

Bai Mar khaki Dest Mansehra Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bai Mar khaki Dest Mansehra, Social service, Khaki, Khyber Pakhtunkhwa.

یہ ایک خالصتاً معلوماتی اور خبروں کا پلیٹ فارم ہے، جہاں ہم اپنے علاقے کے تازہ ترین حالات و واقعات، یہاں کی تاریخ، اور اہم شخصیات کے حوالے سے دلچسپ اور مستند مواد پیش کرتے ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم اپنے قارئین کو ہر اس خبر اور معلومات سے باخبر رکھیں.

04/09/2026

#

01/09/2026
مارچ اور ستمبر وہ دو مہینے ہیں جن میں سورج خطِ استوا کے بالکل اوپر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں دن اور رات کا دورا...
01/09/2026

مارچ اور ستمبر وہ دو مہینے ہیں جن میں سورج خطِ استوا کے بالکل اوپر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں دن اور رات کا دورانیہ ایک جیسا (12، 12 گھنٹے) ہوتا ہے۔ لیکن ان دونوں میں بنیادی فرق زمین کی محور پر جھکاؤ اور سورج کی سمت کا ہے۔
​21 مارچ کو سورج کا رخ جنوبی نصف کرے سے شمالی نصف کرے کی طرف منتقل ہوتا ہے، جس سے شمالی حصے میں روشنی اور حرارت کی شدت بڑھنے لگتی ہے اور بہار کا آغاز ہوتا ہے۔ اس کے برعکس 23 ستمبر کو سورج شمالی نصف کرے سے واپس جنوبی نصف کرے کی طرف بڑھنا شروع کرتا ہے جس سے شمالی حصے میں روشنی اور تپش میں کمی آنے لگتی ہے اور خزان کا آغاز ہوتا ہے۔ یعنی مارچ سورج کی پیش قدمی اور گرمی کی شروعات کی علامت ہے جبکہ ستمبر سورج کے لوٹنے اور خنکی کے آغاز کا مظہر ہے۔

حکیم مقصود اقبال صاحب سے ان کے مانسہرہ والے کلینک میں ملاقات ہوئی اور ان کی خیریت دریافت کی، جس سے بہت خوشی ہوئی۔ حکیم ص...
31/08/2026

حکیم مقصود اقبال صاحب سے ان کے مانسہرہ والے کلینک میں ملاقات ہوئی اور ان کی خیریت دریافت کی، جس سے بہت خوشی ہوئی۔ حکیم صاحب ایک بہت ہی اچھے، نرم دل اور انسان دوست شخص ہیں۔ وہ ہر آنے والے مریض کی بات بہت پیار اور توجہ سے سنتے ہیں اور سب کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آتے ہیں۔ ان سے مل کر دل کو بہت سکون ملتا ہے اور مانسہرہ میں ان جیسے مخلص اور ہمدرد انسان سے ملنا واقعی ایک بڑی خوش قسمتی ہے۔

ہمارے ہاں کچھ لوگ یہ سوچ کر 100 کے بجائے 110 يا 500 کے بجائے 510 روپے کا پٹرول ڈلواتے ہیں کہ اس طرح پمپ کی کوئی مخصوص سی...
29/08/2026

ہمارے ہاں کچھ لوگ یہ سوچ کر 100 کے بجائے 110 يا 500 کے بجائے 510 روپے کا پٹرول ڈلواتے ہیں کہ اس طرح پمپ کی کوئی مخصوص سیٹنگ ٹوٹ جائے گی اور پٹرول پورا ملے گا، حالانکہ یہ بالکل غلط سوچ ہے۔ پٹرول پمپ کی مشین رقم کے ہندسے پر نہیں بلکہ فی لیٹر قیمت کے حساب سے چلتی ہے۔
اگر پمپ کا پیمانہ درست ہے تو 500 کا ڈلوائیں یا 510 کا، پٹرول ہر صورت میں پورا ہی آئے گا۔ اور اگر پیمانے میں کوئی ہیرا پھیری کی گئی ہے تو 510 یا 210 روپے دینے سے بھی وہ چوری نہیں رکتی، بلکہ پٹرول اسی فیصد کے حساب سے کم ہی ملے گا جتنی رقم آپ دیں گے۔ اصل میں پیمانے کے حساب سے پٹرول اتنا ہی ملتا ہے جتنے پیسے دیے گئے ہوں۔

پرانے زمانے میں بائی مار کی حشروں کا اپنا ہی ماحول ہوتا تھا، جہاں محنت کے ساتھ ساتھ دوست ایک دوسرے کے ساتھ مذاق بھی کرتے...
28/08/2026

پرانے زمانے میں بائی مار کی حشروں کا اپنا ہی ماحول ہوتا تھا، جہاں محنت کے ساتھ ساتھ دوست ایک دوسرے کے ساتھ مذاق بھی کرتے تھے۔ انہی لوگوں میں ایک بندہ ایسا تھا جو گھاس کاٹنے سے شدید تنگ تھا اور ہمیشہ اس کام سے بچنے کے راستے ڈھونڈتا تھا۔ جب بھی کسی کے ہاں گھاس کاٹنے کی حشر ہوتی، تو اس کی پوری کوشش ہوتی کہ اسے پانی پلانے والی ڈیوٹی مل جائے، کیونکہ وہ سمجھتا تھا کہ یہ کام بہت آسان ہے۔
​ایک دن سانڈی مار میں گھاس کٹائی کی حشر تھی اور سب لوگ جمع تھے۔ وہاں موجود لوگوں نے سوچا کہ آج اس بندے کو تھوڑا تنگ کرتے ہیں۔ کام شروع ہوتے ہی ایک بندہ بولا، "اوئے پانی والے! مجھے ذرا پانی تو پلانا!" وہ خوشی خوشی پانی کا برتن لے کر گیا، ابھی ایک کو پانی پلا کر فارغ ہی ہوا تھا کہ دوسرے کونے سے آواز آئی، "ادھر بھی پانی لے کے آؤ!"
​تھوڑی ہی دیر میں یہ سلسلہ شروع ہو گیا کہ ہر دو منٹ بعد کوئی نہ کوئی پانی مانگنے لگتا، چاہے کسی کو واقعی پیاس لگی ہو یا نہ لگی ہو۔ وہ بیچارہ ایک کونے سے دوسرے کونے بھاگتا بھاگتا تھک کر نڈھال ہو گیا۔ جب بھی برتن میں پانی ختم ہوتا، اسے کافی دور سے بھاری برتن کندھے پر اٹھا کر لانا پڑتا۔
​ایک دو گھنٹے اس طرح بھاگ دوڑ کرنے کے بعد وہ پسینے میں شرابور ہو گیا اور اس کی ہمت جواب دے گئی۔ اس نے دیکھا کہ لوگ بار بار اسے بلا کر تنگ کر رہے ہیں، تو اس سے مزید برداشت نہ ہوا۔ اس نے فوراً پاس کھڑے ایک بندے کے ہاتھ سے درانتی پکڑی اور بولا، "اس پانی پلانے سے تو ہزار درجے بہتر ہے کہ بندہ سکون سے گھاس کاٹ لے، کم از کم اس طرح بار بار بھاگنا تو نہیں پڑے گا!"

مانسہرہ اور اس کے مضافات میں حشر (گھاس کی کٹائی) کے دوران "ڈانگ مار" کا کردار بڑا دلچسپ اور چالاکی سے بھرا ہوتا تھا۔ ڈان...
27/08/2026

مانسہرہ اور اس کے مضافات میں حشر (گھاس کی کٹائی) کے دوران "ڈانگ مار" کا کردار بڑا دلچسپ اور چالاکی سے بھرا ہوتا تھا۔ ڈانگ مار، جو علاقے کا کوئی معزز اور تجربہ کار بزرگ ہوتا تھا، اپنے پسندیدہ اور منظورِ نظر شخص کو سخت محنت سے بچانے کے لیے بڑا زبردست طریقہ اپناتا۔ جہاں زیادہ تر لوگ مقابلے میں اکٹھے ہو کر ایسی جگہوں پر گھاس کاٹ رہے ہوتے جہاں سخت محنت اور زور لگتا تھا، وہاں سے ڈانگ مار اپنے پسندیدہ بندے کو ہٹا دیتا۔ وہ اسے تھوڑا سائیڈوں پر بھیج دیتا جہاں دائیں بائیں کانٹے، جھاڑیاں یا پتھر ہوتے اور تھوڑی بہت گھاس ہوتی، تاکہ وہ آہستہ آہستہ اور سنبھل کر کام کرے اور اس پر زیادہ بوجھ نہ پڑے۔
​اس کی چالاکی اور پسندیدہ بندے کا بھرم بنانے کا اصل انداز پانی پینے کے وقت سامنے آتا۔ جب ڈانگ مار خود پانی پینے لگتا، تو وہ جان بوجھ کر تھوڑا زیادہ پانی منگواتا۔ اس میں سے آدھا گلاس خود پیتا اور باقی آدھا گلاس اپنے اس پسندیدہ شخص کے اوپر گرا دیتا، تاکہ دور سے دیکھنے والے اور حشر کے تمام لوگ یہی سمجھیں کہ اس پر شدید محنت کی وجہ سے بہت زیادہ پسینہ آیا ہوا ہے۔ ساتھ ہی وہ اونچی آواز میں "شاباش فلانا! شاباش!" کی آوازیں لگاتا جاتا، جس سے اس شخص کو سخت کام سے بچت بھی مل جاتی اور سب کی نظروں میں اس کی بڑی عزت بن جاتی۔

Address

Khaki
Khyber Pakhtunkhwa

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bai Mar khaki Dest Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category