Assistant Commissioner Khuiratta official

Assistant Commissioner Khuiratta official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Assistant Commissioner Khuiratta official, Government Organization, Tehsil Headquarters Khuiratta, Khuiratta.

عوام الناس کی سہولت کے پیشِ نظر 18 مئی 2026 بروز پیر صبح 8 بجے سے SMS سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔اب ہر ووٹر گھر بیٹھے اپ...
17/05/2026

عوام الناس کی سہولت کے پیشِ نظر 18 مئی 2026 بروز پیر صبح 8 بجے سے SMS سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
اب ہر ووٹر گھر بیٹھے اپنے ووٹ کی معلومات آسانی سے حاصل کر سکے گا۔

کھوئی رٹہ:اسسٹنٹ کمشنر کھوئیرٹہ سردار مشتاق احمد کا کھوئی رٹہ بازار کا اچانک دورہ۔دورانِ چیکنگ زائد المعیاد اشیائے خوردو...
13/05/2026

کھوئی رٹہ:
اسسٹنٹ کمشنر کھوئیرٹہ سردار مشتاق احمد کا کھوئی رٹہ بازار کا اچانک دورہ۔
دورانِ چیکنگ زائد المعیاد اشیائے خوردونوش برآمد ہونے پر متعدد اشیاء ضبط کر کے متعلقہ دکانداروں کو جرمانے عائد کیے گئے۔

مزید برآں دفعہ 144 ض ف کی خلاف ورزی پر فریش بیکری کی گاڑی کو تھانہ پولیس کھوئی رٹہ میں بند کر دیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت اور قانون کی عملداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

04/05/2026

پریس ریلیز

عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ عوامی سہولت کے پیش نظر ریوہزانگ اتھارٹی/ڈپٹی کمشنر کوٹلی کے پاس جاری غیر حتمی ووٹر فہرستوں میں جن افراد کا ووٹ درج نہیں ہو سکا یا کسی دوسری جگہ پر درج ہے، وہ اپنی تصحیح یا نئے اندراج کے لیے اپنے فارم/درخواست ڈپٹی کمشنر آفس کوٹلی میں جمع کروانے کے بجائے اسسٹنٹ کمشنر/رجسٹریشن آفیسر کھوئیرٹہ کے دفتر میں جمع کروائیں۔

مزید برآں، عوام الناس اپنی ووٹر معلومات کی تصدیق اور رہنمائی کے لیے 8302 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر (بغیر ڈیش) ایس ایم ایس کر کے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ بروقت اپنی معلومات کی درستگی کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔

مطابق حکومتی نوٹیفکیشن، دفتر اسسٹنٹ کمشنر/رجسٹریشن آفیسر کھوئیرٹہ بروز اتوار بھی عوامی سہولت کے پیش نظر کھلا رہے گا۔تمام...
03/05/2026

مطابق حکومتی نوٹیفکیشن، دفتر اسسٹنٹ کمشنر/رجسٹریشن آفیسر کھوئیرٹہ بروز اتوار بھی عوامی سہولت کے پیش نظر کھلا رہے گا۔

تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ووٹر فہرستوں کی پڑتال، تصدیق اور درستگی کے سلسلہ میں وہ دفتری اوقات کار کے دوران دفتر ہذا تشریف لا سکتے ہیں۔ دفتر میں ووٹر فہرستیں آویزاں کر دی گئی ہیں تاکہ عوام اپنی ووٹ سے متعلق معلومات کی جانچ پڑتال کر سکیں۔

انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ووٹ کا اندراج، تصحیح یا منتقلی بروقت یقینی بنائیں۔

01/05/2026

ترجمان اسسٹنٹ کمشنر آفس کھوئی رٹہ

عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یکم مئی تا 3 مئی 2026 کو سرکاری تعطیلات کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر آفس کھوئی رٹہ عوامی سہولت کے پیش نظر کھلا رہے گا۔

ان ایام کے دوران ووٹرز کی تصدیق (ویریفیکیشن) کا عمل جاری رکھا جائے گا تاکہ شہری بروقت اپنے کوائف کی درستگی یقینی بنا سکیں۔

مزید برآں، اسسٹنٹ کمشنر آفس میں ووٹر فہرستیں آویزاں کر دی گئی ہیں تاکہ شہری اپنی معلومات کا جائزہ لے سکیں۔

29/04/2026
29/04/2026اسسٹنٹ کمشنر کھوئیرٹہ سردار مشتاق احمد نے عوامی شکایات اور حفظانِ صحت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحصیل کھوئ...
29/04/2026

29/04/2026
اسسٹنٹ کمشنر کھوئیرٹہ سردار مشتاق احمد نے عوامی شکایات اور حفظانِ صحت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحصیل کھوئی رٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ کارروائی کے دوران مضرِ صحت آئس کریم اور قلفیوں کے چار سٹاکس سیل کر دیے گئے۔

غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیاء فروخت کرنے پر متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ یہ اقدامات عوام کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے، جبکہ عوامی حلقوں نے اس مؤثر اقدام کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کے اس عمل کو قابلِ تحسین قرار دیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کھوئیرٹہ سردار مشتاق احمد نے فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ بار اینڈ باہیٹ پر اچانک چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران موق...
28/04/2026

اسسٹنٹ کمشنر کھوئیرٹہ سردار مشتاق احمد نے فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ بار اینڈ باہیٹ پر اچانک چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران موقع پر موجود اشیاء کی تفصیلی چیکنگ کی گئی، جس میں زائدالمعیاد کولڈ ڈرنکس برآمد ہوئیں۔
مذکورہ اشیاء انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیتے ہوئے فوری طور پر قبضہ میں لے لی گئیں اور موقع پر ہی تلف کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ جرمانہ عائد کیا گیا اور آئندہ ایسی غفلت سے باز رہنے کی سختی سے ہدایت کی گئی
اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کی صحت کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غیر معیاری و زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ایسی شکایات بروقت متعلقہ انتظامیہ تک پہنچائیں تاکہ فوری کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

آگاہی عوام الناس :عام انتخابات 2026 کے انعقاد کے سلسلے میں  آج مورخہ28 اپریل 2026 کو غیر حتمی ووٹر فہرستیں عوامی آگاہی ...
28/04/2026

آگاہی عوام الناس :
عام انتخابات 2026 کے انعقاد کے سلسلے میں آج مورخہ28 اپریل 2026 کو غیر حتمی ووٹر فہرستیں عوامی آگاہی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کھوئیرٹہ/رجسٹریشن آفیسر کے دفتر میں آویزاں کر دی گئی ہیں تاکہ شہری اپنے ووٹ کا درسٹ اندراج معلوم کر سکیں۔
شہری 04مئی 2026 تک ووٹر فہرستوں میں کسی بھی قسم کی غلطی، اندراج یا اخراج کے حوالے سے اعتراضات ریوائزنگ اتھارٹی کے پاس جمع کروا سکیں گے۔

Address

Tehsil Headquarters Khuiratta
Khuiratta

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+925826921888

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Khuiratta official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share