Fayyaz Ahmed Official

Fayyaz Ahmed Official it's about to khipro

05/08/2024

04/08/2024

Memes for everyone

27/06/2024

*اطلاع برائے عوام الناس ۔*

*سندھ ہائیکورٹ* اور *سپریم کورٹ* نے اپنے مندرجہ بالا فیصلوں میں قرار دیا ہے کہ بجلی چوری کے معاملات میں کوئی پولیس آفیسر کسی بھی شہری کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر سکتا ۔ چوری کے خلاف محکمہ واپڈا کا 17 گریڈ کا ملازم عدالت میں مذکورہ شخص کے خلاف درخواست دائر کرے گا۔
یاد رہے کہ جو پولیس يا واپڈا کا ملازم کسی شہری کے خلاف ایف آئی آر (FIR) درج کرائے گا، یا اس کو تھانے لے کر جائے گا تو ایسے پولیس اور واپڈا اہلکار کے خلاف بلترتیب تعزیرات پاکستان کی دفعات 166، 167، 182، 188، 211 اور پولیس رولز 2002 کے دفعات 155 ، 156 کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے، جس کی سزا سات سال قید تک ہوسکتی ہے۔ اور ایسے پولیس آفسیر کے خلاف پولیس رولز کے دفعہ 172 کے تحت ہرجانے کا دعویٰ بھی ہوسکتا ہے۔۔

میدان عرفات میں آخری نبی، نبی رحمت محمد رسول اللہﷺ نے 9 ذی الجہ  ، 10 ہجری    632 عیسوی  کو آخری خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے ا...
14/06/2024

میدان عرفات میں آخری نبی، نبی رحمت محمد رسول اللہﷺ نے 9 ذی الجہ ، 10 ہجری 632 عیسوی کو آخری خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی نے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔۔

*۱*۔ اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔

*۲*۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے )۔

*۳*۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو،

*۴*۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔

*۵*۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔

*٦*۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔

*۷*۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔

*۸*۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔

*۹*۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔

*۱۰*۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اورزکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔

*۱۱* ۔زبان کی بنیاد پر, رنگ نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا, کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر, عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں, ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔
برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔

*۱۲*۔ یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے،خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔

*۱۳*۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا ، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔

*۱۴*۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میری سنت، اگر تم نے ان کی پیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔

*۱۵*۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کو بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ (اور عمل) کر سکیں۔

*پھرآسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہا*،
*۱٦*۔ اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا۔

: اللہ تعالیٰ ہمیں ان لوگوں میں شامل کرے، جو اس پیغام کو سنیں/پڑھیں اور اس پر عمل کرنے والے بنیں۔ اور اس کو آگے پھیلانے والے بنیں۔ اللہ ہم سب کو اس دنیا میں نبی رحمت کی محبت اور سنت عطا کرے، اور آخرت میں جنت الفردوس میں اپنے نبی کے ساتھااکٹھا کرے، آمین۔

Rain Alert 🚨
08/06/2024

Rain Alert 🚨

سانگھڑ شہید بےنظیر آباد بورڈ  کے زیراہتمام  28 مٸی 2024 بروز منگل سے فرسٹ ایٸر اور انٹر کلاس کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں...
26/05/2024

سانگھڑ شہید بےنظیر آباد بورڈ کے زیراہتمام
28 مٸی 2024 بروز منگل سے فرسٹ ایٸر اور انٹر کلاس کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں شیڈول جاری.

26/05/2024
25/05/2024

کھپرو چابی چوروں کی ایس ایچ او کو سلامی جاری موہن مل لوہانو پیٹرول پمپ سے عبدالستار جٹ کی سی ڈی موٹر سائیکل 2021 چوری.

Today Weather 🥵
25/05/2024

Today Weather 🥵

25/05/2024

#کھپرو
(تحریر اطہر قائمخانی)
بد فعلی کے واقعات میں اضافہ کیا کبھی آپ نے سوچا کے بد فعلی والے واقعات کا اصل زمدار کون ہے تو آئیں ہم ان معملات پر نظر ڈالتے ہیں ایک وقت تھا گھر کا بچہ گھر سے نکلتا تھا تو اس پر نظر رکھی جاتی تھی کس کے ساتھ گھوم رہا ہے کس کے ساتھ زیادہ وقت گزار رہا ہے جیب خرچ گھر سے کتنا ملتا ہے اور وہ ایکسڑا پیسے کہاں سے لا رہا ہے اس پر مکمل نظر رکھی جاتی تھی مگر آج کل چھوٹے چھوٹے بچے خود سے بڑے لڑکوں سے ساتھ گھومتے ہیں گھر سے خرچ 50 ملے اور وہ 1000 جیب میں لے کر گھوم رہے ہیں نئے نئے موبائل استعمال کرتے ہیں پیدل تو چلتے ہی نہی بائک پر گھومتے ہیں گھر پر بھی بائک لاتے ہیں کوئی سوال نہی کرتا کے بیٹا ہم آپ کو خرچ 50 دیتے ہیں ہم موبائل دلا نہی سکتے ہم بائک دلا نہی سکتے ہم فضول جیب خرچ دے نہی سکتے مگر آپ اس عمر میں یہ سب کون دیتا ہے کون ہے جو اتنی مہربانیاں کرتا ہے کس وجہ سے وہ آپ کو یہ سب سہولت فراہم کرتا ہے کوئی یہ سوال نہی کرتا مگر جب ان سب معملات کے بعد کوئی بد فعلی کا واقعی ہو جائے تو وہی چہرے سامنے آتے ہیں جن کے ساتھ وہ بچا فیس بک پر تصویریں شئیر کرتا ہے ماں باپ کو تب خیال کیوں نہی آتا کیوں اپنے بچے پر دیھان نہی دیتے کیوں اسے اتنی چھوٹ دیتے ہیں کے وہ ساری ہدے پار کر جاتا ہے اور پھر اس طرح بدنامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کھپرو شہر میں یہ معملات دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں شہر کی ہر گلی میں اس طرح کے گروپ موجود ہیں مگر کوئی بھی اپنے بچوں کو روکتا نہی ہے سمجھاتا نہی ہے اس پر نظر رکھتا نہی ہے خدارا اپنی غلطی کو درست کریں اپنے کمسن بچوں پر دھیان دیں ان کو فضول لوگوں کے ساتھ گھومنے سے روکے تاکہ آپ کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
کیونکہ افصوس سے احتیاط بہتر ہے۔...۔

Address

Khipro
Khipro
683300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fayyaz Ahmed Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Fayyaz Ahmed Official:

Share

Category