Raza Ul Haq Madini

Raza Ul Haq  Madini عوامی خدمت، ترقی اور مثبت تبدیلی کے لیے اتحاد اور ترقی کا عزم.
(2)

مبارکباد  فرزندِ گنگچھے ایکسن محکمہ تعمیرات گنگچھے انجینئر شاہد بھائی، کو محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس (C&W) ڈیپارٹمنٹ میں...
09/09/2026

مبارکباد
فرزندِ گنگچھے ایکسن محکمہ تعمیرات گنگچھے انجینئر شاہد بھائی، کو محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس (C&W) ڈیپارٹمنٹ میں BPS-18 پروموشن حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ کامیابی آپ کی محنت، قابلیت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور فرض شناسی کا ثمر ہے۔ بلاشبہ آپ کی ترقی نہ صرف آپ کے لیے بلکہ پورے گنگچھے کے لیے باعثِ فخر ہے۔
رضاالحق مدنی

Congratulations Sanai Sab!
09/09/2026

Congratulations Sanai Sab!

06/09/2026
 #سکردورکن پنجاب اسمبلی اسامہ کریم صاحب سیاحتی دورے پہ سکردو تشریف لاۓ!آج انکے ساتھ تعمیری نشست ہوئی!
05/09/2026

#سکردو
رکن پنجاب اسمبلی اسامہ کریم صاحب سیاحتی دورے پہ سکردو تشریف لاۓ!
آج انکے ساتھ تعمیری نشست ہوئی!

03/09/2026

Home gardening with multiple fruits trees!

 #گلگتحافظ حفیظ الرحمان دلوں کا وزیر اعلی! عوام کی دھڑکنوں اور امیدوں کے امینسیاست جب اقتدار اور ہوس کا استعارہ بن جائے،...
02/09/2026

#گلگت
حافظ حفیظ الرحمان دلوں کا وزیر اعلی!
عوام کی دھڑکنوں اور امیدوں کے امین
سیاست جب اقتدار اور ہوس کا استعارہ بن جائے، تب کوئی ایسا شخص جو محروم طبقے کی سچی آواز بن کر ابھرے، کسی غنیمت سے کم نہیں ہوتا۔ کچھ چہرے صرف عہدوں کی وجہ سے معتبر ہوتے ہیں اور کچھ شخصیات اپنی ذات سے عہدوں کو وقار بخشتی ہیں۔ حافظ حفیظ الرحمان کا شمار اسی قبیل کی مخلص اور مدبر قیادت میں ہوتا ہے، جن کی سیاست کا محور عام انسان کا درد، اس کی مشکلات کا مداوا اور خطے کی پسماندگی کا خاتمہ ہے۔
جب قیادت کے پاس عوام کے مسائل کا حقیقی ادراک ہو اور حل کرنے کا سچا شعور موجود ہو، تو لوگوں کا رجحان عقیدت کی حد تک بڑھ جاتا ہے۔ حافظ صاحب کی یہی وہ منفرد صفت ہے جو انہیں روایتی سیاستدانوں سے ممتاز کرتی ہے۔ وہ لوگوں کو محض جھوٹے تسلیوں یا کھوکھلے نعروں کے سہارے نہیں رکھتے، بلکہ زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر دوٹوک رہنمائی کرتے ہیں۔ وہ لوگوں کے مسائل کو نہ صرف غور سے سنتے ہیں بلکہ انہیں حل کروانے کے لیے عملی اور شعوری کوششوں کو اپنا شیوہ بناتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عوام انہیں محض ایک سیاسی رہنما نہیں بلکہ "دلوں کا وزیر اعلیٰ" مانتے ہیں۔

گلگت بلتستان کی اولین میڈیکل کالج کا اجرا!
29/08/2026

گلگت بلتستان کی اولین میڈیکل کالج کا اجرا!

محنت، لگن اور کامیابی کی ایک لازوال کہانی: غواڑی ضلع گنگچھے گلگت بلتستان تعلق رکھنے والا زاہد کا سعودی قومی کرکٹ ٹیم تک ...
29/08/2026

محنت، لگن اور کامیابی کی ایک لازوال کہانی:
غواڑی ضلع گنگچھے گلگت بلتستان تعلق رکھنے والا زاہد کا سعودی قومی کرکٹ ٹیم تک کا سفر!
بغیر کسی بڑے پس منظر یا شارٹ کٹ کے، صرف اپنے عزم اور جنون کی بدولت منزل پانے والوں میں ایک نام زاہد کا بھی ہے۔ آفیشل اعلان سے پہلے آئیے نظر ڈالتے ہیں ان کی اس شاندار کرکٹ جرنی پر، جو کسی فلمی کہانی سے کم نہیں۔
🏏 جدوجہد کا آغاز (2016 تا 2023 - پاکستان)
زاہد کا یہ سفر آسان نہیں تھا۔ انہوں نے 2016 سے 2023 تک پاکستان میں گراس روٹ لیول پر سخت محنت کی:
* انڈر 16 (اسلام آباد ریجن) کی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
* انڈر 19 (اسلام آباد ریجن) اور پھر ناردرن ریجن کی طرف سے شاندار کرکٹ کھیل کر ڈومیسٹک سرکٹ میں اپنی پہچان بنائی۔
انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں گنگچھے کی نمائندگی کرتے ہوے میری کپتانی میں بہترین پرفارمنس دی تھی،
* پاکستان میں جونیئر سطح پر بہترین کرکٹ کھیلنے کے باوجود جب حالات نے نیا موڑ لیا، تو وہ بہتر مستقبل کی تلاش میں سعودی عرب منتقل ہو گئے۔
🇸🇦
سعودی عرب جانے کے بعد زاہد نے ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے وہاں نافکو (NAFCO) کمپنی میں ملازمت کے ساتھ ساتھ اپنے کرکٹ کیریئر کو بھی جاری رکھا۔ دن بھر کی محنت کے بعد میدان میں پسینہ بہانا اور اپنے خواب کو زندہ رکھنا ان کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ان کی اس مسلسل محنت اور شاندار کارکردگی کا پھل بالآخر مل گیا اور صرف 3 سال کے اندر وہ سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں!
🏆 عالمی میدان میں ایک اور اعزاز
زاہد اب صرف سعودی عرب کی نمائندگی ہی نہیں کر رہے بلکہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ورلڈ ٹور پر ملائیشیا روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ ICC Asia Premier Cup 2026 کھیلیں گے، اور اس کے بعد وہ ورڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں بھی میدان میں اتریں گے۔
🌍 سعودی کرکٹ کا روشن مستقبل اور پاک-سعودی تعلقات
یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ سعودی عرب آج کل اپنے کرکٹ اسٹرکچر پر بہت تیزی سے سرمایہ کاری کر رہا ہے:
* مستقبل میں PCB (پاکستان کرکٹ بورڈ) کے تعاون سے انٹرنیشنل لیگز کروانے کے منصوبے زیرِ غور ہیں۔
* پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) سعودی عرب کے کرکٹ اسٹرکچر کو مزید بہتر کرنے کے لیے جدہ میں ایک شاندار انٹرنیشنل اسٹیڈیم بھی بنا رہا ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کی ایک اور خوبصورت مثال ہے۔
👏 زاہد کو اس تاریخی کامیابی پر دل کی اھم ترین گہرائیوں سے مبارکباد! آپ کی یہ کہانی ہزاروں ایسے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے جو مشکل حالات میں بھی ہار نہیں مانتے۔
ملائیشیا میں ہونے والے ٹورنامنٹ اور آنے والے تمام میچز کے لیے ڈھیر ساری دعائیں اور نیک تمنائیں! 🇵🇰❤️🇸🇦

Address

District Ghanche, Gilgit-Baltistan
Khapalu

Telephone

+923465226324

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raza Ul Haq Madini posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Raza Ul Haq Madini:

Shortcuts

Share