Waseela-E-Taleem District Khanewal

Waseela-E-Taleem District Khanewal This page has been created for the awareness of BISP Waseela-E-Taleem.

21/02/2026

ایسی خواتین جو بی آئ ایس پی کی سم کے حصول کیلیے یا بینظیر ڈائنامک سروے میں اندراج کے لیے بینظیر دفاتر کے چکر لگا رہی ہیں ان کو اطلاع دی جاتی ہے کے ابھی سروے اور سمز نہیں دی جا رہی رمضان شریف میں رمضان پیکج کی رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں اس لیے سمز لینے والی خواتین سم کے حصول کے لیے عید کے بعد دفتر تشریف لائیں۔ رش سے بچیں اور اپنا اور دوسروں کا ٹائم بچائیں۔

رمضان مبارک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان

21/02/2026
شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے فرمایا  "ہنر آپ کا سرمایہ ہے" بینظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے حاصل کریں:✅ مفت تکنیکی پیشہ وران...
12/01/2026

شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے فرمایا "ہنر آپ کا سرمایہ ہے"

بینظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے حاصل کریں:
✅ مفت تکنیکی پیشہ ورانہ تربیت
✅ ماہانہ وظیفہ
✅ گریجویشن بونس
✅ سرٹیفکیٹ اور روزگار کے مواقع

📚 کورسز: آئی ٹی، ہیلتھ، ہوٹل مینجمنٹ، کنسٹرکشن، بیوٹی سروسز، فیشن و ٹیکسٹائل
⏱️ دورانیہ: 3 سے 6 ماہ

یاد رکھیں! صرف بی آئی ایس پی مستحقین یا ان کے خاندان
کے افراد ہی بینظیر ہنرمند پروگرام میں اندراج کروا سکتے ہیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت پچھلے رمضان پیکج کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن اور آئندہ رمضان کے لیے مجوزہ پیکج پر جائز...
12/01/2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت پچھلے رمضان پیکج کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن اور آئندہ رمضان کے لیے مجوزہ پیکج پر جائزہ اجلاس۔

وزیراعظم نے تمام متعلقہ اداروں اور وزارتوں کی پچھلے سال رمضان پیکج کی شفافیت پر مستند آڈٹ ادارے کی طرف سے رپورٹ پر ستائش کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سوشل پروٹیکشن والٹ نظام رائج کیا جا رہا ہے، جس کے تحت مستحق افراد میں مفت سمز تقسیم کی جا رہی ہیں، اور مارچ 2026 سے تمام امدادی رقوم اسی سم کے ذریعے ڈیجیٹلی تقسیم کی جائیں گی۔ پچھلے سال رمضان پیکج میں کسی قسم کی مالی بے ضابطگی یا سنگین انتظامی بدنظمی اور بدعنوانی نہیں پائی گئی۔

04/01/2026

*بی آئی ایس پی سے رجسٹرڈ خواتین متوجہ ہوں!*

اپنا *سوشل پروٹیکشن والٹ* اور *نئی سم بالکل مفت* حاصل کرنے کے لیے صرف اور صرف بی آئی ایس پی کے دفاتر یا کیمپ سائٹس پر تشریف لائیں۔
یاد رکھیں! بی آئی ایس پی یہ سم مفت فراہم کر رہا ہے، لہٰذا سم یا سوشل پروٹیکشن والٹ کھلوانے کے لیے کسی بھی فرد کو ہرگز پیسے نہ دیں۔

02/01/2026

*بہت بڑی خوشخبری*

بی آئی ایس پی کفالت کی قسط کی رقم 1 جنوری 2026 سے 14,500 روپے فی سہ ماہی کر دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ 1 جنوری 2026 یا اس کے بعد نام ثبت کرنے والے تمام مستحقین کو 14,500 روپے کی پہلی کفالت قسط ملے گی۔ اس کے علاوہ جنوری سے مارچ 2026 اور بعد کی قسطوں کے لئے بھی یہی شرح 14,500 روپے ہوگی۔

تاہم یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ اکتوبر سے دسمبر 2025 کی کفالت قسط، جو جنوری 2026 میں ادا کی جائے گی، اس کی شرح 13,500 روپے ہی رہے گی کیونکہ یہ قسط شرح میں تبدیلی سے پہلے کی ہے۔

یہ وضاحت مستحقین کے درمیان قسطوں کی تاریخوں اور شرحوں میں مغالطے سے بچنے کے لئے جاری کی جا رہی ہے۔

شکریہ
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام
حکومتِ پاکستان

آن لائن لائیسنس اپلاے کا طریقہ کار
09/12/2025

آن لائن لائیسنس اپلاے کا طریقہ کار

04/12/2025

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے ڈیجیٹل معیشت ویژن کے تحت بینظیر سوشل پروٹیکشن والٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین اپنے شناختی کارڈ اور زیر استعمال موبائل فون کے ساتھ قریبی BISP دفتر یا کیمپ سائٹ پر تشریف لے جائیں۔
بائیومیٹرک تصدیق کے بعد آپ کو مفت موبائل سم فراہم کی جائے گی، جس پر آپ کا بینظیر سوشل پروٹیکشن والٹ فعال کر دیا جائے گا۔
اہم ہدایت:
آئندہ تمام مالی معاونت اسی مخصوص موبائل سم کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔
یہ سم دراصل آپ کا ڈیجیٹل بٹوہ ہے، اس لیے اس کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

شکریہ

15/11/2025

Address

Islam Park, Khanewal
Khanewal

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Waseela-E-Taleem District Khanewal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share