Khairpur Police Official

Khairpur Police Official Official Page of Khairpur Police 🚓
(1)

*پریس ریلیز**ڈسٹرکٹ پولیس خیرپور*مورخہ 02 جون 2026*خیرپور پولیس کی منشیات اسمگلنگ کہ خلاف اہم اور کامیاب کارروائی بین ال...
02/06/2026

*پریس ریلیز*
*ڈسٹرکٹ پولیس خیرپور*
مورخہ 02 جون 2026

*خیرپور پولیس کی منشیات اسمگلنگ کہ خلاف اہم اور کامیاب کارروائی بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کے 06 ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں گٹکا چورا برآمد مقدمہ درج*

*ایس ایس پی خیرپور کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی* کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے CIA پولیس خیرپور کی لاڑکانہ روڈ پر اہم کاروائی

پولیس ٹیم نے دوران اسنیپ چیکنگ لاڑکانہ روڈ پر کارروائی کرکہ بین الصوبائی منشیات اسمگلر گداگری روپ میں 06 ملزمان *جمو جوگی، ڈنو جوگی، طوطو جوگی، دھنو جوگی، کرشن جوگی اور ھوتہی جوگی* کو لاکھوں روپے مالیت گٹکا چورا اور لوڈر رکشہ سمیت گرفتار کر لیا

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 40 کٹہ گٹکے میں استعمال ہونے والا چورا اور 06 لوڈر رکشہ برآمد مقدمہ درج

*FIR. NO. 104/2026 u/s 8 GUTKA ACT PS T M KHAN*

گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں پولیس کو بتایہ کہ وہ گداگری روپ میں صوبہ بلوچستان سے صوبہ سندھ میں منشیات اسمگلنگ کا کاروبار کرتے ہیں

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ایس ایس پی خیرپور

اچھی کارکردگی پر ایس ایس پی خیرپور کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام دینے کا اعلان

*ترجمان خیرپور پولیس*

02/06/2026

خیرپور پولیس کی منشیات اسمگلنگ کہ خلاف اہم اور کامیاب کارروائی بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کے 06 ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں گٹکا چورا برآمد مقدمہ درج

02/06/2026

ایس ایس پی خیرپور کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی منشیات فروش ملزمان کے خلاف جاری آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے.

*پریس رلیز**ڈسٹرکٹ پولیس خیرپور*مورخہ یکم جون 2026*خیرپور پولیس کا منشیات فروش اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے...
01/06/2026

*پریس رلیز*
*ڈسٹرکٹ پولیس خیرپور*
مورخہ یکم جون 2026

*خیرپور پولیس کا منشیات فروش اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری مزید 08 ملزمان گرفتار منشیات اور اسلحہ برآمد مقدمہ درج*

*تھانہ گمبٹ*
گمبٹ پولیس نے دوران گشت کاروائی کرکے منشیات فروش ملزم *امداد علی چانڈیو* کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے *600 گرام چرس* برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا

*FIR NO 108/2026 u/s 9(1)3(B) PS GAMBAT*

*تھانہ بی سیکشن*
بی سیکشن پولیس نے دوران گشت کاروائی کرکہ منشیات فروش ملزم *بلاول چانڈیو* کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے *600 گرام چرس* برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا

*FIR NO 196/2026 u/s 9(1)3(B) PS B SECTION*

*تھانہ رانیپور*
رانیپور پولیس نے دوران گشت کارروائی کرکہ منشیات فروش ملزم *سلیم راجپر* کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے *12 بوتلوں شراب* برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا

*FIR. NO. 98/2026 3/4 PS RANIPUR*

*تھانہ شھید مرتضی میرانی*
شھید مرتضی میرانی پولیس نے دوران گشت کاروائی کر کے منشیات فروش ملزم *اسد کلہوڑو* کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے *600 گرام چرس* برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا

*FIR NO 167/2026 u/s 9(1)3(B) PS S M MIRANI*

*تھانہ میرواھ*
میرواھ پولیس نے دوران گشت کاروائی کرکہ منشیات فروش ملزم *شفیع اللہ پیرزادو اور ولی محمد پیرزادو* کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے *560 نشہ آور سوپاریاں* برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا

*FIR NO 124/2026 u/s 9(1)3(A) PS MIRWAH*

*تھانہ کوٹ لالو*
کوٹ لالو پولیس نے دوران گشت کاروائی کرکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم *عثمان خاصخیلی* کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے *پسٹل اور گولیاں* برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا

*FIR NO 39/2026 u/s 23(1)a PS KOTLALOO*

*تھانہ پریالو*
پریالو پولیس نے دوران گشت کاروائی کرکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم *شاھد ابڑو* کو گرفتار کر لیا جس سے *ایک پسٹل* برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا

*FIR NO 23/2026 u/s 324,353,399,402 PS PIRYALOI*

*FIR NO 25/2026 u/s 23(1)a PS PIRYALOI*

ایس ایس پی خیرپور کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی جانب سے پولیس ٹیموں کے لیے شاباشی کا پیغام

*ترجمان خیرپور پولیس*

31/05/2026

ڈی آئی جی پی سکہر ناصر آفتاب اور ایس ایس پی خیرپور کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے شہید پولیس کانسٹیبل محمد وارث ناریجو کے اہل خانہ سے تعزیت

31/05/2026
*پریس رلیز**ڈسٹرکٹ پولیس خیرپور* مورخہ 31 مئی 2026 *ڈی آئی جی پی سکہر ناصر آفتاب اور ایس ایس پی خیرپور کیپٹن (ر) امیر سع...
31/05/2026

*پریس رلیز*
*ڈسٹرکٹ پولیس خیرپور*
مورخہ 31 مئی 2026

*ڈی آئی جی پی سکہر ناصر آفتاب اور ایس ایس پی خیرپور کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے شہید پولیس کانسٹیبل محمد وارث ناریجو کے اہل خانہ سے تعزیت*

ڈی آئی جی سکہر اور ایس ایس پی خیرپور نے تھانہ رانیپور میں منشیات فروش ملزمان سے مقابلے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد وارث ناریجو کو وڈا مھیسر کے قریب گاؤں خظر ناریجو میں شہید کے اہل خانہ جا کر تعزیت کرتے ہوئے شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شہید کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی

ڈی آئی جی پی سکہر کا مزید کہنا تھا کہ پولیس فورس عوام کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ تیار ہے اور شہداء کی قربانیاں ہماری ہمت و حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں واقعے میں ملوث عناصر جلد قانون کی گرفت میں ہونگے اور شہید محمد وارث ناریجو کے خون سے ضرور انصاف ہوگا۔

*ترجمان خیرپور پولیس*

31/05/2026

شہید پولیس اہلکار محمد وارث ناریجو کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، ایس ایس پی خیرپور اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی

گزشتہ روز تھانہ رانیپور کی حدود میں پولیس اہلکار محمد وارث ناریجو دوران ریڈ مسلح ملزمان کی فائرنگ میں شہید ہوگئے تھے

شہادت کا عظیم رتبہ پانے والے بہادر اہلکار کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں خظر ناریجو میں ادا کی گئی، پولیس کے چاک و چوبند دستے کی سلامی کے ساتھ شہید کے جسدِ خاکی کو دھرتی ماں کے سپرد کیا گیا۔

*پریس رلیز**ڈسٹرکٹ پولیس خیرپور* مورخہ 30 مئی 2026 *شہید پولیس اہلکار محمد وارث ناریجو کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے سا...
30/05/2026

*پریس رلیز*
*ڈسٹرکٹ پولیس خیرپور*
مورخہ 30 مئی 2026

*شہید پولیس اہلکار محمد وارث ناریجو کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، ایس ایس پی خیرپور اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی*

آج تھانہ رانیپور کی حدود میں پولیس اہلکار محمد وارث ناریجو دوران ریڈ مسلح ملزمان کی فائرنگ میں شہید ہوگئے تھے

شہادت کا عظیم رتبہ پانے والے بہادر اہلکار کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں خظر ناریجو میں ادا کی گئی، پولیس کے چاک و چوبند دستے کی سلامی کے ساتھ شہید کے جسدِ خاکی کو دھرتی ماں کے سپرد کیا گیا

نمازِ جنازہ اور تدفین کی دوران ایس ایس پی خیرپور کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی سمیت دیگر افسران و جوان اس موقع پر موجود رہے اور شہید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا

آخری رسومات میں شہید کے عزیز و اقارب اور علاقے کے معززین سمیت کثیر تعداد میں اہلِ علاقہ نے بھی شرکت کی

ایس ایس پی خیرپور نے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

ایس ایس پی خیرپور اور دیگر پولیس افسران نے شہید کی بہادری اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محمد وارث کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، قانون شکن عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے پولیس اپنی جدوجہد جاری رکھے گی

*ترجمان خیرپور پولیس*

Address

Khairpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khairpur Police Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share