MSF MUET SZAB KHP

MSF MUET SZAB KHP Official page of Muslim Students Federation (MSF) MUET SZAB KHP � Student, Leadership & Unity�

19/06/2026

🔥🔥

19/06/2026

SINDH♥️

پریس ریلیزمسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (فنکشنل) سندھجیے پیر پگاراجیے ایم ایس ایفجیے شاگرد جدوجہدمسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (فنکشنل) ...
24/05/2026

پریس ریلیز
مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (فنکشنل) سندھ
جیے پیر پگارا
جیے ایم ایس ایف
جیے شاگرد جدوجہد
مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (فنکشنل) سندھ کی جانب سے مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کیمپس خیرپور میرٹس کے لیے تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے سلسلے میں اہم تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
صوبائی صدر محسن قادر ہنگورو کی منظوری اور مرکزی قیادت کی مشاورت سے درج ذیل ساتھیوں کو ایم یو ای ٹی کیمپس خیرپور میرٹس کا آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے:
غلام مصطفیٰ مہر
مدد علی چانگ
شکیل احمد گپچانی بلوچ
مکیش کمار
اسد علی منگریو
یار محمد ٹالپر
ممتاز مہر
مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (فنکشنل) سندھ کو امید ہے کہ تمام نامزد عہدیداران تنظیم کے منشور، طلبہ حقوق اور تعلیمی ماحول کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے اور یونیورسٹی میں مثبت و تعمیری سیاست کو فروغ دیں گے۔
صوبائی قیادت نے نومنتخب آرگنائزرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
جاری کردہ:
عاطف علی آرائیں
انفارمیشن سیکریٹری
مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (فنکشنل) سندھ

پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو فوری طور پر سیاسی، ا...
11/05/2026

پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو فوری طور پر سیاسی، انتظامی اور مالی خودمختاری دی جائے تاکہ جامعات کا نظام شفاف اور بااختیار بن سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فنکشنل لیگ ہاؤس کلفٹن میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) سندھ کے صوبائی عہدیداران کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
سردار عبدالرحیم نے زور دے کر کہا کہ یونیورسٹیوں کے سینیڈیکیٹ کو مکمل اختیارات دیے جائیں تاکہ ہر یونیورسٹی میرٹ کی بنیاد پر اپنا وائس چانسلر خود منتخب کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بیوروکریسی اور سیاسی مداخلت نے اعلیٰ تعلیم کے معیار کو تباہ کر دیا ہے، جب تک ادارے آزاد نہیں ہوں گے، تحقیق اور تعلیم کا معیار بہتر نہیں ہو سکتا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ طلبہ یونینز پر دہائیوں سے عائد پابندی فی الفور ختم کی جائے۔ سردار عبدالرحیم کا کہنا تھا:
"طلبہ یونین “ سیاسی شعور، قیادت اور جمہوری اقدار کی نرسری ہوتے ہیں۔ ماضی میں انہی یونینز نے ملک کو بہترین سیاستدان اور لیڈرز دیے، مگر پابندی کے باعث نوجوانوں کی مثبت سیاسی تربیت کا عمل رک گیا ہے جس کا نقصان ملک بھگت رہا ہے۔
سردار عبدالرحیم نے سندھ میں فیسوں کے حالیہ اضافے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی بحران میں غریب اور متوسط طبقے کے لیے تعلیم کا حصول خواب بن گیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فیسوں میں فوری کمی کی جائے اور اسکالرشپس کا دائرہ کار بڑھایا جائے تاکہ کوئی بھی طالب علم وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے۔
انہوں نے ایم ڈی کیٹ (MDCAT) امتحانات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی، جعلی ڈگریوں کے اجراء اور سرکاری ملازمتوں کی فروخت پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر "میرٹ کا قتل" بند نہ ہوا تو نوجوان نسل کا ملکی نظام پر سے اعتماد مکمل طور پر اٹھ جائے گا، جو ایک بڑے سماجی بحران کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔
اجلاس میں ایم ایس ایف سندھ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور درج ذیل اہم فیصلے کیے گئے:
تنظیم سازی: سندھ کے ہر ضلع اور ڈویژن کی سطح پر ایم ایس ایف کے یونٹس کو فعال کیا جائے گا۔
ورکرز کنونشن: نوجوانوں کو متحرک کرنے کے لیے جلد ہی صوبے بھر میں ڈویژنل سطح پر ورکرز کنونشنز منعقد کیے جائیں گے۔
بے روزگاری کے خلاف مہم: تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی اور ٹیکنیکل تعلیم کے فروغ کے لیے آواز اٹھائی جائے گی۔
اجلاس میں ایم ایس ایف سندھ کے صدر محسن قادر ہنگورو نے تنظیم سازی پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر حاجی احسن راجڑ، ارباز عباسی، نقاش مری، فقیر محب منگریو، وقار جمالی، عاطف علی آرائیں، غلام مرتضیٰ اور دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایم ایس ایف طلبہ کے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑے گی۔

معرکۂ حق کی عظیم کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!یہ تاریخی معرکہ قومی اتحاد، غیر...
07/05/2026

معرکۂ حق کی عظیم کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!
یہ تاریخی معرکہ قومی اتحاد، غیر متزلزل عزم اور پاک فوج کی بے مثال جرات و بہادری کا روشن باب ہے۔
اس کامیابی نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر ثابت کیا۔
اس موقع پر ہم اپنے عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں،
جن کی لازوال قربانیاں ہمیشہ قوم کے لیے فخر، حوصلے اور استقامت کی علامت رہیں گی۔

اطلاع / ایم ایس ایف سندھپاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبد الرحیم نے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس...
07/05/2026

اطلاع / ایم ایس ایف سندھ

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبد الرحیم نے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) سندھ کا اہم تنظیمی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
یہ اجلاس اتوار 10 مئی کو فنکشنل لیگ ہاؤس کلفٹن میں منعقد ہوگا ، اجلاس میں ایم ایس ایف کے صوبائی عہدیداران شرکت کریں گے۔
اجلاس میں تنظیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا جبکہ تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کو درپیش مسائل، تعلیمی ماحول، تنظیمی ڈھانچے کی بہتری اور دیگر اہم تنظیمی و تعلیمی امور پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایم ایس ایف کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کرے گے
ذرائع کے مطابق اجلاس کا مقصد ایم ایس ایف کو مزید فعال، منظم اور طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر پلیٹ فارم بنانا ہے۔

25/04/2026

خيرپور
خيرپور مهراڻ يونيورسٽي جي هاسٽل ۾ بجلي نه هجڻ ڪري شاگردن پاران ريلي ڪڍي مهراڻ يونيورسٽي جي گيٽ آڏو ڌرڻو سخت نعريبازي.

خيرپور مهراڻ يونيورسٽي جي شاگرد پاران هاسٽل کان ريلي ڪڍي مهراڻ يونيورسٽي جي گيٽ آڏو ڌرڻو هنيو احتجاج ڪيو جنهن اڳواڻي مڪيش ڪمار ، يار محمد بنگل خان ،محمد پنهل ۽ ٻيا احتجاج ڪري رھيا انهن جو چوڻ آهي هو گذريل 2 ڏينهن کان هاسٽل جي بجلي بند آهي جنهن سخت گرمي سبب وڏيون مشڪلاتن کي منهن ڏيڻو پئجي رهيو آهي

ڊسٽرڪٽ رپورٽر خادم جوڻيجو
ڪيمرامين رابيل ملاح منور ملاح
ڪي ٽي اين نيوز خيرپور ميرس

MSF MUET SZAB KHP

📢 اہم اعلانمسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن فنکشنل صوبہ سندھ کےصوبائی صدر محسن قادر ہنگورو اورجنرل سیکریٹری نقاش علی مریکی ہدایت پر...
30/03/2026

📢 اہم اعلان
مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن فنکشنل صوبہ سندھ کے
صوبائی صدر محسن قادر ہنگورو اور
جنرل سیکریٹری نقاش علی مری
کی ہدایت پر صوبہ بھر میں تنظیم سازی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور تمام اضلاع کی باڈیز جلد از جلد تشکیل دی جا رہی ہیں۔
تمام دوستوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ جو بھی صدارت، جنرل سیکریٹری، انفارمیشن سیکریٹری، نائب صدر یا دیگر عہدوں پر کام کرنے کے خواہشمند ہیں اور تنظیم کے لیے مخلصانہ خدمات انجام دینا چاہتے ہیں، وہ اپنی تفصیلات ہمیں ارسال کریں۔
📌 ضروری معلومات:
✅ مکمل نام
✅ مطلوبہ عہدہ (Designation)
✅ ضلع کا نام
✅ مختصر تعارف
📩 اپنی معلومات جلد از جلد ارسال کریں تاکہ تنظیمی باڈی کا بروقت اعلان کیا جا سکے۔
نائب صدر، ایم ایس ایف، تعلقو پنوعاقل، ضلع سکر
غلام مصطفیٰ مہر
مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن فنکشنل صوبہ سندھ

Address

Khairpur Mirs, Sindh
Khairpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MSF MUET SZAB KHP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share