Abdullah Afzal PSP

Abdullah Afzal PSP Assistant Superintendent of Police (ASP)
Police Service of Pakistan (PSP)
50th Common

🇵🇰 ڈسٹرکٹ پولیس جامشورو📢 پریس ریلیزایس ایس پی جامشورو جناب ظفر صدیق چھانگا کی سخت ہدایات پر، اے ایس پی سیہون عبداللہ افض...
08/09/2025

🇵🇰 ڈسٹرکٹ پولیس جامشورو
📢 پریس ریلیز

ایس ایس پی جامشورو جناب ظفر صدیق چھانگا کی سخت ہدایات پر، اے ایس پی سیہون عبداللہ افضل گُجر کی زیرنگرانی میں سیہون پولیس اور 15 انچارج سیہون نے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کیں۔

ڈبل مرڈر کیس میں گرفتاریاں

امرو برادری کے ڈبل مرڈر کیس (کرائم نمبر 210/2025 بجرم دفعہ 302/324 تعزیرات پاکستان) میں، جس میں مسمات گلزار خاتون زوجہ شاہنواز آمرو اور قربان آمرو کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، سیہون پولیس نے آج اہم پیش رفت کرتے ہوئے تین نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں اشرف آمرو 2. شریف آمرو 3. محمد خان آمرو شامل ہیں

گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال شدہ دو عدد 30 بور پستول بمعہ زندہ گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ملزمان کے خلاف مزید مقدمات درج:

کرائم نمبر 209/2025 بجرم 302/324 تعزیرات پاکستان تھانہ سیہون
کرائم نمبر 218/2025 بجرم 24(a) سندھ آرمز ایکٹ تھانہ سیہون
کرائم نمبر 219/2025 بجرم 24(a) سندھ آرمز ایکٹ تھانہ سیہون
مزید تفتیش جاری۔

منشیات فروش کی گرفتاری

ایس ایچ او سیہون سب انسپیکٹر ذوالفقار علی اوڈہانو اور 15 مددگار انچارج منظور دل کی سربراہی میں کارروائی میں سیہون پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش سلیم پنجوتھو کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے مضرصحت منشیات 3520 گرام چرس برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزم منشیات فروشوں کی اے کیٹیگری لسٹ میں شامل تھا اور سیہون سمیت گرد و نواح میں منشیات فروشی کے بڑے نیٹ ورک کو چلا رہا تھا۔ وہ مختلف دیہات میں جا کر منشیات فروخت کرتا تھا۔ پولیس کو طویل عرصے سے اس کی تلاش تھی، جسے آج رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا:
کرائم نمبر 217/2025 بجرم 9(c) سی این ایس ایکٹ تھانہ سیہون

ترجمان جامشورو پولیس

ڈسٹرکٹ پولیس جامشوروپریس ریلیزسیہون پولیس کی دو بڑی کارروائیاں — ایک منشیات فروش اور کرمنل ملزم گرفتارایس ایس پی جامشورو...
23/08/2025

ڈسٹرکٹ پولیس جامشورو
پریس ریلیز

سیہون پولیس کی دو بڑی کارروائیاں — ایک منشیات فروش اور کرمنل ملزم گرفتار

ایس ایس پی جامشورو جناب ظفر صدیق چھانگا اور اے ایس پی سیہون عبداللہ افضل کی سخت ہدایات پر سیہون پولیس نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔

1️⃣ پہلی کارروائی:
ایس ایچ او سیہون ذوالفقار اوڈہانو اور 15 مددگار انچارج سیہون منظور حسین دل کی مشترکہ ٹیم نے آراضی کے قریب چھاپہ مار کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران منشیات فروش:1- عرفان پنہور 2- گلزار گینچو
کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں Z-21 (44 پیکٹس) برآمد کرلیے گئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 198/2025 بجرم دفعہ 8/ماوا گٹکا درج کرلیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

2️⃣ دوسری کارروائی:
ایس ایچ او سیہون ذوالفقار اوڈہانو اور 15 مددگار انچارج سیہون منظور حسین دل کی سربراہی میں سیہون پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مقدمات اور پولیس مقابلوں میں مطلوب ملزم دوست علی بروہی کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کے خلاف درج مقدمات:
ایف آئی آر نمبر 107/2025، دفعہ 324، 353 PPC
ایف آئی آر نمبر 111/2025، دفعہ 324، 353 PPC
ایف آئی آر نمبر 192/2025، دفعہ 324، 353 PPC

ترجمان جامشورو پولیس

ڈسٹرکٹ پولیس جامشوروپریس ریلیزسیہون پولیس کی بڑی کامیابی—موبائل فون چھیننے والے دونوں ملزمان گرفتار، موبائل برآمدایس ایس...
19/08/2025

ڈسٹرکٹ پولیس جامشورو
پریس ریلیز

سیہون پولیس کی بڑی کامیابی—موبائل فون چھیننے والے دونوں ملزمان گرفتار، موبائل برآمد

ایس ایس پی جامشورو جناب ظفر صدیق چھانگا اور اے ایس پی سیہون عبداللہ افضل کی سخت ہدایات پر سیہون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل چھیننے کے واقعے میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مورخہ 16-07-2025 کو حافظ مشتاق احمد بھٹی مسجد سے نماز پڑھ کر گھر جارہے تھے کہ مختیارکار آفس کے قریب دو نامعلوم ملزمان ان سے دو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ اس واقعے کا ایس ایس پی جامشورو اور اے ایس پی سیہون نے سختی سے نوٹس لیا تھا۔

جس پر ایس ایچ او سیہون ذوالفقار اوڈہانو کی سربراہی میں سیہون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان1.کریم بخش ماچھی 2. حسین علی کلہوڑو کو گرفتار کرکے چھینے گئے موبائل فون برآمد کر کے اصل مالک حافظ مشتاق احمد بھٹی کے حوالے کردیے۔

جس پر حافظ مشتاق احمد بھٹی نے کارروائی کرنے اور موبائیل واپس دلوانے پر سیہون پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 195/2025 بجرم دفعہ 379/511 PPC تھانہ سیہون میں درج کرلیا گیا ہے۔

ترجمان جامشورو پولیس

پریس ریلیزسیہون پولیس کی کامیاب کاروائی، موٹرسائیکل چھیننے والی گینگ کے دو ملزمان گرفتار اسلحہ چھینی ہوئے چار موٹرسائیکل...
14/07/2025

پریس ریلیز

سیہون پولیس کی کامیاب کاروائی، موٹرسائیکل چھیننے والی گینگ کے دو ملزمان گرفتار اسلحہ چھینی ہوئے چار موٹرسائیکلز برآمد مقدمات درج

سیہون پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ اے ایس پی سیہون عبداللہ افضل گجر اور ایس ایچ او سیہون ذوالفقار اوڈہانو 15 مددگار انچارج سیہون منظور دل کی سربراہی میں مشترکہ کارروائی کے دوران موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔اے ایس پی سیہوں کی پریس کانفرنس

اے ایس پی سیہوں عبداللہ افضل گجر نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت ہادی بخش رند اور سہیل رند کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے قبضے سے ایک رائفل، ایک پسٹل اور چھینی گئی چار موٹرسائیکلز برآمد کرلی گئی ہے۔

اس موقعہ پر اے ایس پی سیہون عبداللہ افضل گجر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان موٹرسائیکل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کی گرفتاری سے علاقے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی کی امید ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سیہون میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ دیگر وارداتوں میں ملوث افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

پریس کانفرنس کے دوراں انکے ہمراہ ایس ایچ او سیہوں اور ون فاء مددگار انچارج بھی موجود تھے

ترجمان جامشورو پولیس

ڈسٹرکٹ پولیس جامشور✍️ پریس ریلیزسیہوں پولیس کی کارروائی بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمہ گرفتار بڑی مقدار میں منشیات برآمد ...
28/06/2025

ڈسٹرکٹ پولیس جامشور
✍️ پریس ریلیز

سیہوں پولیس کی کارروائی بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمہ گرفتار بڑی مقدار میں منشیات برآمد مقدمہ درج_

سیہون پولیس نے اے ایس پی سیہون عبداللہ افضل کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی_

کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمہ یاسمین لُنھڈ کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 11000 گرام (11) کلو بھانگ 72 گرام ہیروئں برآمد کرلی گئی ہے۔

ملزمہ کے خلاف تھانہ سیہون پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کا کرمنل ریکارڈ مندرجہ ذیل ہے_

01 Crime No 146/2025 U/S 9/2/3 C CNS Act @ PS Sehwan

02 Crime No 147/2025 U/S 9/1/A CNS Act @ PS Sehwan

18/06/2025

ڈسٹرکٹ پولیس جامشورو
✍️ پریس ریلیز

ایس ایس پی جامشورو جناب ظفر صدیق چھانگا کے روشنی میں بھان سعیدآباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ منشیات فروش ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا

اے ایس پی سیہون جناب عبداللہ افضل کی سپرویزن میں ایس ایچ او بھان سعیدآباد محمد علی کھوکھر کی سربراہی میں بھان سعیدآباد پولیس کی مخفی اطلاع پر چھاپہ مارکر کارروائی کرتے ہوئے مزید ایک بدنام منشیات فروش ملزم شاہد عرف شاہو ولد رسول بخش سولنگی کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزم کے قبضے سے مضرصحت منشیات 11 پکیٹ Z-21 برآمد کرلیے گئے ہیں

گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ بھان سعیدآباد پر مقدمہ 9درج کرلیا گیا ہے جس سے مزید تحقیقات جاری ہے ملزم کا کرمنل ریکارڈ مندرجہ ذیل ہے

01 Crime No 79/2025 U/S 8 Mainpori Ghutka Act @ PS BHAN
02 Crime No 12/2016 U/S 9/B CNS Act @ PS BHAN
03 Crime No 13/2016 U/S 3/4 PEHO @ PS BHAN
04 Crime No 23/2015 U/S 337 PPC @ PS BHAN
05 Crime No 75/2025 U/S 8 Mainpori Ghutka Act @ PS BHAN

ترجمان جامشورو پوليس

ڈسٹرکٹ پولیس جامشور       پریس ریلیز    سیہون:ماہ محرم الحرام کے سلسلے میں سیہون میں امن کمیٹی کا اہم اجلاس۔اے ایس پی سی...
17/06/2025

ڈسٹرکٹ پولیس جامشور
پریس ریلیز

سیہون:ماہ محرم الحرام کے سلسلے میں سیہون میں امن کمیٹی کا اہم اجلاس۔

اے ایس پی سیہون عبداللہ افضل کی صدارت میں سیہون میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پولیس، اہلسنت اور اہل تشیع کے رہنماوں،سمیت دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

محرم الحرام کے دوران امن امان کی صورتحال بہتر بناکر بہتر سیکیورٹی انتظامات کریں گےمحرم الحرام کے دوران تمام مسلک سے تعلق رکھنے والے لوگ امن امان کی بہتری کیلیئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں: اے ایس پی سیہون

مجالس، جلوس، مذہبی جلسوں کی سیکیورٹی کیلیئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیئے جارہے ہیں: اے ایس پی سیہون عبداللہ افضل

محرم کے دوران کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں ہوگی، تمام ادارے اپنا کام اچھے انداز میں کریں تاکہ خیرخیریت و امن سے محرم گذر جائے: اے ایس پی سیہون

امن میں خلل ڈالنے کی اجازت ہرگز نہ دیں گے، عوام امن کیلیئے پولیس کے ساتھ تعاون کرے: اے ایس پی سیہون عبداللہ افضل

ترجمان جامشورو پولیس

ڈسٹرکٹ پولیس جامشورو✍️ پریس ریلیزایس ایس پی جامشورو جناب ظفر صدیق چھانگا صاحب کی خصوصی ہدایات پر سیہوں پولیس کی جانب سے ...
17/06/2025

ڈسٹرکٹ پولیس جامشورو

✍️ پریس ریلیز

ایس ایس پی جامشورو جناب ظفر صدیق چھانگا صاحب کی خصوصی ہدایات پر سیہوں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاون تیز 2 منشیات فروش ملزمان منشیات سمیت گرفتار مقدمات درج

اے ایس پی سیہون عبداللہ افضل کی سپرویزن میں ایس ایچ او سیہون اور 15 مددگار انچارج کی سربراہی میں سیہون پولیس کی جانب سے مختلف علائقوں میں منشیات کے خلاف کریک ڈاوں جاری مختلف علائقوں میں کارروائیاں ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارکر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

جن میں 01 نعیم سہتو 02 گلزار لاکھو شامل ہیں

گرفتار ملزمان کے قبضے سے مضرصحت منشیات Z-21 اور بھانگ برآمد کرلی گئی ہیں

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سیہون پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے_ ملزمان کا کرمنل ریکارڈ مندرجہ ذیل ہے_ ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہے_

01 Crime No 137/2025 U/S 9-1-B CNS Act @ PS Sehwan

02 Crime No 138/2025 U/S 8 Mainpori Ghutka Act @ PS Sehwan

ترجمان جامشورو پولیس

ڈسٹرکٹ پولیس جامشورو✍️ پریس ریلیزایس ایس پی جامشورو جناب ظفر صدیق چھانگا کے احکامات کی روشنی میں سیہون پولیس کی منشیات ف...
16/06/2025

ڈسٹرکٹ پولیس جامشورو

✍️ پریس ریلیز

ایس ایس پی جامشورو جناب ظفر صدیق چھانگا کے احکامات کی روشنی میں سیہون پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاوں تیز

سیہوں پولیس کی کارروائی بدنام زمانہ منشیات فروش جرائم پيشه ملزم گرفتار بڑی مقدار میں منشیات برآمد مقدمہ درج

سیہون پولیس نے اے ایس پی سیہون عبداللہ افضل کی زیر نگرانی ایس ایچ او سیہون ذوالفقار اوڈہانو اور 15 مددگار انچارج سیہون منظور دل کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی_

کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم امجد عرف امجو ماچھی کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 2000 گرام (2) کلو بھانگ برآمد کرلی گئی ہے۔

ملزم کے خلاف تھانہ سیہون پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملزم عادی مجرم ہے جس کے خلاف پہلے بھی 11 مقدمات درج ہیں جس کا کرمنل ریکارڈ مندرجہ ذیل ہے

01. Crime No 68/2017 U/S 382 PPC @ PS Sehwan
02.Crime No 186/2017 U/S 380.457.511 PPC @ PS Sehwan
03. Crime No 187/2017 U/S 147.148.149.504 PPC @ PS Sehwna
04. Crime No 97/2018 U/S 392.511 PPC @ PS Sehwna
05. Crime No 139/2018 U/S 3/4 PEHO @ PS Sehwna
06. Crime No 145/2018 U/S 399.402 PPC @ PS Sehwna
07. Crime No 68/2021 U/S 147.148.149.504 PPC @ PS Sehwan
08. Crime No 192/2022 U/S 399..402 PPC @ PS Sehwan
09. Crime No 135/2022 U/S 393.34 PPC @ PS Sehwan
10. Crime No 193/2022 U/S 23/A SAA @ PS Sehwan
11. Crime No 22/2023 U/S 9/C CNS Act 1997 @ PS Sehwan
12. Crime No 135/2025 U/S 9(1) B CNS Act 2024 @ PS Sehwan

ترجمان جامشورو پولیس

✍️ پریس ریلیزایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا صاحب کے احکامات پر سیہوں پولیس کی بروقت کارروائی آلہ قتل سمیت قتل میں مل...
14/06/2025

✍️ پریس ریلیز

ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا صاحب کے احکامات پر سیہوں پولیس کی بروقت کارروائی آلہ قتل سمیت قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار مقدمہ درج

اے ایس پی سیہون عبداللہ افضل کی سپرویزن اور سربراہی میں سیہون پولیس کی بروقت کارروائی کھوسہ برادری کے دو گروپس میں جھگڑے کے نتیجی میں گولیاں لگنے سے شاہد کھوسو قتل ہوگیا تھا جس پر سیہون پولیس کی فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سدورو ولد نصیر کھوسو کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے آلہ قتل پسٹل برآمد کرکے تھانہ سیہون پر منتقل کردیا گیا ہت ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس کا کرمنل ریکارڈ مندرجہ ذیل ہے

01. Crime No. 131/2025 u/s 302.504 PPC @ PS Sehwan

02. Crime No. 132/2025 u/s 24-A SAA @ PS Sehwan

ترجمان جامشورو پولیس

13/06/2025
Eid Mubarak!
07/06/2025

Eid Mubarak!

Address

Khairpur Mirs

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abdullah Afzal PSP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Abdullah Afzal PSP:

Share