awami workers party kasur

awami workers party kasur Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from awami workers party kasur, Political Party, kasur, Kasur.

عوامی ورکرز پارٹی - ضلع قصور
جاگیرداری، سرمایہ داری، اور استحصالی نظام کے خلاف عوام کی آواز۔ مساوات، انصاف، اور عوامی اختیار پر مبنی سوشلسٹ نظام کے لیے جدوجہد۔ مزدوروں، کسانوں، اور طلباء کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔ انقلاب کے لیے شامل ہوں!

12/06/2026

لاہور سے گرفتار طالبعلم راہنماوں کو رہا کیا جائے
------------------------------+---

لاہور میں احتجاج کے دوران آر ایس ایف کے رہنما اویس قرنی پروگریسو سٹوڈنٹس کلیوٹو کے ارگینزر احسن جاوید این ایس ایف پاکستان کے سابق صدر جمیل بلوچ اور کامریڈ حماد کاکڑ کو کشمیری عوام کے ساتھ یکجتی کرنے پر لاہور پرس کلب سے گرفتار کرنا پنجاب حکومت کے موں پر پر زور تماچا ہے ، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گرفتار رہنماؤں کو فلفور رہا کیا جائے اور سیاسی آزادیوں کو یقینی بنایا جائے
جاری کردہ :عوامی ورکرز پارٹی پنجاب

*عنوان* :پاکستانی Gen Z بے یقینی، بیداری اور نئے راستے کی تلاشانجینئر امیر حمزہ بٹیوتھ سیکریٹری عوامی ورکرز پارٹی پنجابپ...
26/05/2026

*عنوان* :پاکستانی Gen Z بے یقینی، بیداری اور نئے راستے کی تلاش
انجینئر امیر حمزہ بٹ
یوتھ سیکریٹری عوامی ورکرز پارٹی پنجاب

پاکستان کی Gen Z اس وقت ایک عجیب ذہنی اور سیاسی کشمکش سے گزر رہی ہے۔ یہ نسل تقریباً تمام بڑی سیاسی جماعتوں پر کسی نہ کسی مرحلے پر اعتماد کر کے مایوس ہو چکی ہے، اسی لیے اب روایتی سیاست دانوں اور سیاسی نعروں پر پہلے جیسا یقین نہیں رہا۔

آج نوجوانوں کا ایک حصہ اب بھی خاندانی وابستگیوں، برادری یا اپنے گھر کے سیاسی نظریات کی وجہ سے انہی جماعتوں کے ساتھ جڑا ہوا ہے، کیونکہ ہمارے معاشرے میں سیاست اکثر نظریے سے زیادہ سماجی تعلقات سے جڑی ہوتی ہے۔ لیکن ایک بڑا طبقہ ایسا بھی ہے جو کسی نئے راستے، نئی سیاست یا متبادل نظریات کی تلاش میں ہے۔

جب سوشلزم، عوامی سیاست یا کسی نئے سیاسی ماڈل کی بات ہوتی ہے تو نوجوان دلچسپی تو لیتے ہیں، مگر فوراً ان کے ذہن میں کئی سوال اور خدشات آ جاتے ہیں، جیسے:

• کیا یہ نظریات پاکستان میں واقعی عملی شکل اختیار کر سکتے ہیں؟
• کہیں ہم پھر کسی نئی سیاسی قوت کے ہاتھوں “استعمال” تو نہیں ہو جائیں گے؟
• کیا یہ سب صرف ایک اور نعرہ تو نہیں؟

یہ خدشات بے وجہ بھی نہیں، کیونکہ ماضی میں مختلف سیاسی جماعتیں نوجوانوں کے جذبات استعمال کرتی رہی ہیں۔ حالیہ سیاسی اور سماجی حالات نے بھی نوجوانوں میں عدم تحفظ اور بے یقینی بڑھا دی ہے۔ اسی وجہ سے بہت سے لوگ اپنے خاندان، مستقبل، روزگار اور ذاتی زندگی کو ترجیح دیتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں سے دور رہتے ہیں۔

دوسری طرف پاکستانی Gen Z دنیا کے دوسرے ممالک میں ہونے والی نوجوان تحریکوں کو بھی دیکھ رہی ہے۔ کہیں طلبہ منظم ہو رہے ہیں، کہیں عوام سسٹم کو چیلنج کر رہے ہیں، اور کہیں نئے سیاسی نظریات جگہ بنا رہے ہیں۔ یہ سب چیزیں پاکستانی نوجوانوں میں ایک بے چینی، امید اور تجسس پیدا کرتی ہیں۔

لیکن مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان کی Gen Z ابھی تک واضح سمت، مضبوط قیادت اور عملی حکمتِ عملی سے محروم نظر آتی ہے۔ وہ تبدیلی چاہتی تو ہے، مگر ابھی تک یہ طے نہیں کر پائی کہ:

• تبدیلی آئے گی کیسے؟
• قیادت کون کرے گا؟
• کون سا راستہ درست ہوگا؟
• اور اس نظام کو حقیقت میں کیسے بدلا جا سکتا ہے؟

اسی لیے پاکستانی Gen Z اس وقت ایک عبوری کیفیت میں کھڑی ہے۔ وہ پرانے نظام سے غیر مطمئن ہے، مگر نئے راستے کے بارے میں بھی مکمل طور پر واضح نہیں۔ ان کے اندر جوش بھی ہے، غصہ بھی، امید بھی اور الجھن بھی۔

اصل سوال یہی ہے کہ کیا یہ نسل اپنی اس بے چینی کو ایک منظم نظریے، اجتماعی شعور اور عملی سیاسی جدوجہد میں بدل پائے گی یا نہیں۔

عوامی ورکرز پارٹی ضلع قصور پتوکی یونٹ “تعلیم بچاؤ تحریک” کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ سرکاری سکولوں...
14/05/2026

عوامی ورکرز پارٹی ضلع قصور پتوکی یونٹ “تعلیم بچاؤ تحریک” کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ سرکاری سکولوں اور کالجوں کی نجکاری غریب اور محنت کش عوام کے بچوں سے تعلیم کا حق چھیننے کے مترادف ہے۔ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور اس حق پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں۔

عوامی ورکرز پارٹی ضلع قصور پتوکی یونٹ اس تحریک میں اساتذہ، طلبہ، والدین، محنت کشوں اور تمام ترقی پسند قوتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر سطح پر بھرپور شرکت کرے گی۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فوری طور پر سکولوں اور کالجوں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لے اور سرکاری تعلیمی اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

تعلیم ہمارا حق ہے، سودا نہیں!
نجکاری نامنظور!

پروفیسر امیر حمزہ ورک
صدر، عوامی ورکرز پارٹی پنجاب

انجینئر امیر حمزہ بٹ
یوتھ سیکرٹری عوامی ورکرز پارٹی پنجاب

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ورکرز کنونشن
03/04/2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ورکرز کنونشن

عوامی ورکرز پارٹی لاہور۔   مرکزی صدر جناب اختر حسین صاحب، 5 میکلوڈ لاھور دفتر میں پارٹی کے تنظیمیں معاملات اور موجودہ ام...
02/04/2026

عوامی ورکرز پارٹی لاہور۔
مرکزی صدر جناب اختر حسین صاحب، 5 میکلوڈ لاھور دفتر میں پارٹی کے تنظیمیں معاملات اور موجودہ امریکہ اسرائیل کی ایران ، فلسطین غزامیں جنگی بر بریت معصوم بچوں اور خواتین کا قتل عام اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے۔
میٹنگ کی تصویری جھلکیاں۔

02/04/2026

Address

Kasur
Kasur
55300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when awami workers party kasur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share