District Population Welfare Office Kasur

District Population Welfare Office Kasur Health and Population Department, Kasur
(1)

19/02/2026
Press clip
19/02/2026

Press clip

19/02/2026
19/02/2026

Press release

19/02/2026

قصور محمدفیاض سندھوڈپٹی بیوروچیف سے چونیاں محکمہ ہیلتھ اور پاپولیشن ویلفیئر کے افسران اور صحافیوں / کالم نگاروں کے ساتھ تبادلۂ خیال کی نشست منعقد ہوئی۔نشست میں عوامی صحت کی سہولیات، بنیادی مراکزِ صحت کی کارکردگی، خاندانی بہبود پروگرامز، آگاہی مہمات اور درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر چوہدری احسن رضاخاں نے مرکزی پریس کلب تحصیل چونیاں کے نو منتخب صدر مقصود سرور کیفی کو کامیابی پر مبارک باد د یتے ہوئے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ علاقائی مسائل اجاگر کرنے اور مظلوم عوام کی آواز حکام بالا تک پہنچانے والے صحا فیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر سینئر صحافیوں صابر چوہدری ،چوہدری اعظم ظفر ،ایم رمضان خاں ساجد ،علی رضا خاں ،ملک محمد اکرم ،ایم ابراہیم بادشاہ ،میاں نذیر ساجد ،میاں عبداللہ منظور ،سمیرالحادی ،چوہدری اختر ضیا،فاروق جانی ودیگر نے ایم پی اے چوہدری احسن رضاخاں کا شکریہ ادا کیا ۔

19/02/2026

فیملی پلاننگ ماں اور بچے دونوں کی صحت اور بہتر مستقبل کیلئے بہت اہم ہے۔ بچوں کی پیدائش میں کم از کم تین سال کا وقفہ رکھنے سے ماں کے جسم کو مکمل بحالی کا موقع ملتا ہے اور بچے کی صحت مند نشوونما یقینی بنتی ہے۔

فیملی پلاننگ خاندانوں کو باخبر اور ذمہ دارانہ فیصلے کرنے میں مدد دیتی ہے، جس سے نہ صرف ماں اور بچے کی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ ایک مضبوط اور خوشحال گھرانے کی بنیاد بھی قائم ہوتی ہے۔

فیملی پلاننگ سے متعلق مفت مشاورت، مستند معلومات اور قابلِ بھروسہ سہولیات کیلئے اپنے قریبی سرکاری مرکزِ صحت سے رابطہ کریں اور ایک صحت مند اور بہترمستقبل کی جانب اہم قدم اٹھائیں۔

Govt of Punjab Health & Population Department World Bank Pakistan Health and Population Department Punjab World Health Organization- Pakistan World Bank Group


باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس قصور حکومت٭٭٭٭٭وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پاپولیشن مینجمنٹ اور فیملی پلاننگ پروگرا...
18/02/2026

باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس قصور حکومت
٭٭٭٭٭
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پاپولیشن مینجمنٹ اور فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت محکمہ صحت وآبادی کے زیراہتمام آگاہی سیشن کا اہتمام
عوام کی فلاح و بہبود،خاندانی منصوبہ بندی ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے کیے گئے حکومتی اقدامات کے ذریعے ملک کی ترقی کی راہ ہموار ہوگی :ایم پی اے چوہدری احسن رضا خاں
قصور(18فروری2026ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پاپولیشن مینجمنٹ اور فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت محکمہ صحت وآبادی کے زیراہتمام الہ آباد قصور میں آگاہی سیشن کا اہتمام، پروگرام میں چوہدری احسن رضا خاں، ایم پی اے ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری اسرار احمد انجم، ڈاکٹر سلیم ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ چونیاں ودیگر افسران اور صحافیوں نے شرکت کی۔ آگاہی سیشن میں فیملی پلاننگ کی سہولیات اور متوازن خاندان کے فوائد ، نوجوانوں کی صحت سے متعلقہ مسائل اور آبادی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری احسن رضا خاں کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گائیڈ لائن میں صوبہ بھر میں آبادی کے کنٹرول اور لوگوں کواس بارے چھوٹے خاندان کی اہمیت و گاآہی بارے مختلف ذرائع سے اقدامات عمل میں لائےجارہے ہیں۔ محکمہ کے مختلف پراجیکٹس کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرزکے ذریعے عوام تک رسائی رجسٹریشن اور ڈیٹا کلیکشن اور یونین کونسل کی سطح پر فیملی پلاننگ سپروائزرز کی تعیناتی اور ان کے ذریعے مریم نواز ہیلتھ کلینکس کو بلا رکاوٹ مانع حمل ادویات کی فراہمی پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود، خاندانی منصوبہ بندی ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے کیے گئے حکومتی اقدامات کے ذریعے ملک کی ترقی کی راہ ہموار ہوگی جو کہ عوام کی خوشحالی کا باعث بنے گا ۔ماں اور بزرگوں کے دل و دماغ میں چھوٹے خاندان کی قدر و قیمت بارے آگاہی کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔ آج کے ترقی یافتہ دور میں عورت جتنی طاقتور ہے پہلے کبھی نہ تھی۔حکومت پنجاب نے ہر سطح پر ان کو مفید اور معاشرے کا کارآمد شہری بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔ اس سلسلہ میں ان کو تعلیم یافتہ بنانے،اعلیٰ نوکریوں کا حصول، گھر ہستی چلانے اور مسقبل کے بہترین فیصلوں بارے آگاہی نکی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔انہیں ہر قسم کی صحت سے وابستہ سہولیات چھوٹے خاندان کی خوشحالی بارے ابتدائی سطح پر معلومات کی فراہمی سے ان کو شادی سے پہلے اور بعد کے فیصلہ سازی بارے شعور یافتہ بنایا جا رہا ہے۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری اسرار احمد انجم نے خطاب کے دوران کہاکہ پاپولیشن ویلفیئر کا عملہ جانفشانی سے چھوٹے خا ندان کی اہمیت و افادیت کے بارے آگاہی کی فراہمی کو اپنا مشن بنائے ہوئے ہیں۔انہوں نے دور دراز کے علاقوں میں فیملی پلاننگ کی خدمات کے لئے اپنی زندگی وقف کر دی ہے۔ قصور سمیت صوبہ کے تمام تعلیم اداروں میں طلباء میں چھوٹے خاندن کی اہمیت بارے لیکچر دئے جا رہے ہیں۔
٭٭٭٭٭

17/02/2026

Interactive session with journalists/Columnist

Address

Fazal Khan Colony Gorian Wala Bhatta Kasur
Kasur
55050

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+92492727640

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Population Welfare Office Kasur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Population Welfare Office Kasur:

Share