11/05/2026
الحاج ڈاکٹر لیاقت علی سدا شاد اور آباد رہو
شاعر۔ ایم ریاض قیصر
ڈاکٹر لیاقت علی قدرت نے آپ پر بے شمار احسان کر دیا ہے
آپ کے خوبصورت باغبان چمن کو گلستان کر دیا ہے۔
یہ سب انعام و اکرام آپ کو خدا تعالیٰ نے بخشا ہے
آپ کے گلشن کو خوشیوں کا پرستان کردیا ہے
یہ سب کچھ سرکار مدینہ کا آپ پر خاص فضل ہے
آج خدا تعالی نے آپ کے علی بیٹے کو جوان کر دیا ہے
ویسے تو آپ کے گلشن میں پھولوں کلیوں کی بہار ہے
مگر علی بیٹے کی شادی نے آپ کا مکمل خاندان کر دیا ہے
بہو رانی کی آمد نے آپ کے آنگن کو گلزار کر دیا ہے
مگر اس کی دلکش خوشبو نے گھر کو شبستان کردیا ہے
آپ کے باغبانِ چمن میں جو بھی موسم بہار ہے
پھولوں کلیوں کی مہک نے آپکو پھر سے اعلیٰ عنوان کر دیا ہے
چوہدری معظم لیاقت علی بھی پیدا آپ کا نام کرے گا
قدرت نے اسے بھی میدان عمل میں پروان کر دیا ہے
الہی اس نیک گھرانے کو سلامت تا قیامت آباد رکھنا
قیصر کی پر خلوص دعاؤں نے خوش رب رحمان کردیا ہے