Daily Kasur

Daily Kasur �Latest updates, Cultural Highlights, Bulleh Shah, Public Service, Humanity, Kasur city of Love �

08/05/2026

معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر ضلعی انتظامیہ قصور کیجانب سے پروقار تقریب کا انعقاد
کل شام شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس قصور میں تشریف لائیں

08/05/2026

قصور کی عوام کیلئے انٹرٹینمنٹ کا بھرپور موقع
کل شام شہباز شریف سٹیڈیم میں ضرور تشریف لائیں۔

30/04/2026

قصور/ 50 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ ڈاکو کھارہ کا رہائشی حبیب عرف حبیبو CCD کیساتھ پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک
قصور۔ سی سی ڈی پولیس کا قادیونڈ گاؤں کے قریب ڈاکوؤں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ
قصور۔ بدنام زمانہ 50 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو حبیب عرف حبیبو ہلاک
قصور۔ سی سی ڈی صدر سرکل ریڈ پر مامور تھی کہ قادیونڈ کے قریب 03 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے
قصور۔ پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کر دی
قصور۔ فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ 02 ساتھی ڈاکو فرار ہو گئے
قصور۔ سی سی ڈی ٹیم نے موقعہ سے شہریوں سے چھینی گئی 03 موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کرلیا
قصور۔ سی سی ڈی نے فرار ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے
قصور۔ بدنام زمانہ اور خوف کی علامت سمجھے جانیوالے ڈاکو کی ہلاکت پر عوام کا CCD کو بھرپور خراج تحسین

قصور: طاقت کا کھیل ختم، 13 نکمے ایس ایچ اوز کو شوکاز، ڈی پی او آفس راج کرنے والے غائبقصور (مہر احسان ایڈووکیٹ): ضلع پولی...
25/04/2026

قصور: طاقت کا کھیل ختم، 13 نکمے ایس ایچ اوز کو شوکاز، ڈی پی او آفس راج کرنے والے غائب

قصور (مہر احسان ایڈووکیٹ): ضلع پولیس میں ایک غیر معمولی موڑ آ گیا ہے، جہاں برسوں سے جمی سیاسی مداخلت کو پہلی بار براہِ راست چیلنج کیا گیا ہے۔ ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان نے دو ٹوک اعلان کر دیا تھانوں کی پوسٹنگ اب کسی اشارے پر نہیں، صرف کارکردگی پر ہوگی اور اصول سادہ ہے، “کام کرو، ورنہ گھر جاؤ۔ اس سلسلہ میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو ایس ایچ او پوسٹنگ کے اہل افسروں کا ریکارڈ چیک کر کے آگاہ کرینگے
پہلے بڑے ویڈیو لنک اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن، سرکل افسران اور تمام ایس ایچ اوز کو واضح ہدایات جاری کی گئیں۔ کارکردگی کا کڑا جائزہ لیا گیا، 4 ماہ کے دوران ڈاکو چور منشیات فروش گرفتار نہ کرنے والے 13 ایس ایچ اوز کو ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹس جاری ہوئے جبکہ صرف دو افسران تعریف کے مستحق قرار پائے یہ واضح پیغام کہ “اوسط کارکردگی” اب ناقابلِ قبول ہے۔
ایک اہم پیش رفت یہ بھی سامنے آئی کہ پہلی بار ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے معاملے میں کسی سیاسی شخصیت کی مداخلت رپورٹ نہیں ہوئی۔ اور جو سیاسی شخصیات کے قریبی ساتھی جو ماضی میں ڈی پی او آفس صبح پہنچ کر معاملات چالاتے انہوں نے بھی اب کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان نے افسران کی ترجیح کے مطابق پوسٹنگ کی گنجائش تو دی، مگر شرط سخت رکھی کام صرف ریاستی قانون کے مطابق اور مطلوبہ معیار پر ہوگا، ورنہ عہدہ برقرار نہیں رہے گا۔ ڈی پی او کا لہجہ غیر مبہم تھا “ڈاکو، چور، رسہ گیر اور منشیات فروشوں کے لیے قصور میں کوئی جگہ نہیں۔ جرائم کی بڑھتی شرح کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔ جو ایس ایچ او کارکردگی نہیں دکھائے گا، وہ فورس میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکے گا۔ نئی پالیسی کے تحت شفاف درجہ بندی متعارف کرائی گئی ہے۔ ٹاپ تھری ایس ایچ اوز کو انعامات، “ایس ایچ او آف دی منتھ” سرٹیفکیٹ اور ڈی پی او آفس میں تصاویر کی نمائش دی جائے گی، جبکہ لاسٹ تھری افسران کی پوسٹنگ خطرے میں ہوگی اور ان کے مستقبل کا فیصلہ ایک خصوصی کمیٹی کرے گی۔
پیغام واضح ہے پولیسنگ اب “پسند و ناپسند” نہیں، “کارکردگی اور نتائج” پر چلے گی۔ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ دباؤ سے بالاتر ہو کر نڈر انداز میں عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں کیونکہ اب بہانے نہیں، صرف نتائج شمار ہوں گے۔
(کاپی اسد مرزا پوسٹ) https://benaqabtv.com/25133

آفتاب احمد پھلروان ڈی پی او قصور تعینات، نوٹیفکیشن جاری
16/04/2026

آفتاب احمد پھلروان ڈی پی او قصور تعینات، نوٹیفکیشن جاری

آفتاب احمد پھلروان ڈی پی او قصور تعینات
16/04/2026

آفتاب احمد پھلروان ڈی پی او قصور تعینات

14/04/2026

کے فار قصور کا مکروہ چہرہ بے نقاب
گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر قصور سے ایک اراضی پر قبضہ دلوانے کیلئے کے فار قصور کے ایڈمن نے دو بندوں کی سفارش کر کے ملاقات کروائی
کیونکہ چند روز قبل کے فار قصور نے ڈپٹی کمشنر قصور کے خلاف کمپین شروع کی تھی اور اب اپنا کام نکلوا لیا

14/04/2026

قائم مقام ڈی پی او قصور محمد ضیاء الحق کے خلاف سوشل میڈیا پر لگائے گئے الزامات جھوٹے اور من گھڑت ہیں
قصور پولیس کی طرف سے تھانہ سٹی چونیاں میں اوورسیز پاکستانی نے ملزمان نصیر وغیرہ کے خلاف 02 مقدمات درج رجسٹر کروائے۔
1.مقدمہ 633/26 جرم 380/447/511 ت پ تھانہ سٹی چونیاں
نامزد ملزمان نصیر وغیرہ 05 کس میں سے 03 ملزمان کو 2.5 ملین روپے اور 18 موٹرز ریکوری کے بعد حوالات جوڈیشل بھیجا گیا جبکہ 02 ملزمان مجرم اشتہاری ہیں۔
2.مقدمہ 1578/25 مورخہ 02/08/25 جرم 406 ت پ تھانہ سٹی چونیاں
نامزد ملزمان نصیر وغیرہ 06 کس ملزمان میں سے 03 ملزمان کو 02 کاریں wagon R، کرولا XLI مالیتی 80 لاکھ اور مشینری برآمد کر کے حوالات جوڈیشل بھیجا گیا جبکہ 03 مجرم اشتہاری ہیں۔
اوورسیز پاکستانی ریکور ہونیوالی گاڑیوں کی سپرداری بذریعہ عدالت کروا چکے ہیں اور مذکورہ جگہ کا قبضہ بھی ان کے پاس ہے۔
مفرور مجرم اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی چونیاں کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی ہے جن پر ریڈ کیے جا رہے ہیں۔
قائم مقام ڈی پی او قصور محمد ضیاءالحق پر اوورسیز پاکستانی کیطرف سے لگائے جانیوالے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں، بالکل حقائق کے منافی، من گھڑت، بے بنیاد ہیں۔
ایک فیس بک پیج جو گزشتہ چند ماہ سے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد شیئر کر رہا ہے نے حقائق کے برعکس پراپیگنڈا کیا، پولیس کیخلاف لوگوں میں نفرت پیدا کی۔ قائم مقام ڈی پی او قصور پر سنگین من گھڑت الزامات لگائے اور یکطرفہ موقف اپنایا۔
قصور پولیس کیطرف سے سوشل میڈیا پیج کیخلاف یکطرفہ اور من گھڑت الزامات کی بابت مجاز اتھارٹی کو انکوائری کیلئے تحریری طور پر لکھ دیا گیا ہے۔تاکہ معاشرے میں نفرت پھیلانے والے عناصر کا سختی سے محاسبہ کیا جا سکے۔ قصور پولیس تمام میڈیا نمائندگان کو عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے لیکن سوشل میڈیا کا سہارا لیکر سستی شہرت حاصل کرنے والے عناصر کا معزز صحافیوں کی مدد سے گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

بریکنگ نیوز: دکاندار ہر صورت 08 بجے دکانیں بند کریں گے، نوٹیفکیشن آ گیاضلع قصور میں سمارٹ لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد ک...
10/04/2026

بریکنگ نیوز: دکاندار ہر صورت 08 بجے دکانیں بند کریں گے، نوٹیفکیشن آ گیا
ضلع قصور میں سمارٹ لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ٹیمیں تشکیل دے دیں، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ دکاندار حضرات کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے حکومتی ایس او پیز کو فالو کریں۔

مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کے کنونشن میں فائرنگ، تین نوجوان زخمیتھانہ بی ڈویژن کے علاقہ بستی برات شاہ میں سٹوڈنٹ کنونشن کے دورا...
10/04/2026

مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کے کنونشن میں فائرنگ، تین نوجوان زخمی
تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ بستی برات شاہ میں سٹوڈنٹ کنونشن کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ
موٹر سائیکل سوار تین مسلح نوجوانوں کی اندھا دھند فائرنگ، تین نوجوان زخمی
دو نوجوان شدید زخمی، ایک کی حالت خطرے سے باہر
فائرنگ کا واقعہ مقامی ایم این اے سعد وسیم شیخ کی موجودگی میں پیش آیا۔ ذرائع
کنونشن مسلم لیگ ن کے سٹی صدر جمیل خان کے ڈیرے پر جاری تھا
ایس ایچ او بی ڈویژن نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں، ملزمان کی تلاش جاری

Address

City Kasur
Kasur
55055

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Kasur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category