دبن خان پور مظفرآباد Dubben Khanpur Mzd

دبن خان پور مظفرآباد                 Dubben Khanpur Mzd Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from دبن خان پور مظفرآباد Dubben Khanpur Mzd, Kashmir.

Village Dubben is situated near Langerpura(Settelite town) and 25 minutes drive from Muzaffarabad city having population of more then eight thousands. 97% of population belongs to Awan(Golra) family and titled as "Khan". 70% of employees work in Pak Army

الحمداللہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔۔۔۔ممبر علی زمان اعوان گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دبن میراتھن ریس میں دوسرے نمبر ۔۔۔...
04/09/2024

الحمداللہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔۔۔۔ممبر علی زمان اعوان گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دبن میراتھن ریس میں دوسرے نمبر ۔۔۔۔۔۔
Many many congratulations hamza Asif awan.

الحمد اللہ ممبر علی زمان اعوان گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دبن جماعت دہم کے سو فیصد رزلٹ کے بعد جماعت نہم کے بھی شاندار نتائ...
29/08/2024

الحمد اللہ
ممبر علی زمان اعوان گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دبن جماعت دہم کے سو فیصد رزلٹ کے بعد جماعت نہم کے بھی شاندار نتائج ۔

ممبر علی زمان اعوان گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دبن جماعت نہم کے شاندار نتائج پر ریٹائرڈ صدر معلم حبیب الرحمن عباسی صاحب اور موجود صدر معلم قاضی مبشر صاحب اور جملہ سٹاف اور طلبہ کو مبارکباد۔
میٹرک کے امتحانات کے لیے سینٹر کے قیام پر سابق صدر معلم خوشحال اعوان صاحب اور سابق کنٹرولر امتحانات میرپور بورڈ راجہ طلعت صاحب کا بھی خصوصی شکریہ

29/08/2024
 علاقہ دبن خانپور مظفرآباد شہر سے تقریباً 15 کلومیٹر اور سیٹیلائٹ ٹاون لنگرپورہ سے لگ بھگ 7 کلومیٹر کے فاصلے پر مشہور سی...
22/07/2023



علاقہ دبن خانپور مظفرآباد شہر سے تقریباً 15 کلومیٹر اور سیٹیلائٹ ٹاون لنگرپورہ سے لگ بھگ 7 کلومیٹر کے فاصلے پر مشہور سیاحتی مقام پیر حصی مار کے دامن میں واقع ایک خوبصورت اور گنجان آباد گاوں ہے۔ اس گاوں و دیگر ملحقہ علاقہ جات کی آبادی دس ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل ہے۔
1980 میں دبن خانپور کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ممبر علی زمان خان صاحب مرحوم و مغفور کی کاوشوں اور اس وقت کے چیرمین ضلع کونسل مرحوم ممتاز عباسی صاحب کی معاونت سے موجودہ سڑک محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زریعے تعمیر ہوئی مگر ہر طرح کی ٹریفک کیلیے قابل استعمال نہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ 1991 اور بعد ازاں 1996 میں باقاعدہ نئے سرے سے سروے کرتے ہوے کچی سڑک بنائی گئی جس سے دبن و ملحقہ دیہات کو کسی حد تک سفری سہولیات میسر ہوئیں۔ اس سڑک کی تعمیر کے مختلف مراحل میں مختلف حکومتی ادوار میں جن شخصیات نے اہم کردار ادا کیا ان میں سابق وزرا آعظم سردار عبدالقیوم خان مرحوم, راجہ ممتاز حسین راٹھور مرحوم, سابق وزراۓ حکومت سید ممتاز گیلانی مرحوم اور موجودہ اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد صاحب, مرحوم سید سجاد گیلانی صاحب, زاہدآمین کاشف صاحب و دیگر کی کاوشیں شامل رہیں۔
2003-2004 کے دوران مسلم کانفرنس کی حکومت کے دوران مرحوم سید سجاد گیلانی صاحب کی تحریک پر سابق سینیر وزیر سید ممتاز علی گیلانی مرحوم نے علاقہ کی پسماندگی دور کرنے اور عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کیلیے زاتی دلچسپی لیتے ہوے لنگرپورہ تا دبن 10 کلومیٹر پختہ سڑک منظور کروائی۔ مرحوم ممتاز گیلانی صاحب کی ہی زاتی دلچسپی و کاوش کے نتیجے میں 10 کلومیٹر سڑک کی نکاسی و کشادگی اور پختگی کیلیے اس وقت کے ایماندار اور محنتی گورنمنٹ کنٹریکٹر مرحوم خان مشتاق خان کو کنٹریکٹ دیا گیا جنھوں نے عوام علاقہ کو بہترین سفری سہولت کی فراہمی کیلیے زاتی دلچسپی کے تحت ایمانداری و خلوص نیت سے سڑک کا کام شروع کیا اور آدھی سڑک مکمل نہ ہوئی تھی کہ بدقسمتی سے 2005 کا زلزلہ آگیا مگر مرحوم خان مشتاق خان نے ان مشکل حالات میں بھی کام جاری رکھا اور اس وقت کے انراخ کے لحاظ سے ہر طرح سے بہترین کام کرتے ہوۓ دبن تا لنگرپورہ 10 کلومیٹر پختہ سڑک مکمل کی جو آج تک زیر استعمال رہی۔
2005 میں اس سڑک کی مکمل تعمیر سے لیکر آج 2023 تک جملہ حکومتی ادوار میں یہ سڑک حکومتی و محکمانہ سرپرستی سے بالکل محروم ہونے کے باوجود کسی نہ کسی طرح استعمال میں ہوتے ہوے عوام علاقہ کو سفری سہولیات کی فراہمی کا واحد زریعہ ہے۔ بدقسمتی سے تعمیر سے لیکر آج تک باوجود کوشش کے, متعلقہ محکمہ اس سڑک کی مرمتی و دیکھ بھال کیلیے قلی لگا سکا اور نہ ہی کسی بھی حکومتی دور میں اسکی مرمتی و کشادگی کا کام ہو سکا۔ حکومتی و محکمانہ لاپرواہی و غفلت کی وجہ سے یہ سڑک وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کھنڈرات بنتی گئی اور اسکے نتیجے میں آئے روز ہونیوالے حادثات میں کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں مگر محکمہ کے بے حس زمہ داران ٹس سے مس نہ ہوے اور نہ ہی کسی حکومتی عہدیدار کو عوام کی مشکلات کا احساس ہوا۔
زیر نظر تازہ تصاویر اسی بدقسمت سڑک کی خستہ حالی کی عکاسی کررہی ہیں جسکے ساتھ 10 ہزار سے زائد وابستہ آبادی جانی نقصان کے رسک کے ساتھ سفر کرنے پر مجبور ہے۔
اس حوالے سے موجودہ ممبراسمبلی و وزیر حکومت سید بازل علی نقوی صاحب نے عوام علاقہ دبن کے مطالبہ پر اس سڑک کی مرمتی و کشادگی اور پختگی کیلیے پروجیکٹ کی منظوری کی یقین دہانی کروائی ہے جسکے لیے عوام علاقہ سید بازل علی نقوی صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوے امید رکھتے ہیں کہ عوام علاقہ کے اس اہم اور دیرینہ مطالبہ کو ترجیح بنیادوں پر رکھتے ہوے اسی مالی سال میں سڑک کی مرمتی و کشادگی کا کام شروع کروائیں گئے۔ عوام علاقہ جناب وزیرآعظم آذاد کشمیر چوھدری انوارالحق سے بھی بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ مزکورہ سڑک کی مرمتی و کشادگی اور پختگی کیلیے متعلقہ ممبر اسمبلی کی طرف سے کی گئی تحریک پر فی الفور فنڈز کی فراہمی اور سکیم کی منظوری صادر فرمائی جاے تاکہ اتنی بڑی آبادی کو اس پر خطر سفر سے محفوظ بنایا جاسکے۔
اس سڑک کی مرمتی و کشادگی کا کام شروع ہونے تک متعلقہ محکمہ کے زمہ داران سے التماس ہے کہ فوری طور پر مذکورہ سڑک پر مستقل بنیادوں پر قلی بھیجتے ہوے سڑک کو قابل ٹریفک بنایا جاۓ بصورت دیگر موجودہ خطرناک سڑک پر خدانخواستہ کوئی بھی ناخوشگوار حادثہ کے امکانات کی وجہ سے قیمتی جانوں کے نقصان کا خدشہ ہے۔
اگر خدا نخواستہ ایسا ہوا تو اس بار متعلقہ محکمہ کے چیف انجنیر بالخصوص ایکسین اور ایس ڈی اوکے خلاف قتل کی FIRکروائی جائے گی اور عوام علاقہ ان افسران کے دفاتر کا گھیراؤ کرنے سمیت اپنے پیاروں کا بدلہ لینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

چلو چلو کوہالہ چلو 🇱🇾🇱🇾کل مؤرخہ 21 مئ بروز اتوار دن 3 بجے  کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کیلیے چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی ...
20/05/2023

چلو چلو کوہالہ چلو 🇱🇾🇱🇾
کل مؤرخہ 21 مئ بروز اتوار دن 3 بجے کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کیلیے چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زراری وزیر خارجہ کا مظفرآباد آمد پر کوہالہ کے مقام پر استقبال کرتے ہوے ایک ریلی کی صورت میں مظفرآباد لایا جاۓ گا۔
اس سلسلے میں حلقہ 2 سے ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی کی قیادت میں استقبالیہ ریلی دن 1 بجے رشید آباد سے نکالی جاۓ گی۔
دبن خانپور سے ڈاکٹر علی اکبر خان چیرمین یونین کونسل ہوتریڑی کی قیادت میں ریلی دن 1 بجے روانہ ہوگی۔لہذا تمام کارکنان ،عہدیداران بروقت ریلی میں شرکت کریں۔

چلو چلو کوہالہ چلو 🇱🇾🇱🇾کل مؤرخہ 21 مئ بروز اتوار دن 3 بجے  کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کیلیے چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی ...
20/05/2023

چلو چلو کوہالہ چلو 🇱🇾🇱🇾
کل مؤرخہ 21 مئ بروز اتوار دن 3 بجے کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کیلیے چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زراری وزیر خارجہ کا مظفرآباد آمد پر کوہالہ کے مقام پر استقبال کرتے ہوے ایک ریلی کی صورت میں مظفرآباد لایا جاۓ گا۔
اس سلسلے میں حلقہ 2 سے ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی کی قیادت میں استقبالیہ ریلی دن 1 بجے رشید آباد سے نکالی جاۓ گی۔
دبن خانپور سے ڈاکٹر علی اکبر خان چیرمین یونین کونسل ہوتریڑی کی قیادت میں ریلی دن 1 بجے روانہ ہوگی۔لہذا تمام کارکنان ،عہدیداران بروقت ریلی میں شرکت کریں۔
منجانب:- صوبیدار (ریٹاٸرڈ) محمد اشرف اعوان ناٸب صدر PPP تحصیل مظفرآباد

چلو چلو کوہالہ چلو 🇱🇾🇱🇾کل مؤرخہ 21 مئ بروز اتوار دن 3 بجے  کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کیلیے چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی ...
20/05/2023

چلو چلو کوہالہ چلو 🇱🇾🇱🇾
کل مؤرخہ 21 مئ بروز اتوار دن 3 بجے کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کیلیے چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زراری وزیر خارجہ کا مظفرآباد آمد پر کوہالہ کے مقام پر استقبال کرتے ہوے ایک ریلی کی صورت میں مظفرآباد لایا جاۓ گا۔
اس سلسلے میں حلقہ 2 سے ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی کی قیادت میں استقبالیہ ریلی دن 1 بجے رشید آباد سے نکالی جاۓ گی۔
دبن خانپور سے ڈاکٹر علی اکبر خان چیرمین یونین کونسل ہوتریڑی کی قیادت میں ریلی دن 1 بجے روانہ ہوگی۔لہذا تمام کارکنان ،عہدیداران بروقت ریلی میں شرکت کریں۔

18/05/2023
عیدالفطر 2023مرکزی عید گاہ دبن خانپور میں نماز عید ادا کی گئی۔ اس موقع پر نماز عید کے بعد علاقہ کے معززین کا چیرمین یونی...
25/04/2023

عیدالفطر 2023
مرکزی عید گاہ دبن خانپور میں نماز عید ادا کی گئی۔ اس موقع پر نماز عید کے بعد علاقہ کے معززین کا چیرمین یونین کونسل ڈاکٹر علی اکبر خان, ڈاکٹر امتیازاعوان و دیگر کے ساتھ گروپ فوٹو

اَلسَلامُ عَلَيْكُممیری طرف سے آپ اور آپ کے اہل خانہ کو عیدالفطر مبارک. الله کریم آپ کی جملہ عبادات و دعائیں اور نیک اعم...
21/04/2023

اَلسَلامُ عَلَيْكُم
میری طرف سے آپ اور آپ کے اہل خانہ کو عیدالفطر مبارک. الله کریم آپ کی جملہ عبادات و دعائیں اور نیک اعمال قبول فرمائے اور بے شمار رحمتیں، راحتیں، اور سعادتیں نصیب فرمائے۔دعا ہے کہ اللہ پاک تمام اہل اسلام کی حفاظت فرماۓ بالخصوص کشمیریوں کو آذادی نصیب فرماۓ اور ملک پاکستان کو استحکام عطا فرماٸے۔آمین
ڈاکٹر امتیازاعوان آذاد جموں و کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد

Address

Kashmir

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when دبن خان پور مظفرآباد Dubben Khanpur Mzd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share