21/11/2020
ینگ ویلفیئر ایڑھ گلی میں اپ تمام دوست احباب کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
پیج میں شمولیت اختیار کرتے وقت یا شامل کیے جانے پر برائے مہربانی گروپ کے قواعد و ضابط کو ایک بار باغور پڑھ لیں اور ذہین نشین کر لیں تاکہ گروپ کا ماحول خراب نہ ہو۔
(۱)ینگ ویلفیئر ایڑھ گلی کا مقصد معاشرے اور قرب و جوار میں موجود مستحیق بے یارو مددگار ،سفید پوش اور دور اے حاضر کے بڑھتے ہوئے تغیر و تبادل سے اثر انداز ہونے والے افراد کی داد رسی اور انکو شانہ بشانہ کھڑا کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے میں بہتر ، تسلی بخش اور صحت مند زندگی گزار سکیں۔
پیج کو ہر طرح کی سیاسی دھکم پیل،سیاسی تبصروں اور تجزیوں اور سیاسی گفتگو سے پس اے پشت پر رکھا جائے۔
گروپ میں گپ شپ اور شخصی حال پرسی سے گرہیز کی جائے۔
پیج میں ویلفیئر کے کام کاج اور دیگر امور سے ہٹ کر تمام اقسام کی تصاویر،آڈیو ویڈیو پیغامات بھیجنا سختی سے منع ہے۔
پیج میں اپنے گاؤں یا علاقے سے کسی حادثے ،فوتگی کی اطلاع پر معمانت نہیں،
گروپ میں پرسنل پوائنٹ سکورنگ کی قطعاً اجازت نہ ہو گی۔
پیج نازیبا الفاظ استعمال کرنے تند و ترش گفتگو کرنے والے شخص کو ایک وارننگ کے بعد گروپ سے بے دخل کر دیا جائے گا ۔
پیج میں ہر شخص اپنے رائے دینے کا مجاز ہے لہذا اگر کسی کی رائے سے اختلاف ہے تو اسکا بھی احترام کریں اور شخصی طور پر بحث و تکرار سے گرہیز کریں۔
پیج میں درپیش مسائل کے سدے اے باب کے لیئے معنی خیز گفتگو کی جائے۔
معاشرے میں جنم پزیر یا یافتہ رسومات اور روایات کی روک تھام کے لیئے اپنا اپنا کردار ادا کیا جائے۔
کسی مجبور یا سفید پوش شخص کی حوصلہ افزائ کر کہ اسکی عزت اے نفس کو اچھالنے کی ہر گز اجازت نہیں۔
پیج میں تمام طبقہ اے فکر کے لوگ شامل ہیں اگر کسی حوالے سے کوئ مدد درکار ہو تو ذاتی طور پر پرسنل رابطے کے ذریعے اگاہ کیا جا سکتا ہے۔
پیج سے متعلقہ تمام احباب اور ممبران گروپ کے لیئے مساوی حثیت رکھتے ہیں،۔
اپ تمام احباب معاشرے اور اپنے علاقے میں پل کی مانند ہیں لہذا خوش اخلاقی۔ خندہ پیشانی اور نیک نیتی سے کار خیر اور اپنے علاقے کی بہتری کے لیئے مگن رہیں۔
ویلفیئر کی بہتری کے لیئے اگر کوئ تجاویز دینا چاہے تو ہمارے لیئے باعث فخر ہو گئ۔
اپکے تعاون کی مشکور
ینگ ویلفیئر ایڑھ گلی