Suthra Punjab Authority Karor Lal Esan

Suthra Punjab Authority Karor Lal Esan صاف کروڑ—خوبصورت کروڑ

ستھرا پنجاب اتھارٹی کروڑ (DWMC) اب آپ کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بھی موجود ہے۔ ہم دن رات کوشاں ہیں کہ آپ کو ملے ایک پاکیزہ ماحول

29/05/2026

عید الاضحیٰ پر شاندار صفائی آپریشن: ستھرا پنجاب اتھارٹی کرور لعل عیسن کے ہیروز کو سلام!

تحصیل مینیجر دانیال معظم فیض صاحب، مینیجنگ ڈائریکٹر (MD) صاحب اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کی طرف سے عید کے شب و روز میں دن رات محنت کرنے والے تمام سینیٹری ورکرز، سپروائزرز، ڈرائیورز اور فیلڈ سٹاف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔

آپ جیسے محنتی اور مخلص ورکرز ہماری اتھارٹی کا اصل سرمایہ ہیں، جنہوں نے اپنی عید کی خوشیاں قربان کر کے شہریوں کو ایک صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول فراہم کیا۔ عید الاضحیٰ کے دوران آلائشوں کو فوری ٹھکانے لگانے اور شہر کو چمکانے میں آپ کی شاندار کارکردگی اور جذبے کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ جم کر کام کرنے پر آپ سب کو شاباش!

29/05/2026

28/05/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ، ڈیرہ غازی خان کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر کیے گئے مثالی انتظامات کو عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔ عید کے مبارک موقع پر دنیا کے مختلف ممالک سے ڈیرہ غازی خان اپنے گھروں کو آنے والے اوورسیز پاکستانیوں نے شہر اور گردونواح میں مثالی صفائی اور ستھرے ماحول کو کھلے دل سے سراہا۔

28/05/2026

عید الاضحیٰ کے ایام میں شہر کو خوبصورت اور آلائشوں سے پاک رکھنے کے لیے ستھرا پنجاب اتھارٹی کرور لعل عیسن کا عملہ عید کے دنوں میں بھی فیلڈ میں فرائض سرانجام دے گا۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ آلائشیں صرف ہماری فراہم کردہ ویسٹ بیگز میں ڈالیں اور صفائی ٹیموں سے تعاون کریں۔


28/05/2026

ستھرا پنجاب اتھارٹی کرور لعل عیسن کی جانب سے قبرستان میں خصوصی صفائی مہم۔

27/05/2026

عید کے دن بھی ستھرا پنجاب اتھارٹی کے ورکرز شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
محنتی ورکرز کو سلام

26/05/2026

ستھرا پنجاب اتھارٹی کی جانب سے کیٹل منڈی میں خصوصی کیمپ قائم،
عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات جاری۔ ✨

25/05/2026

ستھرا پنجاب کروڑ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے پیش نظر صفائی آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
تحصیل منیجر جناب دانیال فیض کی ہدایات پر عملہ متحرک ہے۔

صاف پنجاب، خوشحال پنجاب

25/05/2026

24/05/2026

#ستھرا پنجاب اتھارٹی کروڑ

عیدالاضحیٰ کے پیشِ نظر قبرستانوں کی صفائی کا عمل جاری ہے تاکہ شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر صاف ستھرے اور پرسکون ماحول میں حاضری دے سکیں۔

Address

DWMC Office Municipal Committee Karor Lal Esan
Karor Lal Isa
31100

Opening Hours

Monday 09:00 - 05:00
Tuesday 09:00 - 05:00
Wednesday 09:00 - 05:00
Thursday 09:00 - 05:00
Friday 09:00 - 05:00
Saturday 09:00 - 05:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Suthra Punjab Authority Karor Lal Esan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share