Local Government Sindh

Local Government Sindh Official Page of the Local Government Department, Government of Sindh. Providing updates, initiatives, public service information, and official announcements.

Sindh Local Government Minister Syed Nasir Hussain Shah inaugurated the rehabilitated dispensary at Hijrat Colony, Sadda...
30/07/2026

Sindh Local Government Minister Syed Nasir Hussain Shah inaugurated the rehabilitated dispensary at Hijrat Colony, Saddar.
The upgraded facility will provide improved primary healthcare services, benefiting thousands of citizens through enhanced access to quality medical care and essential healthcare services.

30/07/2026

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر افسران کی شرکت

غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے 15 دن کی مہلت دیتے ہیں، ناصر شاہ

15 دن کے بعد کسی بھی افسر کی شکایت آئے، ڈی جی بلاتفریق ایکشن لے، ناصر شاہ

ایس بی سی اے کے انٹیلی جنس نظام میں بہتری لائی جائے، ناصر شاہ

روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ رپورٹ پیش کی جائے، ناصر شاہ

غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے، ناصر شاہ

چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت ہے کہ عوام کی بہتری کے لیے ون ونڈو آپریشن کو بہتر بنایا جائے، ناصر شاہ

ایس بی سی اے میں آنے والے افراد سے ہر ممکن تعاون کیا جائے، ناصر شاہ

عوام کی سہولت کے لیے ٹاؤن کی سطح پر ایس بی سی اے کا نیٹ ورک بنایا جائے، ناصر شاہ

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی لیگل ٹیم کو مزید فعال کیا جائے گا، ناصر شاہ

کے ڈی اے، ماسٹر پلان سمیت دیگر متعلقہ اداروں کا ایس بی سی اے کے ساتھ کوآرڈینیشن قائم کیا جائے، ناصر شاہ

مخدوش عمارتوں کے متاثرین کو عارضی بنیادوں پر رہائش کا بندوبست کیا جائے، ناصر شاہ

متاثرین کے لیے ایسے اقدامات کیے جائیں کہ لوگوں کا حکومت پر اعتماد قائم رہے، ناصر شاہ

نئے بلدیاتی قوانین میں ایس بی سی اے کے حوالے سے تجاویز شامل کی گئی ہیں، ناصر شاہ

سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی میں جدید GIS سسٹم سے اسمارٹ سٹی پلاننگ اور لینڈ مینجمنٹ میں بہتری آئے گی۔ حکومتِ سندھ اداروں میں...
29/07/2026

سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی میں جدید GIS سسٹم سے اسمارٹ سٹی پلاننگ اور لینڈ مینجمنٹ میں بہتری آئے گی۔ حکومتِ سندھ اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ جدید ڈیجیٹل نظام سے شفافیت، رفتار اور مؤثر نگرانی کو فروغ ملے گا۔
صوبائی وزیر بلدیات و ہائوسنگ ٹائون پلاننگ سید ناصر حسین شاہ

صحت، بلدیات اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سندھ حکومت عوامی فلاح، انفراسٹرکچر اور شہری سہولی...
28/07/2026

صحت، بلدیات اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سندھ حکومت عوامی فلاح، انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی بلاامتیاز عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

صوبائی وزیر بلدیات و ہائوسنگ ٹائون پلاننگ سید ناصر حسین شاہ

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ میں ترقی اور عوامی خدمت کا سفر جاری ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں اربوں روپے کے...
28/07/2026

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ میں ترقی اور عوامی خدمت کا سفر جاری ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

صوبائی وزیربلدیات و ہائوسنگ ٹائون پلاننگ سید ناصر حسین شاہ

28/07/2026

سید ناصر حسین شاہ نے ہجرت کالونی میں تزئین و آرائش کے بعد جدید ڈسپنسری کا افتتاح کر دیا۔

ہجرت کالونی کی ڈسپنسری پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے ایک سال میں مکمل کی گئی، ناصر حسین شاہ۔

ڈسپنسری کی عمارت کے ساتھ معیاری طبی سہولیات اور بہتر انتظام بھی یقینی بنایا جائے گا، ناصر حسین شاہ۔

کراچی میں جلد مزید ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا، ناصر حسین شاہ۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ میں ترقی اور عوامی خدمت کا سفر جاری ہے، ناصر حسین شاہ۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، ناصر حسین شاہ۔

صحت، بلدیات اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ناصر حسین شاہ۔

بارشوں کے دوران کراچی کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں نمایاں بہتر ہوئی ہے، ناصر حسین شاہ۔

وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی بارشوں کے دوران خود صورتحال کی نگرانی کرتے ہیں، ناصر حسین شاہ۔

پیپلز پارٹی بلاامتیاز عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ناصر حسین شاہ۔

آزاد کشمیر کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو برتری حاصل تھی، رات گئے نتائج تبدیل کیے گئے، ناصر حسین شاہ۔

آزاد کشمیر کے انتخابات کے نتائج میں تبدیلی پر سنجیدہ سوالات جنم لیتے ہیں، ناصر حسین شاہ۔

الیکشن کمیشن کو آزاد کشمیر کے انتخابات کی صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے، ناصر حسین شاہ۔

بھارت سندھ کے پانی کے معاملے پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر �

کراچی کی ترقی، جدید شہری انفراسٹرکچر کی تعمیر اور ٹریفک کے دیرینہ مسائل کا حل سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ج...
26/07/2026

کراچی کی ترقی، جدید شہری انفراسٹرکچر کی تعمیر اور ٹریفک کے دیرینہ مسائل کا حل سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جس کے تحت شہر بھر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر بیک وقت کام جاری ہے۔تمام اہم شاہراہوں کی بحالی اور تعمیر کے لیے فنڈز مختص کیے جا چکے ہیں۔
صوبائی وزیربلدیات و ہائوسنگ ٹائون پلاننگ سید ناصر حسین شاہ

منور چورنگی انڈر پاس کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ اس منصوبے کا باضابطہ افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاو...
26/07/2026

منور چورنگی انڈر پاس کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ اس منصوبے کا باضابطہ افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے۔

صوبائی وزیربلدیات و ہائوسنگ ٹائون پلاننگ سید ناصر حسین شاہ

*وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی صدر مملکت آصف علی زرداری کو 71ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد*آصف علی زرداری کی مدبران...
26/07/2026

*وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی صدر مملکت آصف علی زرداری کو 71ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد*

آصف علی زرداری کی مدبرانہ قیادت، سیاسی بصیرت اور جمہوریت کے استحکام کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری عوامی خدمت، قومی یکجہتی اور جمہوری اقدار کے فروغ کی علامت ہیں۔

26/07/2026

کراچی: صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے منور چورنگی انڈر پاس کا افتتاح کر دیا، جس کے بعد اسے عوامی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا۔ شہر کے مصروف ترین تجارتی اور رہائشی علاقوں کو ملانے والے اس اہم منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آنے اور شہریوں کے سفری وقت میں کمی کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ منور چورنگی انڈر پاس تقریباً 500 میٹر طویل جبکہ دوطرفہ ٹریفک کے لیے اس کی چوڑائی 24 فٹ رکھی گئی ہے۔ کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے اس منصوبے کو 16 ماہ کی مدت میں مکمل کیا، جس پر تقریباً 2 ارب روپے لاگت آئی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ منور چورنگی انڈر پاس کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ اس منصوبے کا باضابطہ افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی، جدید شہری انفراسٹرکچر کی تعمیر اور ٹریفک کے دیرینہ مسائل کا حل سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جس کے تحت شہر بھر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر بیک وقت کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اہم شاہراہوں کی بحالی اور تعمیر کے لیے فنڈز مختص کیے جا چکے ہیں جبکہ تمام ٹاؤن چیئرمین اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Local Government Sindh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share