Youth voice

Youth voice "Chup rehna jurm hai! Apne haq ke liye aur Baldia ki behtari ke liye Hmary sth mil kar awaz uthayen"

02/04/2026

بلدیہ ٹائون سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں زور و شور سے بارش شروع ہے اب پھر سے عوام کے پیسے سے بنی سڑکیں ڈوب جائیں گی اللہ پاک رحم فرمائے آمین۔

26/02/2026

کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگ گئی، جسے تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا ہے۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد کا کہنا ہے کہ سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگی ہے، 6 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا ہے اور شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرلیے گئے۔

24/02/2026

بلدیہ ٹائون پی ایس 113 یو سی 5 خان ہسپتال کے سامنے موت کا کنواں! 🛑
تین سالہ ابراہیم کی جان چلی گئی مگر انتظامیہ نہیں جاگی۔ بلدیہ ٹاؤن یو سی 5 (PS-113) میں خان ہسپتال کے بالکل سامنے ایک سال سے گٹر کھلے پڑے ہیں۔
اوپر دیوار پر قرآنی آیات لکھی ہیں اور نیچے انتظامیہ نے انسانوں کے لیے گڑھے چھوڑ رکھے ہیں۔ میئر کراچی کا اضافی ایک لاکھ روپے والا فنڈ کہاں گیا؟ کیا یہاں بھی کسی لاش کے گرنے کا انتظار ہے؟ 😡
خدارا اس ویڈیو کو اتنا شیئر کریں کہ سوئی ہوئی انتظامیہ ہوش میں آئے اور یہاں ڈھکن لگائے جائیں اس سے پہلے کہ پھر کسی معصوم کی جان جائے🥀

22/02/2026

ایک بار پھر ریسکیو کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑا
اتنا پریشر ہی نہیں ہے کہ وہ 10 منزل تک پہنچ سکے

21/02/2026

یہ دو بھکاری ایک مسجد کے باہر بھیک مانگ رہے تھے پھر آگے جو ہوا وہ آپ خود اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں لہذا مہربانی فرما کے ان پیشہ آور بھکاریوں کو بھیک دینے سے اچھا ہے آپ کسی سفید پوش لوگوں کی مدد کریں جو واقعی اسکے حقدار ہوں اور رمضان المبارک کا مہینہ ہے سب سے پہلے اپنے رشتہ داروں میں اسکے بعد اپنے آس پڑوس میں نظر گھمائیں اور جو واقعی اسکا حقدار ہو اسکی مدد کریں شکریہ ۔

17/02/2026

بلدیہ ٹاؤن کا 'پیلا اسکول' — تعلیم کا گھر یا نشئیوں کا اڈہ؟ 🛑
آج Youth Voice کی ٹیم پہنچی بلدیہ ٹاؤن (19-D)، صابری مسجد روڈ کے قریب واقع اس گورنمنٹ اسکول میں، جسے علاقہ مکین 'پیلا اسکول' کہتے ہیں۔
جو مناظر ہم نے دیکھے وہ دل دہلا دینے والے ہیں:
❌ نہ کھڑکیاں، نہ دروازے—اسکول اب ایک کھنڈر بن چکا ہے۔
❌ بچوں کی جگہ چرسیوں، پاؤڈریوں اور کرسٹل کے عادی افراد کا راج ہے۔
❌ ہر طرف کچرے کے ڈھیر اور غلاظت۔
ہمارا سوال انتظامیہ اور پرنسپل سے ہے: کہاں جا رہے ہیں وہ لاکھوں کے فنڈز جو اسکول کی مرمت کے لیے آتے ہیں؟ اور سرکاری بجٹ آخر کس کی جیب میں جا رہا ہے؟
ہم ڈائریکٹر ایجوکیشن اور اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کرپشن اور غفلت کا فوری نوٹس لیا جائے۔ ہمارے بچوں کا مستقبل ان نشئیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا!
اس ویڈیو کو اتنا شیئر کریں کہ یہ حکامِ بالا کے کانوں تک پہنچے! 📢

17/02/2026

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری، ناظم آباد، لیاقت آباد اور نیول کالونی میں غیر متوقع ژالہ باری نے سب کو حیران کر دیا .

17/02/2026

بلدیہ ٹاؤن نادرن بائی پاس روڈ سعیدآباد پر بارش کے باعث 2 ٹرالر آپس میں ٹکرا گے جسکے باعث ٹریفک جام ھو گیا ٹریفک پولیس کے عملہ نے موقع پر پہنچ ٹرالر کے ڈرائیور کو بحفاظت نکال لیا اور روڈ کلیئر کرانے میں مصروف عمل ھے .

17/02/2026

Full video coming soon 🔜
یہ بلدیہ ٹائون کا گورنمنٹ سکول ہے جہاں ہمارے بچوں کا مستقبل بننا تھا لیکن افسوس وہاں یہ نشہ آور نخہ کر رہے ہیں جہاں ہمارے بچوں کے ہاتھ میں قلم ہونا چاہیئے تھا وہاں سکول میں ہر طرف سرنجیں نظر آئیں گی آپ کو آخر اس کا زمہ دار کون ہے ؟ سکول کی نا اہل انتظامیہ جو سکول کے نام پر پیسہ وصول کر رہی ہوگی وہ یا بلدیہ ٹائون کے منتخب نمائندے؟

17/02/2026

بلدیہ ٹاؤن میں تیز بارش کا آغاز۔ نارتھ کراچی، سرجانی اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری۔ باقی شہر میں بھی جلد ہلکی و تیز بارش کا امکان۔

کیا آپ کے علاقے میں بھی بارش ہو رہی ہے؟

Address

Baldia Town
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Youth voice posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share